تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تولَہ" کے متعقلہ نتائج

تولَہ

تولا

تولَہ

ساڑھے تین مثقال اور تین قراط کا ایک وزن

تولہ بھر کی آرسی، نانی بولے فارسی

تھوڑا سلوک کر کے بہت احسان جتانے کے موقع پر کہتے ہیں

تولہ بھر کی تین چباتی، کہے جمانے چالو ہاتھی

ناداری میں شیخی بگھارنے پر طنز ہے

پَنْج تولَہ

اکبر (مغل بادشاہ) کے زمانے کا سوتی باریک کپڑا جس کا پورا تھان پان٘چ تولے کا ہوتا تھا (یہ کپڑا پارچہ بافی کے ان کارخانوں میں بنا جاتا تھا جو اکبر نے دہلی لاہور آگرہ فتح پور احمد آباد اور گجرات میں قائم کیے تھے اور ان میں ایران و چین کے بڑے بڑے کاریگر کام کرتے تھے)

پَچ تولَہ

پان٘چ تولے کا

پاو تولَہ باوَن رَتّی

رک : باون تولہ پاؤ رتّی جو زیادہ مستعمل ہے ، پاورتی باون تولے (رک) .

آدھی رَتِّی باوَن تولَہ

نچا تلا، پورم پور، صحیح صحیح

ماشَہ تولَہ ہونا

متلون مزاج ہونا ، ایک حالت پر نہ رہنا ، بہت نازک مزاج ہونا .

کَبھی تولَہ کبھی ماشَہ

غیر مستقبل یا متلوّن مزاج ہے، کبھی کچھ کبھی کچھ، ایک حالت پر قرار نہیں ہے

گَھڑی تولَہ گَھڑی ماشَہ

۔(کنایۃً) غیر مستقل۔ مزاج۔

مِزاج تولَہ ماشَہ ہونا

طبیعت دم بہ دم بدلتے رہنا، نازک مزاج ہونا

کَہِیں تولَہ، کَہِیں ماشَہ

رک : کبھی تولہ ، کبھی ماشہ نیز گھڑی تولہ گھڑی ماشہ.

مِزاج کَبھی تولَہ کَبھی ماشَہ

۔کنایہ ہے نازک مزاجی سے۔؎

مِزاج کَبھی تولَہ کَبھی ماشَہ ہونا

طبیعت ہر وقت بدلتی رہنا ؛ متلون مزاج ہونا ، گھڑ ی میں خوش گھڑی میں ناراض ہونا ۔

گَھڑی میں تولَہ گَھڑی میں ماشَہ

دم دم طبیعت بدلنے والا ہے، متلون مزاج ہے، گھڑی میں خوش گھڑی میں ناراض

گَھڑی میں تولَہ گَھڑی میں ماشا

دم دم طبیعت بدلنے والا ہے، متلون مزاج ہے، گھڑی میں خوش گھڑی میں ناراض

گَھڑی میں ماشا گَھڑی میں تولَہ

رک : گھڑی میں تولہ گھڑی میں ماشا.

رَتّی دے کر مانگے تولہ، وا کو کَون بتاوے بھولا

جو تھوڑا دے کر بہت مانگے اسے کون بے وقوف کہہ سکتا ہے

ابھی تولہ ابھی ماشہ

متلون المزاج ، پل میں کچھ پل میں کچھ

رُوپَیہ گَز کا کَپْڑا پَہَنْنا اور اَشْرَفی تولَہ کا کھانا کھانا

بہت قیمتی لباس پہننا اور بہت مہنگا کھانا کھانا، لباس اور کھانے پینے پر خوب پیسہ خرچ کرنا

مِزاج کیا ہے اِک تَماشَا، گَھڑی میں تولَہ گَھڑی میں ماشَا

دم دم طبیعت بدلنے والا ہے، متلون مزاج ہے، گھڑی میں خوش گھڑی میں ناراض

مِزاج کیا ہے اِک تَماشا ہے، گَھڑی میں تولَہ گَھڑی میں ماشا ہے

دم دم طبیعت بدلنے والا ہے، متلون مزاج ہے، گھڑی میں خوش گھڑی میں ناراض

دَم بَھر میں تَولہ دَم بَھر میں ماشَہ

متلون مزاج کے لیے مستعمل، غیر مستقل مزاجی ، دم بھر میں کچھ دم بھر میں کچھ

تولَہ سے متعلق کہاوتیں

تولَہ

اصل: فارسی، ہندی،ہندی

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone