تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سپاہی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"سپاہی" کے متعقلہ نتائج
سِپاہی پَرِنْدَہ
ایک پرندے کا نام جو بہت تصور کیا جاتا ہے ، رن٘گ اس کا سِیاہ اور دُم کے سِرے پر دو پر کُھلی ہوئی قین٘چی کی طرح چرے ہوئے ہوتے ہیں اور چون٘چ گوشت خور پرندوں کی طرح خمدار ہوتی ہے ، جھان٘پل ، کال کلیچی ، کالی لاٹ .
سِپاہیانَہ
سِپاہی کی طرح، سِپاہی کا سا، سِپاہی کی حیثیت یا شان کے موافق، دلیرانہ، چُستی یا پُھرتی کے ساتھ
مُحَرَّم کا سِپاہی
بعض عورتیں منت مانتی ہیں کہ اگر ان کا لڑکا زندہ رہے تو اس کو محرم کا سپاہی بنائیں گی، اس منت کے بعد اس لڑکے کو عشرہء محرم میں سبز کپڑے پہناتی ہیں
دیکھے راہی بولے سپاہی
اگر کوئی معاملہ ہو تو راہرو دخل نہیں دیتا البتہ سپاہی اس میں دخل دیتا ہے یعنی سامنے ہمت والا ہی آتا ہے
اندھا سپاہی کانی گھوڑی، بِدھنا نے آپ ملائی جوڑی
علی الاعلان کوئی بات کرنا اور یہ امید رکھنا کہ کسی پر ظاہر نہ ہو
چِھنال لُگائی چاتُر سِپاہی
بدکردار عورت اور چالاک سپاہی اپنے آپ کو کسی حال میں چھپا نہیں سکتے، ان کی خاصیتیں ظاہر ہو ہی جاتی ہیں
پَڑْھے طوطا پَڑھے مَینا، کَہِیں سپاہی کا پُوت بھی پَڑھا ہے
فوجیوں یا اعلیٰ خاندان کی اولاد کے نہ پڑھنے پر طنز ہے
جُلاہے کی جُوتی سِپاہی کی جوئے دَھری دَھری پُرانی ہوئے
جولاہا چلتا نہیں اور سپاہی گھر سے غیر حاضر ہو جاتا ہے اس لیے جلاہے کی جوتی اور سپاہی کی بیوی بیکار رہتی ہے
چِھنال لُگائی چاتُر سِپاہی چُھپے نَہِیں رَہْتے
بدکردار عورت اور چالاک سپاہی اپنے آپ کو کسی حال میں چھپا نہیں سکتے، ان کی خاصیتیں ظاہر ہو ہی جاتی ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔