تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"تین" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"تین" کے متعقلہ نتائج
تین تھان چوتھی جان ان کا اللہ نِگَہبان
ایک میں ہوں اور تین میرے بچے، خدا پر آسرا ہے یعنی خدا ان کی حفاظت کرے
تِین تَفْرِقَہ
۔(صحیح ’تَفْرِقَہ‘ بالفتح وکسر سوم ہے۔ عورتوں کی زبانوں پر ’تَفَرقہ‘ بفتح اوّل ودوم ہے)۔ صفت۔(عو) پریشان۔ تتر بتر۔ بیگم صاحب کی قدموں کی برکت سے مکتب خالی ہوا، سب لڑلیاں تین تفرقہ ہوگئیں۔
تیندُو
ایک صحرائی درخت اور اس کا پھل جو آنولے کے برابر ہوتا ہے، کچا ہو تو سبز اور سیاہی مائل اور مزہ کسیلا ہوتا ہے پکا ہوا زرد رنگ مائل بہ سرخی اور شیریں مزہ ہو جاتا ہے، بینگن کی طرح سر پر ٹوبی ہوتی ہے، درخت میں پھول سفید زردی مائل لگتے ہیں اس کی ٹکڑی جلاتے یہں چنگاریاں چھوٹتی ہیں پرانے درخت کے اندر سے سیاہ لکڑی آبنوس جیسی نکلتی ہے، آبنوس
تِین ہَیں ساہ کسان کے، جھان٘د، جال اور کَیر
قحط کے زمانے میں کسان کو جنڈ، جال اور کیر کے درختوں پر گزارا کرنا پڑتا ہے
تِین بُلائے تیرَہ آئے دے دال میں پانی
جب تین مہمانوں کے بدلے تیرہ آ جاتے ہیں تو غریب لوگ پکی ہوئی دال یا سالن میں پانی جھونک دیتے ہیں تاکہ بڑھوتری ہو جائے
تِین حَرْف
تین حرف یعنی ل ع ن (لعن) جس کا مجموعہ ’لَعْن‘ ہوتا ہے، جہاں کسی پر صاف صاف لعنت بھیجنے سے بچتے ہیں، اس جگہ یہ الفاظ کہتے ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔