تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"بیت" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"بیت" کے متعقلہ نتائج
بیت
قمچی کی طرح ایک لچک دار پہاڑی درخت جس میں پھل نہیں آتا اور جس کی پتلی پتلی شاخیں ہر وقت حرکت کرتی رہتی ہیں ؛ اس درخت کی شاخ یا شاخ کی چھال (جو عموماً کرسیاں وغیرہ بننے کے کام میں آتی ہے)، بید
بیتُ الشَّرَف
بلندی اور بزرگی کا گھر، وہ گھرجس کے رہنے والے عالی مرتبہ ہوں، رسائی کا مقام جہاں پہنچ کر بزرگی اور عزت حاصل ہو، بزرگی کا گھر، عزت کا گھر
بَیتُ السِّلاح
اسلحہ خانہ، ہتھیار گھر، وہ جگہ جہاں حملے اور دفاع کے آہنمی اور بارودی ساز و سامان کا ذخیرہ محفوظ ہو
بَیتُ الْمُقَدَّس
مسجد اقصیٰ، پاک گھر، متبرک مکان، مجازاً: خانۂ خدا، یوروشلم کی عبادت گاہ جس کی بنیاد حضرت داؤد علیہ السلام نے ڈالی اور تکمیل حضرت سلیمان علیہ السلام نے کی
بَیْت بازی
مقرر طریقے سے کھیل کے طور پر طالب علموں کی مقابلۃً شعر خوانی، (جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ اوّل ایک لڑکا 'بسم اللہ الرحمٰن الرحیم' پڑھے گا، مقابل دوسرا لڑکا 'رحیم' کے آخری حرف یعنی 'م' سے شروع ہونے والا شعر سنائے گا، اسی طرح جس حرف پر ایک لڑکے کا شعر ختم ہوگا دوسرا مقابل لڑکا اسی حرف سے شروع ہونے والا شعر پڑھے گا اور آخر میں جو لڑکا جوابی شعر پڑھنے سے قاصر ہوگا وہ شکست خوردہ مانا جائے گا
بیتَر بَنْدی
وہ الاونس جو چیزوں کے بنڈل باندھنے کے لیے چٹائیوں یا بید کی بنی ہوئی ٹوکریوں وغیرہ کے لیے دیا جاتا ہے
بَیت بَرْدار
(ٹھگی) کدالا یا کدال رکھنے والا ٹھگ جس کے سپرد مقتول مسافر کے گاڑنے کا کام ہوتا ہے اور جو ٹولی سے علیٰحدہ مزدوروں کی شکل بنائے پھرتا ہے.
بَیتُ الخَلاء
وہ محدود جگہ جہاں رفع حاجت کرتے ہیں، بول و براز سے فراغت پانے کا کمرہ، طہارت خانہ، صحت خانہ، پاخانہ، جائے ضرور، جائے ضرورت، تشت خانہ، آشتن، سنڈاس، گلہ، لیٹرین، مبال، ٹٹی
بَیتُ الحَرام
وہ گھر جو محترم ہے یا جس کی مقررہ حد میں شکار اور قتل وغیرہ حرام ہے، خانۂ کعبہ، مسجد حرام، بیت اللہ
بَیتُ الاِنْشا
شاہی عہد کا وہ ادارہ جو شاہی مراسلات و فرامین کی تحریر و ترسیل کے امور انجام دیا کرتا تھا.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔