تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"دانت" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"دانت" کے متعقلہ نتائج
دانت
کسی انسان یا حیوان کے منھ میں پایا جانے والا ہڈی کی طرح سخت عضو جو کاٹنے اور چبانے کا کام دیتا ہے، ان کے مجموع کو بتّیسی یا چوکا کہتے ہیں، دندان
دانت کُنْد ہونا
دان٘توں کا کسی چیز کے نگلنے، کاٹنے یا چبانے کے قابل نہ رہنا (عموماً کھٹی میٹھی چیزیں بکثرت کھانے سے دان٘ت اس قابل نہیں رہتے کہ کوئی دوسری چیز کھائی جا سکے)
دانت کِلّی
دان٘ت کا درد ، کسی عصبی دماغی عارضے کے سبب اوپر نیچے کے دان٘توں کا آپس میں ایسی سختی سے جڑ جانا کہ منہ نہ کُھل سکے.
دانت نَہ دِیا جانا
چبانا یا کاٹنا دوبھر ہونا، چبانے سے دان٘ت میں چمک یا درد، کرکراپن یا کسی خرابی کی وجہ دان٘ت چلانا یا چبانا دشوار ہونا
دانت تھے تو چَنے نَہ تھے، چَنے ہوئے تو دانت نَہِیں
جب جوانی تھی تو کچھ مقدور نہ تھا اور جب مقدور ہوا تو جوانی نہ رہی، بے وقت مراد حاصل ہونے پر بولتے ہیں
دانت کُریدْنے کو تِنْکا نہ بَچْنا
ایسی بربادی ہونا کہ کچھ باقی نہ بچے، جھاڑو پھر جانا، صفایا ہو جانا
دانت کُریدْنے کا تِنْکا نَہ بَچْنا
ایسی بربادی ہونا کہ کچھ باقی نہ بچے ، جھاڑو پھر جانا ، صفایا ہو جانا.
دانت پِیس پِیس کَر رَہ جانا
غصے کو پی جانا، بدلہ لینے پر آمادہ ہونا مگر کچھ نہ کرپانا (”پیس“ کی تکرار سے صورت حال کی اہمیَت بڑھ جاتی ہے)
دانت گِرْنا
(بڑھاپے، کسی بیماری یا کسی حادثے کے سبب سے) دانت جَھڑ جانا، اُکھڑنا، ٹوٹ جانا یا علیٰحدہ ہو جانا، جگہ چھوڑ دینا، بچّوں کے دودھ کے دان٘ت گِرنا
دانت بَجْنا
شدت کی سردی یا کسی بیماری کی وجہ سے جبڑے کی حرکت کا بے قابو ہوجانا، خود بخود دانت بجنے لگنا
دانت پِیسْنا
اُوپر اور نیچے کے دان٘توں کو ملا کر حرکت دینا ، گِھسنا ، (سوتے میں بعض لوگ (بیشتر بچّے) یہ فعل کرتے ہیں جسے عورتیں منحوس خیال کرتی ہیں).
دانت دیکْھنا
حیوانات کی عمر کا اندازہ لگانا (سامنے کے دانت دیکھ کر اندازہ لگایا جاتا ہے کہ جانور کی عمر کیا ہے)
دانت بَجانا
دانتوں سے آواز نکالنا (عورتیں اس حرکت کو منحوس یا لڑائی ہونے اور رزق اڑنے کی علامت خیال کرتی ہیں)
دانت گِھسْنا
کسی کلمے (عموماً) دُعا یا منتر کو دہراتے رہنا ؛ دعائیں مانگتے مان٘گتے عاجز ہو جانا ؛ سعی بلیغ کرنا. اے حضور ، دان٘ت گھس گئے دعائیں مان٘گتے مان٘گتے.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔