تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"برات" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"برات" کے متعقلہ نتائج
براتی
وہ شخص یا اشخاص جو برات کے جلوس میں دولھا کی طرف سے شریک ہوں، وہ لوگ جو برات کے جشن میں جمع ہوں، دلہا کے ہمراہی، دلہا کے ساتھی، شریک جلوس برات، ہم راہ نوشہ
بَرات چَڑْھنا
برات کے جلوس کا دھوم دھام سے دلھن کے گھر روانہ ہونا، دولہا کا جلوس کے ساتھ دلہن کے گھر جانا
بَرات کی شُوبھا باجا اَرْتھِی کی شُوبھا رونا
شادی میں گانے بجانے سے رونق ہوتی ہے اور موت میں رونے سے، گانا بجانا خوشی کے موقع پر زیب دیتا ہے اور نوحہ و زاری غم کے موقع پر
بَراتی تو کھا پی کَر اَلَگ ہو جاتے ہَیں، کام دُولھا دُلھن سے پَڑتا ہے
مصیبت کے وقت کا کوئی ساتھی نہیں ہوتا .
بَرأت نامَہ
وہ تحریر یا دستاویز وغیرہ جس کی بنا پر کسی کا کسی الزام یا ذمے داری وغیرہ سے بری ہونا ثابت ہو .
شَب بَرات كا گَھڑا
مسلمانوں میں رسم ہے كہ شب برات كے دن مُردوں كا فاتحہ پڑھ كر مسكینوں كو كھانا كھلاتے ہیں
شَب بَرات
ماہ شعبان كی چودھویں اور پندرھویں تاریخ كی درمیانی رات (بعض لوگوں كے عقائد كے مطابق خدا كے حكم سے اس رات عمر كا حساب اور تقسیم رزق كا كام ہوتا ہے اس شب كو لوگ آتش بازی چھوڑتے اور بعض لوگ روٹی حلوے پر بزرگوں كا فاتحہ كر كے تقسیم كرتے ہیں) یہ خوشی كا تہوار ہے
جھَائِیْں مَائِیْں کَوّے کی بَرات
بچوں کا ایک کھیل جس میں چکپھیری پھرتے جاتے ہیں اور جھائیں مائیں (مائی) کوّوں کی برات آئی، کہتے جاتے ہیں
شَبِ بَرات
ماہ شعبان كی چودھویں اور پندرھویں تاریخ كی درمیانی رات (بعض لوگوں كے عقائد كے مطابق خدا كے حكم سے اس رات عمر كا حساب اور تقسیم رزق كا كام ہوتا ہے اس شب كو لوگ آتش بازی چھوڑتے اور بعض لوگ روٹی حلوے پر بزرگوں كا فاتحہ كر كے تقسیم كرتے ہیں) یہ خوشی كا تہوار ہے
دُولہا دُولَہن مِل گئے، جُھوٹی پَڑی بَرات
دوست دوست ایک ہو گئے، لگائی بُجھائی کرنے والے اور درانداز مفت بُرے بنے
پَنْچُوں مِل مَر گَئے گُوْیا گَئی بَرات
سب کے ساتھ میں مصیبت بھی راحت ہے، عام قسم کی مصیبت ایک قسم کا جلسہ بن جاتی ہے، مرگ ان٘بوہ جشنے دارد
دُولہا کے پِیچھے ساری بَرات ہے
گھر کی رونق آقا سے یا صاحبِ خانہ سے ہوتی ہے ، ماتحت سردار کے اثر اور حکومت ہی کی وجہ سے کام کرتے ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔