تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اینٹ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"اینٹ" کے متعقلہ نتائج
اِیْنٹ
گندھی ہوئی مٹی کی مستطیل یا مربع یا پہلو دار سانچے میں ڈھلی ہوئی بڑی یا چھوٹی سل جو خشک کر کے یا اس کے بعد ہزاوے میں پکا کے عمارت کی چنائی میں لگائی جاتی ہے، (پہلی کچی اینٹ کہلاتی ہے دوسری پکی اسی شکل کا ترشا ہوا پتھر)
اِینٹ دَھمَک
بچوں کا ایک کھیل (جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ ایک بچہ چودھری بن کر قدرے اونچی جگہ پر بیٹھتا ہے ، اور ایک بچے کو چور بنا کر اس کی آنکھیں اپنے دونوں ہاتھوں سے بند کرلیتا ہے .اب باقی بچہ ایک اینٹ اٹھا پر دوسری اینٹ کھٹ سے رکھ دیتے ہیں . چودھری چور کی آنکھیں کھول کر پوچھتا ہے کہ اینٹ کس نے بجائی ؟ جواب صحیح ملنے پر اسے چور بنا دیا جاتا ہے جس نے اینٹ بجائی تھی . غلط جواب پر چور کے سر پر سب بچے دھیرے دھیرے ایک ایک چپت مارتے ہیں.
اِینٹ اُلَٹْنا
(عور) روایتی طور پر دشمن کو ہلاک کرنے کی نیت سے مسجد میں اینٹ الٹی کرکے رکھ دینا (ناخواندہ عورتوں کا ٹوٹکا).
شاہجَہانی اِینٹ
(خشت سازی) چوہال، پرانی وضع كی بڑی اینٹ جو تقریباً آٹھ یا نو انچ لمبی چھے یا سات انچ چوڑی اور ڈیڑھ انچ موٹی ہوتی ہے
فَرْشی اِینٹ
گُندھی ہوئی مٹی کی مستطیل یا مربع یا پہلودار سان٘چے میں ڈھلی ہوئی بڑی یا چھوٹی سل جو خشک کر کے یا اس کے بعد پژاوے میں پکا کے عمارت کی چنائی میں لگائی جاتی ہے.
جاجِبی اِینٹ
(سائنس) منفصل کرنے والی این٘ٹ عموماً فولادی چادروں پر آتشی مٹی حاجبی اینٹیں (Insulating Bricks)چن دی جاتی ہیں .
چوبی اِینٹ
وہ لکڑی جا عمارت یا دیوار میں مضبوطی یا کھون٘ٹیاں وغیرہ ٹھوکنے کے لئے بطور این٘ٹ استعمال کی جائے .
نَہ اِینْٹ ڈالِئے نَہ چِھینْٹ کھائِیے
۔ مثل۔نہ موری میں اینٹ ڈالو گے نہ چھینٹ پڑے گی۔ نہ بُرا کہو نہ بُرا سنو۔
سونے کی اِینٹ
سونے کو چھوٹی سی اِین٘ٹ کی صُورت میں ڈھال دیتے ہیں اور اس کو سونے کی اِین٘ٹ کہتے ہیں ، خاص وزن اور پیمائش کے مطابق ڈھلا ہوا سونا.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔