تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کوا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"کوا" کے متعقلہ نتائج
کَوّا
ایک سیاہ رن٘گ کا پرندہ جو قد میں کبوتر سے بڑا ہوتا ہے، جنگل میں بسیرا کرتا ہے مگر صبح ہی صبح بستیوں میں پہنچ جاتا ہے
کَوّا گُہار
۔ مونث۔ (عو) نرغہ میں گھرنا کی جگہ۔ ؎ جب کچھ دینے کو نہیں رہا تو قرض خواہوں کی کوّا گہار میں پڑے۔
کُوارْٹَر جَن٘رَل
(عسکری) کوارٹر ماسٹر سے بڑا افسر ، فوج کے لیے ضروری سامان فراہم کرنے والے محکمے کا افسر اعلیٰ.
کَوّا گُوہار
کوّوں کی طرح اک ساتھ کائیں کائیں کرنا اور حملہ آور ہونا ؛ (مجازاً) دشمن کا نرغہ ، مخالفوں کا جمگھٹ.
کُوا کھودْنا
زمین کے اندر سے پانی نکالنے کے لیے گہری کھدائی کرنا ؛ بُرائی کرنا ، کسی کے لیے بُرا چاہنا ؛ سخت محںت و مشقت کرنا.
کَوّا اُٹھانا
چھوٹے بچّوں کا حلق کے اندر کا گوشت جو زیادہ لٹک جاتا ہے، اسے دبانا تا کہ تکلیف جاتی رہے
کَواب
اصل لفظ کباب ہے، گوشت کے پارچے یا قیمہ کے گولے، ٹکیاں جنھیں مرچ مسالے کے ساتھ سیخ پر لگا کر یا توے میں رکھ کر سینک لیتے ہیں یا تل لیتے ہیں۔ سیخ کباب، گولہ کباب، کوفتہ اور شامی کباب مشہور ہیں
کُواری
(کاشت کاری) وہ زمین جو بہت زیادہ تر اور نرم یا بہت زیادہ خشک اور سخت ہونے کی وجہ سے کاشت کے قابل نہ ہو
کَوّا ٹَر ٹَراتا ہی ہے ، دھان پَکْتے ہی ہَیں
کوّا تلملاتا ہی رہتا ہے مگر دھان پکے بغیر نہیں رہتے ، دشمن کے بُرا چاہنے سے بُرا نہں ہوتا
کَواکِبِ ثابِتَہ
(ہئیت) وہ ستارے جو ایک جگہ قائم اور اپنے محور پر گھوم رہے ہیں ، وہ ستارے جو گردشِ دَوری نہیں رکھتے جیسے : قطب ستارہ.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔