تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"برتن" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"برتن" کے متعقلہ نتائج
بَرتَن سے بَرتَن کَھڑَک ہی جاتا ہے
even family members quarrel sometimes, even close associates have their differences
بَرْتَن بھانڈا اَلَگ کَرْ لینا
ایک گھر کے لوگوں کا ٹکڑیوں میں بٹ کر اپنا اپنا کھانا پکانا اور معمولی سامان الگ الگ کر لینا .
بَرْتَن کَھنَکْنا
مٹی کے برتن کو بچانے سے وہ خاص قسم کی آواز نکلنا جس سے اس کا ٹوٹا ہوا ہونا معلوم ہو جائے .
اَبھی کَچّا بَرْتَن ہے
(استعارتاً) ناسمجھ ہے، نادان ہے، ناتجربہ کار ہے، کم سن ہے، کس بھی راہ پر لگایا جاسکتا ہے
ایک آوے کے بَرتَن ہَیں
سب یکساں ہیں، ایک ہی ہاتھ کے بنے ہیں، سب ایک ہی اوصاف کے حامل ہیں، سب ایک ہی خاندان یا گروہ سے تعلق رکھتے ہیں
مِٹّی کا بَرْتَن
وہ برتن جو کمھار مٹی سے بناکر پزاوے میں پکاتے ہیں، ظرف گلی، کاسہ گلی، مجازاً: نازک چیز
سَردی قَرار بَرْتَن
(سائنس) وہ برتن جس کے اندر حرارت ایک خاص نیچے درجے پر برقرار رہے، تبریدنما، برف برقرار
بَڑے بَرْتَن کی کُھرْچَن بھی بَہُت ہے
دولتمند گھرانا جس چیز کو تھوڑا سمجھ کے دے وہ بھی عام لوگوں کے لیے بہت ہے
آدھ سیر کے برتن میں سیر بھر نہیں سماتا
آدھ سیر کے برتن میں سیر چیز نہیں سما سکتی، مطلب یہ ہے کہ نا ممکن کام کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے
جَہاں چار بَرتَن ہوتے ہیں کَھٹَکْتے بھی ہَیں
جہاں کچھ لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں تو وہاں تکرار بھی ہو ہی جاتی ہے، جہاں مجمع ہوتا ہے وہاں تکرار بھی ہوتی ہے
حِصَّہ تیرا تِہائی ، اِتنا بَرْتَن کیوں لائی
زیادتی کرنے والے؛ جو اپنے حق سے زیادہ لینا چاہتے ہیں انھیں کہتے ہیں.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔