تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"پھول" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"پھول" کے متعقلہ نتائج
پُھول
پودے کا تناسلی عضو جس میں ایک یا ایک سے زیادہ پتیاں ہوتی ہیں، پودے کا رنگین ( سبز کے علاوہ ) حصہ جو بعد میں تخم یا پھل کی شکل اختیار کر لیتا ہے، گل، کسم
پُھولْنا
(ھ) پھول کا کھِلنا، (شفق کے نسبت) آسمان پر نمودار ہونا، ہوا بھرنے سے کسی جوف دار چیز کا تن جانا، موٹا ہونا، خوش ہونا، سرسبز ہونا، بارور ہونا، کامیاب ہونا، سوٗجنا، ورم ہونا، نفخ ہونا، نازاں ہونا، اترانا (پر کے ساتھ)
پُھولْتا
پھولنا سے تراکیب میں مستعمل، پھول کا کھلنا، خفاہونا، خوش ہونا، شفق کا نمودار ہونا، ہوا بھرنے سے تن جانا
پُھول مَکھانَہ
اگرچہ اس کا اطلاق بعض ملکوں میں مکھانے پر ہوتا ہے لیکن ایک اور چیز کو بھی جس کے درخت میٹھے پانی کے تالابوں میں ہوتے ہیں پتے گول اور نوکیلے کان٘ٹے دار پانی پر تیرتے ہیں پھول نیلے اور گہرے نیلے اور چمکیلے لال رن٘گ کے پھل گول کان٘ٹے دار نارن٘گی کے برابر اور پکنے کے بعد کئی جگہ سے پھول جاتے ہیں اس کے بیج مٹر کے برابر کالے رن٘گ کے ہوتے ہیں ان کو چنے یا کھیلوں کی طرح گم ریت میں بھون لیتے ہیں ان کو مارواڑی پھول مکھانے کہتے ہیں .
پُھول فاتِحَہ
کسی شخص کے مرنے کے تیسرے دن ایصال ثواب کے لیے فاتحہ کرنا غربا کو کھانا کھلانا اور موتٰی کی قبر پر پھول چڑھانا، فاتحہ سوم، پھول، (مردے کا) تیجا، تیجہ، سوم
پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا
۔(عو) مثل۔ پھول آنا دیکھو نمبر ۱ پھل آنا۔ بچہ جننا۔ عورتیں آپس میں دوسری بے اولاد عورت کی تسلّی کے لئے کہتی ہیں۔
پُھول ٹَہْنی میں ہی اَچّھا لَگْتا ہے
ہر چیز اپنی اصلی جگہ میں ہی ٹھیک معلوم ہوتی ہے یعنی ہر چیز اپنی جگہ پر ہی بھلی لگتی ہے
پُھول ٹَہْنی ہی میں اَچّھا لَگْتا ہے
ہر چیز اپنی اصلی جگہ میں ہی ٹھیک معلوم ہوتی ہے یعنی ہر چیز اپنی جگہ پر ہی بھلی لگتی ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔