تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اگر" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"اگر" کے متعقلہ نتائج
اَگَر بَتّی
اگر اور دوسری خوشبودار چیزوں کا آمیزہ چڑھی ہوئی تیلی: اس آمیزے سے بنائی ہوئی گول سلاخ جسے عبادت گاہوں، گھروں اور محفلوں میں جلاتے ہیں
اَگَر کی بَتّی
وہ بتی جو اگر کے برادے میں اور خوشبودار چیزیں ملا کر بنائی جاتی ہے، گھروں اور محفلوں میں ہوا صاف اور خوشبودار کرنے کے لئے جلاتے ہیں
اَگَر دان
وہ ظرف جس میں بنے ہوئے سوراخوں میں اگر بتیاں لگائی جاتی ہیں، وہ برتن جس میں آگ روشن کر کے اگر جلاتے ہیں
اگر کوہ ٹلے، نہ ٹلے فقیر
پہاڑ بھلے ہی اپنی جگہ سے ہٹ جائے لیکن فقیر نہیں ہٹتا، وہ بھیک لے کر ہی دروازہ چھوڑتا ہے
اگر کوہ ٹلے تو ٹلے، نہ ٹلے فقیر
پہاڑ بھلے ہی اپنی جگہ سے ہٹ جائے لیکن فقیر نہیں ہٹتا، وہ بھیک لے کر ہی دروازہ چھوڑتا ہے
ذَوقِ گُل چِیْدَن اگر داری بہ گُلْزار بِرَو
اگر تجھے پھول چننے کا شوق ہے تو کسی چمن میں جا یعنی اگر تم کسی مقصد میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو تو گھر سے نکلو اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مناسب تدبیر اختیار کرو، بغیر تھوڑی سی دوڑ دھوپ کِیے گھر بیٹھ رہنے سے کوئی مقصد پورا نہیں ہو سکتا
خر عیسیٰ اگر بہ مکّہ ردو چوں بیاید ہنوز خرش باشد
نااہل کمینے کی اصلاح نہیں ہوسکتی اگرچہ اچھی سے اچھی صحبت میں رہے
گَنْدُم اَگَر بَہَم نَرسَد جَو غَنِیمَت اَسْت
بڑا فائدہ حاصل نہ ہو تو تھوڑا فائدہ ہی سہی ، اچھی چیز میسّر نہ ہو تو معمولی چیز ہی غنیمت ہے ، اصل چیز حاصل نہ کر کسے تو کھسیانا ہو کر کسی اور چیز پر اکتفا کر لینے کے موقع پر بولتے ہیں.
گھوڑی کی اَگَر دُم بَڑھے گی تو اَپْنی ہی مَکّھیاں اُڑاوے گا
ہرایک کو اپنا مطلب پہلے ملحوظ ہوتا ہے ، ہرشخص اپنی ترقی سے خود فائدہ اُٹھاتا ہے .
ناج کی مَوج اَگَر بَرْسے اَسَوج
وقت پر مینھ برسے تو اناج کی کیا کمی ، آسوج کا مینھ دونوں فصلوں کو مفید ہوتا ہے
ناج کی مَوج اَگَر بَرْسے آسَوج
وقت پر مینھ برسے تو اناج کی کیا کمی ، آسوج کا مینھ دونوں فصلوں کو مفید ہوتا ہے
گَنْدُم اَگَر بَہَم نَرسَد جَو بُھس غَنِیمَت اَسْت
بڑا فائدہ حاصل نہ ہو تو تھوڑا فائدہ ہی سہی ، اچھی چیز میسّر نہ ہو تو معمولی چیز ہی غنیمت ہے ، اصل چیز حاصل نہ کر کسے تو کھسیانا ہو کر کسی اور چیز پر اکتفا کر لینے کے موقع پر بولتے ہیں.
خَس اَگَر بَر آسْماں رَوَدْ ہَمَہ خَس اَسْت و گَوہَر اَگَر دَر خَلاب اُفْتَد ہَماں نَفیس
تِنکا اگر آسمان پر چلا جائے تو بھی تِنکا ہے اور موتی اگر کِیچڑ میں گِر پڑے تو بھی نفیس ہے، بُری چیز بُری ہے اچھی چیز اچھی، کمینہ آدمی کِتنا ہی بڑھ جائے کمینہ ہی ہے اور شریف آدمی کِتنا ہی تباہ ہو جائے تب بھی اُس کی شرافت میں فرق نہ آئے گا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔