تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"گدھی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"گدھی" کے متعقلہ نتائج
گَدھیڑ
(گاڑی بانی) بیل کے گلے کا گدی کی طرح نرم بنا ہوا پٹّا جو بطور جوت اس کے گلے میں بان٘دھا جاتا ہے.
گَدھا گَدھی
لڑکوں کا ایک کھیل جس میں ایک لڑکا دوسرے لڑکے کی آنکھیں بند کر کے بیٹھ جاتا ہے اور باقی لڑکے اِدھر اُدھر چھپ جاتے ہیں، آنکھیں بند کرنے والا لڑکا اُس لڑکے سے جس کی آنکھیں بند ہوتی ہیں ایک ایک مخفی لڑکے کا نام لے کر پوچھتا ہے کہ اس کی کہاں پاتی، اگر اس نے غلیظ بتایا تو وہ پکارتے ہیں فلاں گدھے، پس یہ ہینچو کہہ کر نکل آتا ہے اور جو صحیح بتایا تو وہ پکارتا ہے فلاں گدھی، یہ بھی نکل آتا ہے، جب گدھے ایک طرف اور گدھیاں ایک طرف اکھٹی ہوجاتی ہیں تو جس قدر لڑکے گدھے نکلتے ہیں وہ سب گدھیوں کی چڈھیاں لیتے ہیں جو سب میں پہلی گدھی نکلتی ہے وہ پھول پان کی گدھی کہلاتی ہے اور اب کی دفعہ اسے آنکھیں بند کروانا پڑتی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے
گَدھا گَدھی کا بِیاہ
ass' wedding, symbolized by sunshine and rain also fox's wedding, jackal's wedding
گَدھا گَدھی کی شادی
ass' wedding, symbolized by sunshine and rain also fox's wedding, jackal's wedding
جوانی میں گدھی پر بھی جوبن آتا ہے
جوانی کا اپنا ایک حسن ہے، جوانی میں بدشکل بھی خوبصورت معلوم ہوتا ہے
جوانی میں گدھی پر بھی جوبن ہوتا ہے
جوانی کا اپنا ایک حسن ہے، جوانی میں بدشکل بھی خوبصورت معلوم ہوتا ہے
مَیں نے تُمھاری گَدھی چُرائی ہے
میں نے تمہارا کون سا قصور کیا ہے جو مجھ کو ُبرا بھلا کہتے ہو ، میں نے تمہارا کیا نقصان کیا ہے جو میرے خلاف ہو
حِمایَت کی گَدھی، عِراقی کے لات مارے
جس کا کوئی مدد گار ہو وہ بڑے بڑوں کو خاطر میں نہیں لاتا، دوسرے کے بل پر این٘ٹھنے والے شخص کی نسبت بھی بولتے ہیں
مَیں نے کیا تُمھاری گَدھی چُرائی ہَے
۔(دہلی) یعنی میں نے تمھارا کون سا قصور کیا ہے۔ جو مجھ کو بُرا بھلا کہتے ہو۔
تُو گَدھی کُمْہار کی تُجھے رام سے کوتھ
اپنی حیثیت کو دیکھو، اپنے جامے میں رہو، جیسی حیثیت ہے ایسے ہی بات کرو
اَیسی کیا قاضی جی کی گَدھی چُرائی ہے
کیا ہم نے کچھ قصور یا خطا کی ہے، کوئی جرم یا گناہ نہیں کیا تو پھر کیا ڈر ہے
تُو گَدھی کُمْہار کی تُجھے رام سے کیا کام
اپنی حیثیت کو دیکھو، اپنے جامے میں رہو، جیسی حیثیت ہے ایسے ہی بات کرو
چاہْنے کے نام سے گَدھی نے بھی کھیت کھانا چھوڑ دِیا
جہاں کسی نے کسی کو اپنی محبت جتادی وہ ناز کرنے او مزاج دکھانے لگتا ہے.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔