تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نماز" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"نماز" کے متعقلہ نتائج
نَمازِ عِید
دو رکعت واجب نماز جو عید الفطر اور عیدالاضحی کو عیدگاہ میں باجماعت ادا کی جاتی ہے نماز کے بعد امام صاحب خطبہ بھی پڑھتے ہیں
نَمازِ جِہری
وہ نماز جس کی اوّل دو رکعتوں میں سورئہ فاتحہ اور کوئی دوسری سورت امام بہ آوازِ بلند پڑھتے ہیں ، قراء ت والی نماز (سِرّی نماز کے مقابل) ۔
نَمازِ عَصر
فرض نماز جو تیسرے پہر پڑھی جاتی ہے (ترتیب میں ظہر کی نماز کے بعد اور مغرب کی نماز سے قبل)
نَمازِ جَنازَہ
وہ نماز جو مردے کی مغفرت کے لیے پڑھی جائے اس میں نہ رکوع ہے نہ سجود صرف قیام و دعا ہے، یہ فرض کفایہ ہے
نَماز اَدا ہونا
نماز ادا کرنا کا لازم، نماز کا پڑھا جانا، عبادت، نماز کے فریضے کی بجا آوری ہونا، نماز پڑھنا، عبادت، نماز کا فریضہ بجا لانا
نَماز جُمعَہ
وہ مخصوص واجب نماز جو جمعے کو دو رکعت پڑھی جاتی ہے، اس کا وقت زوال سے شروع ہوجاتا ہے (یہ جمعے کے دن ظہر کا بدل ہے)
نَمازِ یَومِیَہ
دن بھر کی نماز ؛ مراداً : نمازِ پنجگانہ میں سے کوئی نماز ، پانچوں وقت کی فرض نمازوں میں سے کوئی نماز ۔
نَمازِ مَعکُوس
ایک غیر شرعی عبادت جس میں اُلٹا لٹکتے ہیں نیز حبس ِ َدم کی مشق ؛ کانٹوں پربیٹھ کر عبادت کرنا
نَماز کا نَہ روزے کا
وہ جو نہ نماز پڑھتا ہو اور نہ روزہ رکھتا ہو ، بے نمازی بے روزہ کی نسبت کہتے ہیں
نَمازِ باجَماعَت
وہ نماز جو جماعت کے ساتھ (امام کے پیچھے) پڑھی جائے، جس میں امام کے علاوہ کم سے کم ایک نمازی ضرور ہوتا ہے، جماعت کی نماز (تنہا نماز کے مقابل)
نَمازِ تَہَجُّد
نفل نماز جو عشا کے بعد عموما ًآخر شب کو پڑھتے ہیں (بعض نے چار ، بعض نے آٹھ اور بعض نے بارہ رکعات بھی لکھا ہے) ۔
نَماز فاسِد ہو جانا
کسی وجہ سے نماز کا شرع کے مطابق جائز شمار نہ ہونا ، نماز کا ضائع یا با طل ہو جانا نیز نماز ٹوٹ جانا ، نماز کا ازروئے فقہ صحیح نہ رہنا
نَماز پَر کَھڑا ہونا
نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہونا (خصوصاً) مبتدی کا نماز کے لئے کھڑا ہونا، مبتدی کا نماز پڑھنا شروع کرنا
نَمازِ اِستِخارَہ
وہ دو رکعت نفل نماز جو استخارہ (کسی کام ، سفر ، تجارت ، شادی بیاہ وغیرہ کے لیے غیبی اشارہ طلب کرنا) کے لیے ادا کی جاتی ہے ۔
نَمازِ عِیدُ الاَضحیٰ
وہ نماز جو عید کے دن عید گاہ میں ادا کی جائے، دو رکعت واجب نماز جو عیدالفطر اور عیدالاضحی کو عیدگاہ میں باجماعت ادا کی جاتی ہے نماز کے بعد امام صاحب خطبہ بھی پڑھتے ہیں
نَمازِ تَحِیَّۃُ المَسجِد
نماز جو مسجد میں پہنچ کر قبل بیٹھنے کے پڑھتے ہیں، یہ مستحب ہے اور اس کے بالعموم دو نفل پڑھے جاتے ہیں، نماز داخل مسجد
نَمازِ عِیدُ الضُّحیٰ
وہ نماز جو عید کے دن عید گاہ میں ادا کی جائے، دو رکعت واجب نماز جو عیدالفطر اور عیدالاضحی کو عیدگاہ میں باجماعت ادا کی جاتی ہے نماز کے بعد امام صاحب خطبہ بھی پڑھتے ہیں
نَمازِ تَحِیَّۃُ الوُضُو
دو رکعت نفل نماز جو وضو کرنے کے بعد اور قبل خشک ہونے کے پڑھی جاتی ہے ، یہ مستحب ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔