تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مشک" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"مشک" کے متعقلہ نتائج
مُشْک
ہرن کے نافے کی خشک شدہ رطوبت جس کے دانے سیاہ سرخی مائل اور خوشبو نہایت تیز ہوتی ہے، (ہرن زیادہ ترتبت، نیپال، روس اور چین کے کوہستانی علاقوں میں پایا جاتاہے)، کستوری، مسک
مِشْک
ہرن کے نافے کی خشک شدہ رطوبت جس کے دانے سیاہ سرخی مائل اور خوشبو نہایت تیز ہوتی ہے، (ہرن زیادہ ترتبت، نیپال، روس اور چین کے کوہستانی علاقوں میں پایا جاتاہے)، کستوری، مسک
مَشْک
پانی بھرنے اور لے جانے کے لیے کسی جانور کی سالم کھال کا بنا ہوا تھیلے کی شکل کا ظرف جس کا منھ چھوٹا ہوتا ہے، وہ بکری یا بھیڑ کی سلی ہوئی کھال جس سے سقّے پانی بھرتے ہیں
مُشْک دانَہ
مسور کے برابر ایک بوٹی کا تخم جس کا رنگ خاکی سیاہی مائل ہوتا ہے اور اس کے اندر چکنا خوشبودار مغز ہوتا ہے
مُشْک بِلاؤ
ایک قسم کا جنگلی بلاؤ جس کے دم کے نیچے نافہ ہوتاہے اور اسی وجہ سے اس کے پسینے سے خوشبو آتی ہے
مُشْک بید
ایک بید کا درخت جس کا پھول مشک کی طرح خوشبودار ہوتا ہے اور اس کے پتوں کا عرق بید مشک کہلاتا ہے، اس کی لکڑی کو شاعر سیاہ کہتے ہیں گو وہ سیاہ نہیں ہوتی، اس کی لکڑی سے کرکٹ کے بلا بناتے ہیں
مُشْکِل بَچَّہ
(نفسیات) ایسا بچہ جو اچھے طرز عمل سے غیر مطابقت رکھے اور کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا رکھے
مُشْک رَنْگ
مشک کے رنگ کا ، مشکی ، سیاہی مائل ، بھورا ، کالا ؛ (محبوب کے سیاہ بالوں کی صفت کے لیے مستعمل) ۔
مُِشْکِ نافَہ
وہ تھیلی ہرن کی جس میں مشک رہتا ہے، ہرن کی ناف سے حاصل ہونے والا مشک جو عمدہ ہوتا ہے، مشک ختن، ختنی، خالص اور عمدہ مشک
مُشْک کا ہِرَن
کستورا، ایک قسم کا چکارا جس کے پانو اور دم ہرن سے مشابہ ہوتے ہیں، قد میں اس سے چھوٹا، بال بڑے بڑے، رنگ زرد سرخی مائل ہوتا ہے، سینگ نہیں ہوتے
مُشک خُتن
ختن کا مشک، ختن (چین) کا ایک علاقہ ہے جہاں کے ہرن مشہور ہیں جن کے نافوں سے اعلیٰ قسم کا مشک نکلتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔