تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ادھار" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ادھار" کے متعقلہ نتائج
اُدَھار کَھانا اور پُھوس تاپْنا بَرابَر ہَے
قرض کی چیز اور پھونس کی آگ نا پائیدار ہوتی ہے، بے برکت ہے، کچھ فائدہ نہیں ہوتا پر لاچاری کو کیا کرے
اُدَھار کَھانا اور پُھوس کا تاپْنا بَرابَر ہَے
قرض کی چیز اور پھونس کی آگ نا پائیدار ہوتی ہے، بے برکت ہے، کچھ فائدہ نہیں ہوتا پر لاچاری کو کیا کرے
اَدھار دُھورا
دریا کے دہانے کے قریب کی آراضی مزروعہ جو پانیکے اتار چڑھاو سے گھٹتی بڑھتی رہے (ایسی زمین کا لگان متعین نہیں ہوتا)
اَدھارمِک
غیر مذہبی، مذہب مخالف، جو مذہب کو نہ مانے، مذہب سے تعلق نہ رکھنے والا، جو مذہب سے متعلق نہ ہو
ہاتھ اُدھار
ایسا قرض، جو وقتی ضرورت کے لیے بلا کسی تحریر کے مانگ لیا جائے، دست گرداں (بغیر تحریر کا بہ اقرار جلد واپسی)، قرض
ہَت اُدھار
ہتھ اُدھار ، قرض جو کسی کے اعتبار پر کسی چیز کو گروی رکھے بغیر دیا جائے ، مختصر مدت کے لیے دیا ہوا قرض ؛ قرض حسنہ ، دستی قرض ۔
ہَتھ اُدھار
قرضہ، جو مختصر مدت کے لئے ہو اور کسی ضمانت کے بغیر ہو، دستی اُدھار، ہاتھ اُدھار، قرضہ حسنہ، (قرض)دینا، لینا کے ساتھ
امیر کا اُگال، غریب کا ادھار
وہ چیز جو امیر آدمی کے لئے بیکار ہوتی ہے وہی ایک غریب آدمی کے لئے کارآمد ہوتی ہے
نَو نَقد نَہ تیرہ اُدھار
قرض کے تیرہ سے نقد کے نو اچھے، جو سردست مل جائے وہ بہتر ہے، بہت ملنے کی امید سے سردست تھوڑا مل جانا ہی بہتر ہے، جو فوراً مل جائے غنیمت ہے
آگ کھائے مُنْھ جلے اُدھار کھائے پیٹ
آگ کھانے سے صرف منھ جلتا ہے مگر آگ سے زیادہ قرض سے ڈرنا چاہیے کیونکہ آگ کی سوزش ظاہری جسم کت محدود رہتی ہے اور قرض کی تکلیف سے جی جلتا ہے ، قرض لینا آگ سے جل جانے سے زیادہ تکلیف دہ ہے .
کیا اُدھار کی ماں مَری ہے
لین دین کا دستور دُنیا سے اُٹھ نہیں گیا ہے، تم نہیں دو گے تو دوسرے سے لیں گے، اس موقع پر مستعمل جب کوئی قرض دینے میں حیلہ حوالہ کرتا ہے
گُھونسوں کا اُدھار کیا
گُھون٘سوں میں مارنے کی جگہ فوراً مارنا چاہے توقف اچھا نہیں ، انتقام فوراً لینا چاہیے ، جرم کی سزا فوراً ملنی چاہیے .
گُھونسوں کا کیا اُدھار
گُھون٘سوں میں مارنے کی جگہ فوراً مارنا چاہے توقف اچھا نہیں ، انتقام فوراً لینا چاہیے ، جرم کی سزا فوراً ملنی چاہیے .
تُمھارے مُنْہ کا اُگال ، ہَمارے پیٹ کا اَدھار
۔مثل۔ تمھاری خفیف امداد ہمارے لیے بہت ہے۔ یہ فقرہ اکثر گداگروں کے استعمال میں ہے۔
زیوَر رَجے کا ، سِنگھار اَور بُھوکے کا اَدھار ہے
زیور دولتمندوں کے لیے زِینت کا باعث اور غریبوں کا سہارا ہے.
رِجھےکا سِنگھار اَور بُھوکے کا اُدھار
ایسی چیز کے متعلق کہتے جو مالدار کے لیے زیب و زیبائش اور غیرب کے لیے برے وقت کا سہارا ہو.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔