تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"باد" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"باد" کے متعقلہ نتائج
بادِ عِیسیٰ
پیغمبر عیسیٰ کی پھونک جس سے مردے زندہ ہو اٹھتے تھے (یہ جملہ اہل فارسی ماہر طبیب کے لیے استعمال کرتے ہیں)
باد زُہْرَہ
ایک جادو ہے کہ صاحب مال پر چور پھون٘ک دیتے ہیں اور وہ اس جادو سے نہایت بے خبر ہوکر سوجاتا ہے
بادْیَہ
سیدھی باڑھ اور کشادہ منھ کا تانبے کا ایک بڑا کٹورا جو خاص گھڑت کا ہوتا ہے، تانبے یا پیتل کا ایک بڑا پیالہ نما برتن (اس میں سالن وغیرہ کھاتے یا دودھ پیتے ہیں)
بادِیَہ
سیدھی باڑھ اور کشادہ منھ کا تانبے کا ایک بڑا کٹورا جو خاص گھڑت کا ہوتا ہے، تانبے یا پیتل کا ایک بڑا پیالہ نما برتن (اس میں سالن وغیرہ کھاتے یا دودھ پیتے ہیں)
بادِ عاد
وہ عذاب الہی کی آندھی جس نے قبل مسیح قوم عاد کو ان کے گناہوں کی پاداش میں تباہ کیا تھا (اورجس کا ذ کرقرآن پاک میں آیا ہے)
بادِ زَہْر
نگینے بنانے کا ایک قسم کا پتھر جو چین کے پہاڑوں میں پایا جاتا ہے اور زرد اور سفید اور خاکستری رنگ کا ہوتا ہے، دودھ میں ڈالنے سے اگر جم جائے تو اصلی سمجھا جاتا ہے اس پر بادلوں کا سا عکس پایا جاتا ہے
بادِ بَہار
وہ سبک رفتار ہوا جو بہار کے موسم میں چلتی اور اس کے اثر سے امنگیں اور نشو و نما کی طاقتیں از سر نو زندہ ہوجاتی ہیں
باد آوَر
غیبی دولت جو بلا توقع ہاتھ لگ جائے، خسرو پرویز کے ایک خزانے کا نام (عموماً گنج کے ساتھ مستعمل)
باد بیزَن
بڑا پنکھا جو مکان کی چھت میں لٹکایا جاتا اور تمام فرش پر ہوا پہنچاتا ہے، ایک قسم کا بہت بڑا پنکھا جو محفل میں ہاتھ سے ہلایا جاتا ہے، پیڈسٹل فین
بادْ گِیر
وہ سوراخ جو کمروں کی چھت میں ہوا کے لیے ہوتا ہے اور اس کے اوپر اوٹ بنی رہتی ہے تاکہ بارش کا پانی اندر نہ آنے پائے، ہوا دان
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔