تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ترکی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ترکی" کے متعقلہ نتائج
تُرْکی بَہ تُرْکی جَواب دینا
کسی شخص کو اسی کی زبان میں جواب دینا، جیسا کوئی کہے ویسا ہی جابو دینا، سخت جواب دینا، کسی سے (بات میں) ذرا نہ دبنا
تُرْکی ٹوپی
سرخ یا عنابی رن٘گ کی ٹوپی جس کا بالائی حصہ (چندوا) نیچے کے حصے نسبۃً چھوٹا ہوتا ہے عموماً اس میں پھندنا لگا ہوتا ہے بغیر پھندنے کے بھی استعمال ہوتی ہے، بندوستان میں اس کا رواج انگریزی حکومت کے وسطی دور سے شروع ہوا جناح کیپ رائج ہونے بعد اس کا رواج کم ہو گیا تاہم ابھی یہ ٹوپی موقوف نہیں ہوئی بعض ممالک میں اب بھی رائج ہے طریوش بھی کہلاتی ہے
تَرکِیبِ اِتِّصالی
(قواعد) دو افعال کو اس طرح ملانا کہ مرکب ہو جانے کے باوجود دونوں کے مفہوم الگ الگ رہیں ، جیسے دیکھ آنا یعنی دیکھ کر آنا.
تَرْکِیب بَنْد
ایک بحر میں مختلف قافیون والے چند بند لکھنا اور ہر بند کے بعد ایک ایسا شعر جو وزن میں متفق اور فاقیوں میں مختلف ہو جس کی تکرار ان بندوں پر مشتمل کلام ترکیب بند کہلاتا ہے.
تَرْکِیب نِکَلْنا
ڈھنگ نکالنا، تدبیر ایجاد کرنا، تجویز سوچنا، کسی کام کرنے یا مسئلہ حل کرنے کے لیے صورت نکالنا یا موقع پیدا کرنا
تَرْکِیب نِکالْنا
ڈھن٘گ نگالنا، تدبیر ایجاد کرنا، تجویز سوچنا، کسی کام کرنے یا مسئلہ حل کرنے کے لیے صورت نکالنا یا موقع پیدا کرنا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔