تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"آفتاب" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"آفتاب" کے متعقلہ نتائج
آفْتاب
ایک روشن گولا جو ہر صبح آسمان پر مشرق سے نکلتا اور شام کو مغرب میں ڈوبتا دکھائی دیتا ہے، نظام شمسی کا مرکزی کرہ، سورج، شمس، خورشید
آفْتابہ
ایک وضع کا لوٹا، جس کے پیچھے گرفت کے واسطے ہتھی لگی ہوتی ہے اور من٘ھ پرسرپوش ہوتا ہے (اسے عموماً منھ ہاتھ دھونے یا دھلانے کے کام میں لاتے ہیں)، لوٹا
آفتاب بیں
ایک قسم کی دوربیں جس سے آفتاب کا مشاہدہ کرتے ہیں، اس میں دھندلے آئینوں سے انعکاس نور بہت کم کر دیا جاتا ہے
آفْتاب سوخْت ہونا
(گنجفہ) گنجفے کے کھیل میں مقرر قاعدے کے مطابق کسی کھلاڑی کو آفتاب کا پتا استعمال نہ کرنے کی ممانعت ہو جانا .
آفْتاب ایک نیزے پَر ہونا
قیامت برپا ہونا، حشر کے آثار ہونا (قیامت کے آثار میں سے ہے کہ سورج اس دن زمین سے سوا نیزے یا ایک نیزے کے فاصلے پر ہوگا)
آفْتاب ایک نیزے پَر رَہنا
قیامت برپا ہونا، حشر کے آثار ہونا (قیامت کے آثار میں سے ہے کہ سورج اس دن زمین سے سوا نیزے یا ایک نیزے کے فاصلے پر ہوگا)
آفْتاب گِیری
بادشاہوں کے جلوس میں چتر (چھتری) کے علاوہ چاندی سونے کا ایک دائرہ یا پان کی شکل کا مثلث جو ایک ڈانڈ پر نصب ہوتا تھا، (چتر سر پر سایہ ڈالتا اور یہ پہلو سے آنے والی دھوپ کی روک کرتا تھا)
آفْتاب قَیامَت
آفتاب حشر، سورج جو قیامت کے دن نکلے گا ( کہا جاتا ہے کہ وہ زمین سے سوا نیزے کے فاصلے پر ہوگا)
آفْتاب مَحْشَر
آفتاب حشر، خورشید قیامت، سورج جو قیامت کے دن مغرب سے نکلے گا، مہر قیامت، قیامت کی نشانی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔