تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"لکڑی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"لکڑی" کے متعقلہ نتائج
لَکْڑی دینا
(ہندو) رشتہ داروں کا مُردے کی چتا میں ایک ایک لکڑی رکھنا، مُردے کو جلانا، کِریا کرم کرنا
لَکْڑی لے کَر سِیدھا ہو جانا
لٹھ لے کر سامنے آجانا، لٹھ مارنے پر تُل جانا، لکڑی سے مارنے کو آمادہ ہونا
لَکْڑی کے بال
لکڑی کے بال ان باریک دھجّیوں کو کہتے ہیں جو ناقص اور ردّی لکڑی کے ٹکڑوں کو ایک خاص قسم کی مشین کے رندے سے تراش کر بنائے جاتے ہیں ، ان کی باریکی کے مدارج مختلف اور ہلکے ، صاف اور لچک دار ہوتے ہیں.
لَکڑی مارے پانی جُدا نَہِیں ہوتا
اس موقع پر مستعمل جب کوئی شخص دو عزیزوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کرے اور اس میں کامیاب نہ ہو
لَکْڑی کے بَل بَندَرِیا ناچے
۔(ھ) ۔مثل ہر ایک شخص حمایتی کے بل پر کودتا ہے۔ ۲۔دڑ کے مارے سب کچھ کرنا پڑتا ہے۔
لَکَّڑیا بانسے کی ، کانی آنکھ تَماشے کی
آوارہ گرد لڑکے جب اپنے کسی ہم سن کو جو کانا یا لے پالک ہو چھیڑتے ہیں اس وقت یہ بول طنزیہ استعمال کرتے ہیں .
کَچّی لَکْڑی
تازہ ، نرم اور ہری لکڑی ؛ (کنایۃً) کم عمر لڑکا یا لڑکی جو صحبت اور تعلیم کا اثر جلد قبول کرے
جال لَکڑی
ایک قسم کا پودا جس میں چھوٹے چھوٹے گلابی اور سفید پھول ہوتے ہیں جن کی تیز خشبو بلیوں اور چوہوں کو مرغوب ہے، اس کی جڑ بطور مفرح استعمال کی جاتی ہے
سَفید لَکْڑی
(جنگلات) لکڑی کی ایک اچھّی قِسم جو نرم ہوتی ہے اور وزن میں کہیر کی لکڑی سے ہلکی ہوتی ہے اس مخصوص درخت کی لکڑی جس کا تنا سفید ہوتا ہے۔ لاط:Populus Ciliata ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔