تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تُھوک تیرے جَنَم میں" کے متعقلہ نتائج

تُھوک تیرے جَنَم میں

نہایت غصے میں الزام دینے کو ادنیٰ آدمی کو کہتے ہیں .

تیرے صَد٘قے میں

تمہارے طفیل ، تمھاری وجه ؛ تم پر تصدق ہو کر.

تیرے میرے کَہْنے میں آنا

دوسرں کی باتوں میں آجانا ، کچے کانوں کا ہونا .

تیرے مُن٘ھ میں خاک

بد دعا کا اتا ر، خدا کرے ایسا نه ہو، ایسے محل پر بولتے ہیں جب کسی کے من٘ھ کے لیے فال بد نکلے.

مُن٘ہ میں تُھوک بلونا

بے موقع اور بے معنی باتیں کرنا ، بے ہودہ گوئی کرنا.

تیرے مُن٘ھ میں کے دان٘ت

تو کسی حال میں ہے ؛ تیری کیا حیثیت ہے.

جَنَم میں نَہ تُھوکْنا

رخ بھی نہ کرنا ،ذرا سی توجہ بھی نہ کرنا .

مُن٘ہ میں تُھوک لِپٹا جانا

منھ خشک ہوئے جانا ، بد حواس اور بے اوسان ہونا ، منھ سے بات نہ نکلنا.

تیرے قُر٘بان

(عو) رک : تیرے صدقے.

تیرے صَد٘قے

(عو) میں تجھ پر نچھاور ہوجاؤں نیز چاپلوسی کے لیے بھی کہتے ہیں.

آگے تیرے گَن٘گا پِیچھے تیرے گَیّا

تجھے قسم ہے کہ سچ سچ بولیو یا تجھے قسم ہے کہ جھوٹ نہ بولیو

ہَت تیرے کی

رک : ہت تری / ترے کی ۔

تیرے ہاتھ ٹُوٹیں

(عو) (ایک طرح کا کوسنا) ماررنے والے کو کہتی ہیں که جن ہاتھوں سے تو ما ر اہا ہے یه ٹوٹ جائیں.

تیرے میرے پَر رَک٘ھنا

بظاپر دوسروں کو برا کہنا لیکن روےۘ سخن مخاطب کی طرف ہونا.

تیرے ہی تَلے گَن٘گا بَہ٘تی ہے

(طنزاََ) تما م روےۘ زمین تمہارے تصرف میں ہے ، تو ہی تو بڑا زور حکومت والا یا مالدار ہے.

تیرے ہوتے

تیری موجودگی میں ، تیرے موجود ہوتے ہوئے.

تیرے بَیگن میری چَھاچ٘ھ

اس کے متعلق کہتے ہیں جو خود تھوڑا دے اور دوسرے زیازہ مان٘گے.

تُھوک ہے

۔لعنت ہے۔ تُف ہے۔ پھِٹّے سے مُنھ۔

ڈُوبی کَن٘تھ بھَروسے تیرے

تیرے اعتماد پر کام خراب کر لیا

بَہُت دِن تیرے ہَیں

ابھی بہت زمانہ باقی ہے، ابھی کافی لمبا وقت پڑا ہے

تُھوک میں سَتُّو نَہیں سَنْتے

تھوڑے خرچ سے بڑا کام نہیں ہوسکتا .

جَنَم جَن٘مانا

پیدا کرنا؛ تخلیق کرنا، اگانا، رک : جنوانا

تیرے میرے صَد٘قے میں اُس کی جورُو پیٹ سے

بد چلن عورت کے متعلق کہتے ہیں.

تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا

انتہائی تحقیر و تنفر کا اظہار ہے.

تیرے باپ کا کیا اِجارَہ ہے

تو کیوں دخل دیتا ہے ، تو دخل دینے والا کون؟

تیرے مُن٘ھ میں گھی شَکَّر

خوشی کی خبر سن کر کہتے ہیں.

تیرے ہاتھوں

تیری وجه سے، تیرے ذریعے

ہات تیرے کی

رک : ہات تمھارے کی ۔

تیرے پِدَر کو خَبر نَہِیں

تجھے کچھ پته نہیں.

تیرے فَرِش٘توں کو مَع٘لُوم نَہِیں

تجھے کچھ خبر نہیں.

لَہُو تُھوک کے مَرْنا

سِل اور دِق میں مبتلا ہوکے مرنا، خون کی قے کر کر کے مرجانا .

بُھوک جَنَم کی ہُوک

خواہش زندگی بھر رہتی ہے، روٹی میسر نہ آنا زندگی کو ضرر پہن٘چاتا ہے

گان٘ڑ میں تُھوک لَگانا

(فحش ؛ بازاری) ذلیل کرنا ، رُسوا کرنا ؛ دھوکا دینا.

غُصَّہ تُھوک ڈالنا

ناگوار بات کو درگزر کرنا ، خفگی ختم کر دینا ، معاف کر دینا .

مُن٘ہ پَر تُھوک دینا

بے عزتی کرنا ، ذلیل و حقیر کرنا ، تھڑی تھڑی کرنا ، نفرت کے ساتھ ترک تعلق کرنا ۔

مُن٘ہ پَہ تُھوک دینا

بے عزتی کرنا ، ذلیل و حقیر کرنا ، تھڑی تھڑی کرنا ، نفرت کے ساتھ ترک تعلق کرنا ۔

اوچھے کے گَھر کھانا، جَنَم جَنَم کا طَعنَہ

کم ظرف تھوڑا احسان کرکے ہمیشہ طعنے دیا کرتا ہے

جو تیرے دِل میں ہے وہی میرے دل میں

جو بات میرے دل میں تھی وہی تم نے کہی

روتے ہی جَنَم گُزْرا

تمام عمر روتے گزری

تیرے مُن٘ھ میں مِٹّی پَڑے

رک : تیرے من٘ھ میں خاک.

غُصَّہ تُھوک دینا

ناگوار بات کو درگزر کرنا ، خفگی ختم کر دینا ، معاف کر دینا .

غُصَّہ تُھوک دینا

ناگوار بات کو درگزر کرنا ، خفگی ختم کر دینا ، معاف کر دینا .

کھیپ ہاری جَنَم نَہِیں ہارا

نقصان اُٹھایا مگر دل نہیں ہارا

جَنَم جَنَم میں

ہر جنم میں، ایک جنم سے لے کر دوسرے تک، ہمیشہ ہمیشہ

دانَہ نَہ گھاس، گھوڑے تیرے آس

دینا نہ لینا مُفت میں کام لینا.

تُھوک سے سَتُّو نَہِیں سَنْتے

بے خرچ کیسے کام اوپر ہی اوپر نہیں بنتا .

مَیں تیرے صَدقے

نہایت خوشی یا خوشامد کے موقعے پر بولا جاتا ہے، میں تیرے بلہاری، بل جاؤں، قربان ہوں، واری جاؤں، صدقے جاؤں

بھیڑی کا جَنَم ہے

چھوٹے بچوں کی ناک جب ہر وقت بہا کرتی ہے یا زیادہ نزلہ رہتا ہے اور کثرت سے چھین٘کیں تو عورتیں کہتی ہیں.

تُھوک میں پَکوڑے نَہِیں تَلے جاتے

مفت کام نہیں ہوسکتا

نَئے سِرے سے جَنَم لِیا ہے

مہلک بیماری سے شفا پائی ہے ، مرتے مرتے بچا ہے

جَنَم نَہ دیکھا بوریا سُپْنے آئی کھاٹ

جھون٘پڑے میں رَہنا اور محلوں کے خواب دیکھنا یا کسی کو زندگی بھر کے بعد راحت ملے تو کہتے ہیں

پَرایا گَھر تُھوک کا ڈَر اَپنا گَھر ہَگ بَھر

اپنی ذاتی چیز کو انسان جس طرح چاہے استعمال کرے کوئی کچھ کہنے والا نہیں ہوتا لیکن دوسرے کی چیز کو چھونے میں بھی احتیاط کرنی پڑتی ہے

میرا مُردَہ اَب بھی تیرے زِندے پَر بھاری ہے

میں مجبوری میں بھی تجھ پر غالب ہوں، میں اس گئی گزری حالت میں بھی تجھ پر غالب ہوں، تجھ سے بہتر ہوں

میرے مُنْہ پَر میری تیرے مُنْہ پَر تیری

کِس جَنَم کے کالے تِل چابے ہیں

اب تک بال سفید نہیں ہوئے

لون تیرے دِیدوں میں

کسی کی تعریف کرنے سے پہلے عورتیں یہ فقرہ کہتی ہیں تا کہ اس کو نظر نہ لگے؛ مترادف: چشم بدور ، حفِ نظر ، نصب اعدا ۔

تُو میرے بالے کو چاہے تو میں تیرے بُوڑھے کو چاہُوں

اگر تم میری خیر خواہی کرو گے تو میں تمھاری خیر خواہی کروں گا

میں رَہ٘نا

دل میں بسنا، کسی سے محبت ہونا

دو میں تِیسْرا آن٘کھ میں کَن٘کْرا

دو آدمیوں کے درمیان غیر متعلق تیسرا آدمی ناگوار خاطر ہوتا ہے

ہَمیشَہ رو کے ہی جَنَم گُزرا

سدا رنج و غم میں مبتلا رہتے ہیں ، سدا مصیبت ہی میں مبتلا رہے ، ہمیشہ ہی تنگ دست رہے

اردو، انگلش اور ہندی میں تُھوک تیرے جَنَم میں کے معانیدیکھیے

تُھوک تیرے جَنَم میں

thuuk tere janam me.nथूक तेरे जनम में

عبارت

تُھوک تیرے جَنَم میں کے اردو معانی

 

  • نہایت غصے میں الزام دینے کو ادنیٰ آدمی کو کہتے ہیں .
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تُھوک تیرے جَنَم میں)

نام

ای-میل

تبصرہ

تُھوک تیرے جَنَم میں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔