تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سخی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"سخی" کے متعقلہ نتائج
سَخی
داد و دہش کرنے والا، دل کھول کر خرچ کرنے والا، سخاوت کرنے والا، فیاض، مُخیّر، دریا دل، کریم، داتا
سَخی سے بھیٹ نَہیں دَلِدَّر سے کیوں توڑِیے
اگر زیادہ فائدہ نہیں تو تھوڑا ہی سہی- بڑے سے ملاقات نہ کی چھوٹے ہی سے کر لی.
سَخی سے راہ نَہیں دَلِدَّر سے کیوں توڑِیے
اگر زیادہ فائدہ نہیں تو تھوڑا ہی سہی- بڑے سے ملاقات نہ کی چھوٹے ہی سے کر لی.
سَخی دے اور شَرمائے بادَل بَرْسے اور گَرمائے
فیّاض آدمی ، دے کر احسان نہیں جتاتا مگر بادل برستا ہے اور گرجتا بھی ہے ، سخی کی سخاوت احسان رکھنے کے لیے نہیں ہوتی.
سَخی سُوم سال بَھر میں بَرابَر ہو جاتے ہَیں
فیّاض اور دریا دل آدمی کا بخشش و سخاوت کے ذریعے اور بخیل آدمی کا بے جا صرف کے باعث سال بھر میں حساب برابر ہو جاتا ہے ، فیّاض آدمی کا مال صحیح جگہ صرف ہوتا ہے اور بخیل کا غلط جگہ.
سَخی سَخاوَت سے پَھلْتا ہے عَدُو عَداوَت سے جَلْتا ہے
سخی ہمیشہ خوش حال رہتا ہے اور دُشمن ہمیشہ جلتا رہتا ہے
سَخِی سے راہ نَہیں سُوم سے کیوں توڑیے
اگر اچھے سے ملاقات نہیں تو برے سے مخالفت نہیں کچھ تو فائدہ ہو ہی رہے گا
سَخی دیوے اور شَرماوے بادَل بَرْسے اور گَرماوے
فیّاض آدمی ، دے کر احسان نہیں جتاتا مگر بادل برستا ہے اور گرجتا بھی ہے ، سخی کی سخاوت احسان رکھنے کے لیے نہیں ہوتی.
سَخِی دیوے اور شَرماوے بادل بَرسے اور گَرماوے
سخی سخاوت کرکے ظاہر نہیں کرتا، جس طرح بادل چپکے سے بارش برساتا ہے
سَخی کے مال پَر پَڑے اَور سُوم کی جان پَر پَڑے
سخی کے مال کا نُقصان ہوتا ہے اور سُوم یعنی کنجوس کی جان کا
میرا باپ سَخی تھا پَرائے بَردے آزاد کَرتا تھا
طنزاً شیخی خور کی نسبت بولتے ہیں جو آپ تو کسی قابل نہ ہو اور بزرگوں کی باتوں پر گھمنڈ کرے
سال بَھر میں سَخی شُوم بَرابر ہوتے ہیں
سخی جلد، شوم دیر سے خرچ کرتا ہے، آخر میں دونوں کا خرچ برابر ہو جاتا ہے یا نکلتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔