تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"قوم" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"قوم" کے متعقلہ نتائج
قَومِ عاد
حضرت ہود علیہ السلام کی قوم ، عرب کے قدیم قبائل ، ایک بت پرست قوم جس کی اصلاح کے لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت ہود علیہ السلام کو مبعوث کیا مگر انہوں ںے خدا کے پیغمبر کو جھٹلایا اور ہدایت قبول کرنے سے انکار کردیا جس پر خدا نے ان پر اپنا عذاب نازل کیا چنانچہ ایک ہفتہ تک تیز ہوا اور شدید طوفان میں یہ قوم تہہ و بالا ہو کر رہ گئی.
قَومِ فِرْعَون
فرعون کی قوم ، فراعنۂ مصر میں سے اس بادشاہ کی رعایا جس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں خدائی کا دعویٰ کیا اور مع قوم ڈوب کر مرا.
قَومِیَّت
نسل، نژاد، اصل، گوت، ذات، کسی ملک کا باشندہ ہونے کی حیثیت یا قانونی تصدیق، شہریت، وہ تشخّص یا احساسِ تشخّص جس کی بنیاد وطن یا مذہب و ملّت ہو
قَومی اَثاثَہ
قومی ساز و سامان ، قومی اسباب ، قومی دولت ، وہ مال و متاع اور قدرتی وسائل جو کسی گروہِ انسانی یا ملک کو حاصل ہوں.
قَومی تَرانَہ
کسی قوم یا ملک کا سرکاری طور پر اختیار کیا ہوا نغمہ جو خاص موقعوں پر ساز کے ساتھ گایا جاتا ہے، وہ گیت جو پوری قوم کے احساسات اور اس کی روایات کا ترجمان ہو اور جس کا احترام اور تقدّس اجتماعی اور قانونی طور پر مسلّم ہو
قَومی شاعِر
قوم کا مقبول و ممتاز شاعر ، قومی جذبے سے سرشار شاعر ، وہ شاعر جس کی شاعری میں قوم کی محبت ، خوشحالی اور ترقی کا ذکر ہو.
قَومِ ثَمُود
پیغمبر حضرت صالح کی قوم ، جب حضرت صالح نے اپنی قوم کو دعوت حق دی تو انہوں نے آپ کو جھٹلا دیا جس کے نتیجے میں ان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوا اور ایک شدید زلزلے اور بجلی گرنے سے یہ قوم صفحۂ ہستی سے مٹ گئی.
قَومِیَت
نسل، نژاد، اصل، گوت، ذات، کسی ملک کا باشندہ ہونے کی حیثیت یا قانونی تصدیق، شہریت، وہ تشخّص یا احساسِ تشخّص جس کی بنیاد وطن یا مذہب و ملّت ہو
قَومی زَبان
وہ زبان جو سرکاری طور پر کسی قوم کی زبان قرار دی جائے اور جو ملک میں ہر جگہ سمجھی اور بولی جائے ، قوم یا ملک کی مشترک بولی.
قَومی لِباس
وہ پوشاک جو کسی قوم کی خاص شناخت کرتی ہو، وہ لباس جو کسی قوم کی خاص شناخت ہو، کسی ملک کا خاص لباس
قَومی تَحْوِیل
حکومت کے حوالے ہونا ، حکومت کی سپردگی میں ہونا ، سرکاری انتظام ، قبضہ یا تسلّط (نجی انتظام کے برخلاف).
قَومْیات
قوم سے منسوب باتیں یا چیزیں ، قوم سے تعلّق رکھنے والے موضوع یا مسائل ، وہ علم جو انسانی معاشرے کے رسوم و رواج ، تاریخ ، ادوار اور ارتقا سے بحث کرتا ہے ، عمرانیات ، سوشیالوجی.
زِنْدَہ قَوم
ترقی یافتہ قوم، وہ قوم، جو علوم حاصل کرنے کے بعد تسخیر کائنات اور حکومت کے لیے جد و جہد کرے
بابائے قَوم
کسی ملک کے قائد یا رہنما جنہوں نے اپنے ملک کے تاسیس، استقلال، اور بقا کے لیے رہنمائی کی ہو ان کے لیے اعزازی خطاب، جیسے ہندوستان کی آزادی کے عظیم مرد مجاہد مہاتما گاندھی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔