تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تُھوک" کے متعقلہ نتائج

تُھوک

منھ کا بے رنگ چیپ دار لعاب جو گلے کے غدود سے پیدا ہوتا اور کھانا چبانے اور ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے، آب دہن، تف، رال، مُنھ کا لُعاب

تُھوک ہے

لعنت ہے ، تف ہے .

تُھوک دینا

ذلیل کرنا ، (رک) منْھ پر تھوکنا .

تُھوک ڈالنا

تھوک زورسے منہ سے پھینکنا

تھوک

ڈھیر، انبار

ٹھوک

صدمہ، ضرب، ٹھوکا، ٹھوکر

تُھوک مارْنا

کف پھینکنا، غصہ میں آنا

تُھوک بِلونا

بیہودہ بکنا ، بے فائدہ باتیں کرنا .

تُھوک لَگانا

ذلیل کرنا

تُھوک کَر چھوڑْنا

تھوک لگا کر چھوڑنا، ذلیل کر کے چھوڑنا، رسوا کر کے چھوڑنا

تُھوک اُچھالْنا

بیہودہ بکنا، کٹ حجتی کرنا، ناحق حُجّت کرنا

ٹھونک

ضرب، ٹھوک

تُھوک داڑھی پِھٹّے مُنْھ

لعنت ہے ، نفرین ہے ، تمہارے منْھ پر لعنت کرتا ہوں .

تُھوک لَگا کَر جوڑْنا

سینْت کر رکھنا ، کوڑی کوڑی جمع کرنا ، کنجوسی سے جوڑ کر رکھنا .

تُھونک

رک : تھوک .

تُھوک کَرْ چَٹْوانا

ذلیل و خوار کرنا.

تُھوکنا

تھوک نکالنا، لعاب دہن منھ سے باہر نکالنا، لعاب دہن پھینکنا

تُھوک لَگا کَر چھوڑْنا

ذلیل کر کے چھوڑنا، رسوا کر کے چھوڑنا

تُھوک کے چاٹْنا

۔اقرار کرکے پھر جانا۔ ؎

تُھوک کَرْ چاٹْنا

عہد یا اقرار سے پھر جانا، جس بات سے انکار ہو پھر اسے انجام دینا

تُھوک سے تیل بَنْنا

تھوڑے خرچ میں بڑا کام نکالنا.

تُھوک میں پَکوڑے نَہِیں تَلے جاتے

مفت کام نہیں ہو سکتا

تُھوک مِیٹھا کَرْنا

مُنھ میٹھا کرنا، تھوڑا میٹھا کھانا

تُھوک تیرے جَنَم میں

نہایت غصے میں الزام دینے کو ادنیٰ آدمی کو کہتے ہیں .

تُھوک لَگا کَر رَکْھنا

سینْت کر رکھنا ، کوڑی کوڑی جمع کرنا ، کنجوسی سے جوڑ کر رکھنا .

تُھوک کے سَتُّو گھولْنا

کچا یا بُودا کام کرنا ، کمزور یا ناپائیدار چیز بنانا .

تُھوک میں سَتُّو نَہیں سَنْتے

تھوڑے خرچ سے بڑا کام نہیں ہوسکتا

تُھوک سے سَتُّو نَہِیں سَنْتے

بے خرچ کیسے کام اوپر ہی اوپر نہیں بنتا .

تھک

تھکنا (رک) سے مشتق ، تراکیب میں مستعمل ؛ تھکن ، تھکاوٹ.

تِھیک

صحیح ، درست ، اپنی جگہ پر .

ٹھیک

درست ، بجا ، صحیح .

ٹھوک بجا لے بستُ کو ٹھوک بجا دے دام، بگڑت ناہیں بالکے دیکھ بھال کا کام

جو کام سوچ سمجھ کر کیا جائے درست ہوتا ہے

تھوک بانْدْھنا

جتھے بنانا ، گروہ قائم کرنا : حصے قائم کرنا ، حصوں میں بانْٹنا ؛ اراضی کو تقسیم کر کے اس کی حد بندیاں کرنا ، پٹیوں میں تقسیم کرنا .

تھوک بَنْدْھنا

تھوک بانْدھنا (رک) کا لازم.

تھوک فَروشی

تھوک فروش (رک) کا اسم کیفیت ، یکمشت مال فروخت کرنا .

تھوک دار

تھوک فروش، اکٹھّا بیچنے والا

تھوک خَرِید

تجارتی مال کی اکٹھی اور یکمشت خریداری ، تھوک میں مال خریدنا .

تھوک بَندی

ایک تحریری اقرار نامہ جو گانْو کے تقسیم کرنے کی نسبت لکھا جاتا ہے .

تھوک فَروش

تجارتی مال کو اکٹھا اور یکمشت فروخت کرنے والا، خوردہ فروش کی ضد، اکٹھّا بیچنے والا

ٹھوک دینا

پیٹ ڈالنا، تھپڑ یا لات مارنا

تھوک کا آدْمی

گروہ رکھنے والا ، کسی جتھے کا سردار .

تُھک بَنْد کام کَرنا

تھوک سے جوڑ دینا، نہایت ناپائدار کام بنانا

ٹھوکَروں

ٹھوکر (رک) کی جمع مغیرہ حروف میں ، ترا کیب میں مستعمل .

ٹھوکْریں

پشتہ، ٹکر، ٹکراؤ کی جگہ، خسارہ، نقصان، سن٘گ راہ، روڑا، سڑک میں ابھرا ہوا پتھر؛ خراب سڑک، ٹکرانا، روکنے کا آلہ جو ریل کی پٹری ختم ہونے کی جگہ پر لگا ہوتا ہے، چوٹ، ضرر، غلط فہمی، کوتاہی، ٹھیس، غلطی، لغزش، ضرب، دھکّا، صدمہ، ذلت، رسوائی، زد و کوب، معشوق کی نازک چال

تُھک بَنْد

ایسا کام جو نا پائدار ہو ، بودا ، تھوک سے جڑا ہو.

تُھک تُھک ہونا

فضیحتی یا بے عزتی ہونا.

ٹُھکا ٹُھک

اوزار (ہتھوڑی وغیرہ) چلانے کی مسلسل آواز ، ٹُھک ٹُھک.

ٹُھکْرائی

ٹھکرائی ہوئی، ذلیل و خوار

ٹھونک دینا

ٹھونکنا

ٹھوک کَر بَجانا

زور سے بجانا، اچھی طرح بجانا، عموماً طبلے بجانے والے کو کہا جاتا ہے

ٹھوک ڈالْنا

مارنا پیٹنا ، مرمت کرنا .

تھوک فَروخْت

رک : تھوک فروش .

ٹھوک بَجا کے

علانیہ ، کھلے خزانے .

ٹھوک بَجا لو

اپنا خوب اطمینان کر لو .

تُھک تُھکانا

نظرِ بد سے بچنے کے لیے یا کسی بری بیماری کا نام لینے یا سننے پر تھو تھو کرنا

ٹھوک بَجا کَر

علانیہ ، کھلے خزانے .

ٹھونک پِیٹ

ٹھوکنے پیٹنے یا مارنے کی حرکت و کیفیت، مارپیٹ، (مجازاً) مرمت، درستی، ٹھوک پیٹ

تھوک بَٹ

اراضی کی پٹیوں میں تقسیم ، اراضی کا بٹوارہ .

ٹھوک پیٹ

رک : ٹھوکا پیٹی .

تھوک ٹھیلَن

پٹی داری یا بھیا چارے کی ذیلی تقسیم جو دو یا دو سے زیادہ پٹیوں میں ہوتی ہے.

تُھوک سے متعلق کہاوتیں

تُھوک

اصل: ہندی

'تُھوک' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone