تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"شہادت" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"شہادت" کے متعقلہ نتائج
شَہادَتِ زَبانی
(قانون) تمام بیانات گواہوں کے جو عدالت کی اجازت یا حکم سے امور واقعاتی تحقیق طلب کے باب میں اس کے روبرو کیے جائیں نیز وہ گواہی جو تحریر یا اشارات کی مدد سے دی جائے .
شَہادَتِ سَماعی
(قانون) سُنی سنائی گواہی ، بیان پر اُس واقعہ کا جس کے وجود کا علم حواس سامعہ سے ہوتا ہے .
شَہادَتِ مَعْہُودَہ
(قانون) اسلام میں مقرر کی گئی ایسی گواہی جو دو مردوں کی ہو یا ایک مرد اور دو عورتوں کی ہو .
شَہادَتِ مَنْقُولی
(قانون) ایسی نقل مصدقہ جو بموجب قواعد مجریہ وقت حاصل کی گئی ہو نیز ایسی نقل جو بذریعہ چھاپہ یا عکس یا اور کسی طریقے سے لی جائے .
شَہادَت کی اُنگْلی
کلمے کی اُن٘گلی، اَنگشت شہادت، داہنے ہاتھ کی وہ اُن٘گلی جو انگوٹھے کے پاس ہوتی ہے
شَہادَت کا کَلِمَہ
اَشْہَدُاَن لَااِلٰا اِلاَّاللہُ و اَشْہَدُاَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہ ورَسُولُہ اس کلمہ میں صرف خدا تعالیٰ ہی کے معبود ہونے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بندہ اور رسول ہونے پر گواہی دی جاتی ہے .
شَہادَتَین
توحید اور رسالت دونوں کی تصدیق یا اقرار ، وہ کلمہ جس میں توحید اور رسالت دونوں کی شہادت موجود ہو، کلمۂ شہادت .
کَلِمَۂ شَہَادَت
گواہی کے الفاظ، مراد: اَشْہَدْ اَنْ لَا اِلَہَ الَّا اللہُ وَ اَشَہَدُ اَنَّ مُحمَداً عَبْدُہ وَرَسُولُہ (میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمّدؐ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں) اس میں چونکہ شہادت یعنی گواہی دی جاتی ہے اس لیے اسے کلمۂ شہادت کہتے ہیں
اُنگْلی شَہادَت
کلمے کی انگلی جو سیدے ہاتھ کے انگوٹھے پاس ہوتی ہے (مسلمان نماز میں التحیات پڑھتے وقت جب کلمہ شہادت پر پہنچتے ہیں تو یہ انگلی اٹھا کر خدا تعالیٰ کی توحید کی گواہی دیتے ہیں)، انگشت اشارہ، نیز بائیں ہاتھ کی یہی انگلی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔