تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"وعدہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"وعدہ" کے متعقلہ نتائج
وَعْدَۂ اَلَسْت
روز ازل کا وعدہ، اللہ تعالٰی اور انسان کے مابین پیمان جس کا ذکر قرآن میں آیا ہے، روز اول کا قول و قرار، خلقت، عالم سے پہلے عالم ارواح میں خدائے تعالٰی کے حضور اس کی الوہیت کا قول و قرار
وَعدَۂ مُعاف
(قانون) وہ مجرم جس سے کسی کے خلاف گواہی دینے یا اصل حقیقت پوری کی پوری بتا دینے پر معاف کر دینے کا وعدہ کیا جائے اور بعد ازیں اس کا جرم معاف کر دیا جائے ، سلطانی گواہ ۔
وَعدَۂ مُعافی
وعدہ معاف (رک) کا اسم کیفیت ، جرم کے ارتکاب یا اصل حقیقت کے بیان کر دینے پر مجرم کو معاف کر دینے کا اقرار کرنا ۔
وَعدَۂ نُصرَت
(لفظاً) فتح و نصرت کا وعدہ ؛ (مراداً) وہ وعدہ جو اﷲ تعالیٰ نے اسلام اور مسلمانوں سے فتح کا کیا اور میدان بدر میں پورا کیا (وعدئہ فتح مبین جو قرآن حکیم کی سورئہ فتح میں ہے) ۔
وَعدَۂ قَیامَت
ایسا عہد جس کے پورا ہونے کے لیے قیامت کا وقت درکار ہو ؛ (مجازاً) وہ عہد جو کبھی پورا نہ ہو ، وہ پیمان جس کے پورا ہونے کے لیے بہت طویل مدت درکار ہو ۔
وَعدَہ ٹالْنا
لیت و لعل کرنا، حیلہ حوالہ کرنا، اقرار سے بچنا، وعدہ پورا کرنے سے بچنا، وعدہ وعید کرنا، جس وقت کوئی کام کرنے کا وعدہ کیا ہو اس وقت نہ کرنا
وَعدَۂِ پَیرَویِ مُقَدَّمَہ
(عدالت) پیروی کرنے والے کا موکل کی طرف سے حاضر عدالت ہو کر جواب دہی کرنے کا وعدہ جس کے بعد خود موکل کی حاضری عدالت میں جواب دہی کے لیے غیر ضروری ہوتی ہے (انگ : An Undertaking to appear) ۔
وَعدَۂ شَبِ دَرمِیان
دوسرے دن کا وعدہ، کل کا پیمان، وہ عہد، جو آج کیا جائے اور اس کے وفا کرنے کے لئے دوسرا دن مقرر ہو
وَعدَۂ حَق آ پَہُونْچنا
۔(فارسی وعدۂ حق رسیدن کا ترجمہ)(کنایۃً) موت کا وقت آجانا۔ زندگی کا ختم پرآجانا۔
وَعدَۂ حَق آ پَہُنچنا
موت کا وقت آجانا ، زندگی کا ختم پر آجانا (فارسی کے فقرے ’’وعدۂ حق رسیدن ‘‘ کا ترجمہ).
وَعدَہ و پَیماں
عہد و پیمان ، قول و قرار ، طے شدہ امور و شرائط ، کسی قول پر پابند رہنے کا پختہ عہد ۔
وَعدَہ آ پَہُنچنا
موت کا وقت قریب آجانا، آخری وقت آپہنچنا، موت کا قریب آجانا، مدتِ حیات پوری ہونا، زندگی ختم ہونا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔