تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"پھوڑا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"پھوڑا" کے متعقلہ نتائج
پھوڑا
۱. ( جلدی خرابی یا فساد خون کے باعث ) جسم پر کا ابھارا جو پک کر اور پھوٹ کر زخم کی شکل اختیار کرے ، دمبل ، بڑی پھنسی .
پھوڑا چھیڑْنا
(لکھنؤ) پھوڑے سے تھوڑا تھوڑا مواد آنا، پھوڑے میں نشتر دینا، مجازاً: کوئی تکلیف دہ واقعہ بیان کرنا
اَورَن٘گزیب پھوڑا
ایک سوداوی مادے کی پھنسی یا داد جو مدت تک ہرا رہتا ہے(کہا جاتا ہے کہ اس کی ابتدا اس وقت ہوئی جب اورنگ زیب عالمگیر نے ابوالحسن تا نا شاہ (بادشاہ گولکنڈہ) کا طویل مدت تک محاصرہ کیا اور اجتماع لشکر اور اختلاف آب و ہوا کے باعث اکثر لشکری خون میں سوداے غیر طبعی غالب ہوجانے سے اس مرض میں مبتلا ہوگئے)
کَٹ پھوڑا
ایک پرند کا نام جو اکثر درختوں میں اپنی چونچ سے چھید کر کے گھر بناتا ہے، ہدہد، مرغِ سلیمان
کَٹھ پھوڑا
ایک پرندے کا نام جو اکثر درختوں میں اپنی چونچ سے چھید کر کے گھر بناتا ہے، ہد ہد، کھٹ بڑھئی، مرغِ سلیمان
اَوْرَنْگ زیبی پھوڑا
ایک سوداوی سادے کی پھنسی یا داد جو مدت تک ہرا رہتا ہے(کہا جاتا ہے کہ اس کی ابتدا اس وقت ہوئی جب اورنگ زیب عالمگیر نے ابوالحسن تا نا شاہ (بادشاہ گولکنڈہ) کا طویل مدت تک محاصرہ کیا اور اجتماع لشکر اور اختلاف آب و ہوا کے باعث اکثر لشکری خون میں سوداے غیر طبعی غالب ہوجانے سے اس مرض میں مبتلا ہوگئے)
بَنْدَر کا پھوڑا
وہ زخم جو کبھی اچھا نہ ہو (بندر اپنے زخم کو بار بار کھجاتا رہتا ہے اس لیے وہ کبھی مندمل نہیں ہوتا)
آنکھ پھوڑا
مُوچھ جسیے چند لمبے لمبے بالوں کا سبز رن٘گ کیڑا جس کے پر سرخ اور ان پر زرد زرد بندکیاں ہوتی ہیں اور مدار کے درخت پر رہتا اور اسی کے پتے کھاتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔