تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ٹوٹا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ٹوٹا" کے متعقلہ نتائج
ٹوٹا کَردے مُنہ کو کالا ، ٹوٹے والا جَگَت کا مالا
گھاٹا بہت بدنام کرتا ہے اور آدمی پر ایک کی نظر میں ذلیل ہو جاتا ہے
ٹُوٹا پُھوٹا
خراب، خستہ، خستہ حال، الٹا سیدھا، برا بھلا، معیار سے گرا ہوا، ناقص، معمولی، گرا پڑا، بچا کھچا، گھسا پٹا، معمولی سا، نامکمل قسم کا
ٹُوٹا تیلی کَمَر میں اَدھیلی
﴿تیلیوں کی غربت پر طنز کے طور پر﴾ مراد : بہت غریب ہے ، پاس کچھ بھی نہیں ہے ۔
اُتْری کَمان کا ٹُوٹا چِلَّہ
زوال یا انحطاط کی وجہ سے بے طاقت ، اقتدار یا طاقت جاتے رہنے کے باعث غیر معتبر.
بِلّی بھاگوں چِھینکا ٹُوٹا
غیر متوقع چیز مل گئی، وہ دولت مل گئی جس کے اہل نہ تھے، اتفاقیہ کام ہو گیا
کَمَر ٹُوٹا
جس کی کمر ٹوٹی ہوئی یا جُھکی ہوئی ہو ، کبڑا ، خمیدہ پشت ، بے ہمت ، نامرد ، بزدل ، پست ہمت .
ٹوٹے سے ہو گھر کا ٹِیپا، ٹوٹا گَیا تو کُھلا نَصیبا
گھاٹا گھر کا ستیاناس کردیتا ہے، گھاٹا نہ پڑے تو خاندان کی قسمت کھل جاےٴ
ٹوٹے سے ہو گھر کا ٹِیبا، ٹوٹا گَیا تو کُھلا نَصیبا
گھاٹا گھر کا ستیاناس کردیتا ہے، گھاٹا نہ پڑے تو خاندان کی قسمت کھل جاےٴ
نانی مری ناتا ٹوٹا
نانی کے مرنے پر انسان کی قدر ننھیال میں نہیں رہتی یعنی نانی کے مرنے پر ننھیال سے رشتہ ختم ہو جاتا ہے
اَب جُگ ٹُوٹا، پَو ماری جائے گی
چوسر کی دو گوٹیں جب تک ایک خانے میں تھیں پٹ نہ سکتی تھیں اب یہ ساتھ (جگ) ٹوٹ گیا
مَرنے کو جی چاہے، کَفَن کا ٹُوٹا
باوجود اس کے کہ مرنے کو جاتا ہے مگر کفن کے نہ ملنے کا بہانہ کرتا ہے
مَرنے کو جی چاہے اور کَفَن کا ٹُوٹا
باوجود اس کے کہ مرنے کو جاتا ہے مگر کفن کے نہ ملنے کا بہانہ کرتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔