تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"قطب" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"قطب" کے متعقلہ نتائج
قُطْب اَز نَہ جٌنْبَد
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل (اس شخص کے لیے مستعمل ہے جو اپنے مقام سے نہ ہٹتا ہو یا کم حرکت کرتا ہو.
قَطْب تارا
وہ روشن تارا جو شمال کی طرف نظر آتا ہے ، اس کی وجہ سے سمت کی شناخت میں مسافروں اور جہازرانوں کو مدد ملتی ہے.
قُطْب اَقْطاب
(تصوّف) وہ اولیا جو عالم میں محل نگاہِ حق ہوتے ہیں اور ہر زمانے میں ان میں کا ایک موجود رہتا ہے اور دنیا کے کاروبار کی نگرانی و نگہانی کرتا ہے.
قُطْب مِینار
ایک مینار جو قطب الدین ایبک نے پرانی دلی میں جسے آج کل مہرولی کہتے ہیں مسجد قبۃ الاسلام کے لیے بنوایا تھا یہ سرخ پتھر کا ہے، اس مینار کا اسلوب تعمیر اس کی نقاشی اور خطاطی اور اس کی عظمت اس کے خالص اسلامی ہونے کے شاہد ہیں، اس کا نام حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے مقدس نام پر رکھا گیا، مجازاً: بلند مینار
قُطْبی بِلّی
چھوٹا سا خاکستری رن٘گ کا نیولے کی قسم کا بدبودار ایک گوشت خوار چوپایہ جو عموماً یورپ میں پایا جاتا ہے.
قَطْبِ سَماوی
آسمان کا مور یا وہ نقطہ جس کے گرد ان ستاروں اور ان اجرام کی یومیہ گردش ہوتی ہے جو نسبتاً اتنا چھوٹا دور بناتے ہیں کہ افق تک کبھی نہیں پہنچتے
قُطْبِ شُمالی
اُتَؔر تارا جو بحر منجمد شمالی پر واقع ہے نیز زمین کے محور کا وہ سرا جو شمال کی طرف واقع ہے، علاوہ ازیں بحرِ منجمد شمالی کا علاقہ، زمین کا انتہائی شمالی علاقہ جو برفستان ہے اور جہاں 6 ماہ دن اور 6 ماہ کی رات ہوتی ہے
قَطْب کے پَراٹھے
دہلی میں برسات کے موسم میں پھول والوں کی طرف سے خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃاللہ علیہ کے مزار پر میلہ ہوتا تھا اور ان کی نذر نیاز کے لیے پراٹھے پکائے جاتے تھے جو ایک رسم کے طور پر دولھا والوں کی طرف سے دولھن والوں کو بھی بھیجے جاتے.
قَطْب اَز جا نَمی
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل (اس شخص کے لیے مستعمل ہے جو اپنے مقام سے نہ ہٹتا ہو یا کم حرکت کرتا ہو.
قَطْب صاحَب کی لاٹ
لوہے کی لاٹھ جو مہرولی (پرانی دہلی) میں قطب مینار کے پاس گڑی ہوئی ہے، یہ کسی راجہ نے بنوا کر اپنی یاد گار گاڑی تھی
نَباتاتی قُطب
(حیوانیات) بیضے کا نچلا زردی مائل سفید حصہ جس میں زردی جمع ہوتی ہے (انگ : Vegetative Pole) ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔