تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"زنجیر" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"زنجیر" کے متعقلہ نتائج
زَنْجِیرِ عَد٘ل
نوشیروانِ عادل نے اپنے ایوان میں ایک زنجیر لٹکوا دی تھی تاکہ جو بھی انصاف طلب کرنے آئے وہ اسے ہلادے اور نوشیرواں کو معلوم ہو جائے، کہتے ہیں کہ مغل بادشاہ جہاں گیر نے بھی اسی مقصد کے لیے ایسی ہی ایک زنجیر اپنے دیوان کے دروازے پر لٹکوائی تھی
زَنْجِیرَۂِ ضَر٘بُ ال٘جِدال
(سیف بازی) حریف کو ایک طرف ضرب دِکھائی ، دُوسری طرف جھمکائی اور تیسری طرف لگائی ، اِس صورت سے وار کی روک بہت مشکل ہوتی ہے
زَنْجِیرَۂ ظَفَر پَیکَر
(سیف بازی) سیف بازی کا ایک طریقہ جس میں ایک وار میں تین ضربیں لگائیں جاتی ہیں جن کے جواب میں مخالف دو جوابی ضربیں لگاتا ہے
زَنْجِیرَۂ ضَر٘بُ الْقِتال
بارہ ضربوں کی گھائی جس میں حریف کی ہر ضرب کو خالی دے کر جوابی ضرب لگائی جاتی ہے دونوں حریف مسلسل یہی عمل جاری رکھتے ہیں یہاں تک کہ ان میں سے کوئی ایک مغلوب ہو جائے یا دونوں تھک جائیں ۔
زَنْجِیرِ داد
زنجیر جو نوشیرواں نے اپنے محل کے آگے گھنٹہ باندھ کر لٹکائی تھی جسے انصاف کے خواہاں آکر کھڑکھڑاتے تھے
زَنْجِیر لَگانا
ایک دستہ لگی ہوئی زنجیر کو جس میں چاقو لگے ہوتے ہیں دونوں ہاتھوں سے پیٹھ پر مارنا (اہلِ تشیع کے ماتم کا ایک طریقہ)
زَنْجِیری گولَہ
وہ گولہ جو چلنے کے بعد توپ ہی میں رہ جائے یا چلنے کے بعد منزلِ مقصود تک نہ پہنچے اور راہ میں رہ جائے ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔