تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کھان" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"کھان" کے متعقلہ نتائج
کھانےکو مَوّا ، پَہَننے کو اَمَوّا
مُفلسی میں ظاہری نمود رکھنا ، کھانا نصیب نہیں ہے مگر عمدہ لباس ہے .
کھانا پَہَنْنا
زندگی بسر کرنا ، زندگی گزارنا ، زندگی کے لوازم کے ساتھ زندگی گزارنا ، لوازماتِ حیات ، روزمرّہ کی استعمالی اشیاء .
کھانا ہَضَم نَہ ہونا
چین نہ پڑنا، صبر نہ آنا، اطمینان نہ ہونا، جب تک کچھ پڑھ نہ لوں، کھانا ہضم نہیں ہوتا
کھانا پِینا لَہُو کَرْنا
کھانے کا مزہ خاک میں مِلا دینا، کھانے کے بعد یا دوران میں ایسی بات پیش آجانا، جس سے رنج پہنچے یا غصّہ آ جائے، جس کے سبب کھانے کا سارا مزہ کِرکرا ہوجائے، ایسا رنج یا غصہ دلانا، جس سے سب کھایا پیا خاک میں مل جائے
کھانے کو نَہ مِلے، خَیر، پَر نَشے کو مِلے
نشے کے عادی شخص کو کھانے کی اتنی پرواہ نہیں ہوتی مگر نشے کے بغیر نہیں رہ سکتا
کھانا پَرایا ہے، پیٹ تو پَرایا نَہِیں
کھانا پیٹ سے زیادہ نہیں کھانا چاہئے گرچہ کتنا ہی عمدہ اور نفیس ہو کیونکہ بدہضمی کا اندیشہ ہوتا ہے
کھانا پَرایا ہے، پیٹ تو پَرایا نَہیں
کھانا پیٹ سے زیادہ نہیں کھانا چاہئے گرچہ کتنا ہی عمدہ اور نفیس ہو کیونکہ بدہضمی کا اندیشہ ہوتا ہے
کھانا پَرایا ہے، تو پیٹ تو پَرایا نَہیں ہے
کھانا پیٹ سے زیادہ نہیں کھانا چاہئے گرچہ کتنا ہی عمدہ اور نفیس ہو کیونکہ بدہضمی کا اندیشہ ہوتا ہے
کھانا پَرایا ہے پیٹ تو پَرایا نَہیں
کھانا پیٹ سے زیادہ نہیں کھانا چاہئے گرچہ کتنا ہی عمدہ اور نفیس ہو کیونکہ بدہضمی کا اندیشہ ہوتا ہے
کھانا وَہاں کھانا تو پانی یَہاں پِینا
جلد واپس آنے کی تاکید کے موقع پر بولتے ہیں ، فوراً چلے آؤ ، بہت جلد پہنچو ، ترت آ جاؤ ، ذرا بھی دیر نہ کرو ، جس حالت میں ہو اسی حالت میں چل دو .
کھانسْنا
سان٘س کی رکاوٹ یا گھٹن دور کرنے کے لیے کُھر کُھر کی آواز نکالنا، کھانسی کی آواز نکالنا، گلے کی خراش دور کرنے کے لیے آواز نکالنا، کھنکارنا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔