تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَتّا" کے متعقلہ نتائج

پَتّا

کسی پودے یا درخت کا برگ، پات، پتّی، ورق شجر

پَتّا ہِلانا

خفیف سی حرکت دینا، معمولی سی تحریک یا اقدام کرنا، کوئی معمولی سا کام کرنا

پَتّا نَہ ہِلْنا

۔ لازم۔ (کنایۃً) حبس ہونا۔ ہوا بند ہونا۔ ؎

پَتّا کَھٹْکا بَنْدَہ سَرْکا

اشارے سے مطلب تاڑ لیا (کمال ہوشیاری اور چالاکی ظاہر کرنے کے موقع پر بولتے ہیں) ، کسی خطرے وغیرہ کی آہٹ پاتے ہی نوک دم بھاگنے کے موقع پر بھی بولتے ہیں ۔

پَتّا کَھٹْکا بَنْدَہ سَٹْکا

اشارے سے مطلب تاڑ لیا (کمال ہوشیاری اور چالاکی ظاہر کرنے کے موقع پر بولتے ہیں) ، کسی خطرے وغیرہ کی آہٹ پاتے ہی نوک دم بھاگنے کے موقع پر بھی بولتے ہیں ۔

پَتّانا

حواس باختہ ہونا

پَتّال

رک : پتال ۔

پَتّا کَھڑکا بَندَہ سَرکا

۔ (سَٹکا) مثل۔ ذرا سے اشارے میں مطلب تاڑ جانا۔ کمال ہوشیاری یا چالاکی ظاہر کرنے کے موقع پر۔ او ر آہٹ پاتے ہی کسی جگہ سے ہٹ جانے کے محل پر بھی بولتے ہیں۔

پَتّا کَھٹْکا بَنْدَہ بَھڑْکا

اشارے سے مطلب تاڑ لیا (کمال ہوشیاری اور چالاکی ظاہر کرنے کے موقع پر بولتے ہیں) ، کسی خطرے وغیرہ کی آہٹ پاتے ہی نوک دم بھاگنے کے موقع پر بھی بولتے ہیں ۔

پَتّا چاٹ

پودوں کے پتوں کو کھا کر انہیں ضائع کر دینے والا

پَتّا لَگْنا

پھلوں میں داغ لگنا

پَتّا بولْنا

مڑا ہوا پتا منھ میں رکھ کر اس جانور کی بولی بولنا جس کو جال میں پھنسانا ہو

پَتّا ڈالنا

(گنجفہ و تاش) بازی کھیلنے کو رکھنا یا حریف کے پتّے کے مقابلے میں پتّا دینا

پَتّا کاٹْنا

پَتّا کٹوا دینا کا لازم

پَتّا رَکْھنا

(گنجفہ و تاش) بازی کھیلنے کو رکھنا یا حریف کے پتّے کے مقابلے میں پَتّا دینا

پَتّا بانْدھنا

زخم پر پَتّا رکھنا

پَتّا کَھڑَکْنا

درختوں کے پتّوں کا آواز دینا ، ذرا سی دھیمی آواز ہونا ، آہٹ ہونا

پَتّا کَٹْوانا

تعلق ختم کرا دینا، چلتا کرانا

پَتّا کَھڑْکانا

پتا کھڑکنا (رک) کا لازم ۔

پَتّا کاٹ دینا

کسی کے فائدے کا کوئی سلسلہ منقطع کر دینا، کسی کی لگی لگائی روزی کو ختم کردینا

پَتّا توڑ کَر بھاگنا

بہت تیزی کے ساتھ بھاگنا یا غائب ہو جانا

پَتّا کَھڑْکا بُوچا سَٹْکا

رک : پَتّا کھڑکا چور سرکا ۔

پَتّا کَھڑْکا چور سَرْکا

چور ذرا سے خوف سے بھاگ جاتا ہے

پَتّا بھی بے حُکْمِ خُدا نَہِیں ہِلْتا

کوئی کام بغیر خدا کی مرضی کے نہیں ہوتا

ہَرا پَتّا

(کنایتہ) ہرا کرنسی نوٹ (جو کسی زمانے میں زیادہ مالیت کا ہوتا تھا) ۔

زَہْری پَتّا

(نباتیات) پھول کے مختلف حصّے پنکھڑیاں ، زرد ریشے اور پھل پتے وغیرہ اکمامہ.

زَہْراوی پَتّا

رک : زہری پتّا.

ظَہْری بَطَنی پَتّا

(نباتیات) وہ پتّا جو چپٹا ہو اور جس کا ورقہ افقی سمت میں قائم رہے اس صورت میں اس کی اوپری سطح پر نچلی سطح کی نسبت زیادہ روشنی پڑتی ہے اس لیے ایسے پتوں کی بالائی سطح نچلی سطح کی بہ نسبت گہرے سبز رنگ کی ہوتی ہے.

پَنْجَہ نُما پَتّا

ایسا پتا جس کے کناروں میں ہاتھ کی انْگلیوں سے مشابہ گہرے کٹائو ہوں.

آگے پَتّا نہ پِیچھے لَتّا

جسے ستر پوشی کے لیے کپڑا بھی میسر نہ ہو، مفلس

آگے لَعَّا نَہ پِیچھے پَتّا

بے سروسامانی اور نہایت تنگدستی اور افلاس کے اظہار میں مستعمل.

نَہ آگے لَتّا ، نَہ پِیچھے پَتّا

کنگال ، مفلس کے متعلق کہتے ہیں ۔

کَل پَتّا

رک: کل دما.

بالی پَتّا

پتے کی شکل کا جڑاؤ آویزہ جو بالیوں میں لٹکیا جاتا ہے.

بالائی پَتّا

(دھان کا) وہ آخری پتا جو بالائی پوری کی جڑ سے برآمد ہوتا ہے

لَتّا پَتّا

استر بستر، مال و اسباب، اثاثہ

پان پَتّا

لگا یا بنا ہوا پان

مُرَکَّب پَتّا

(نباتیات) وہ پتا جس کا ورقہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں (برگچوں) میں تقسیم کیا ہوا ہو ۔

لَل پَتّا

پتن٘گ کی ایک قسم جس کے دونوں کندے سرخ رنگ کے ہوتے ہیں .

چَھتَّم پَتّا

کنکوؤں کا تمائشی طور پر لڑانے کا عمل .

کُنج پَتّا

(چھیپ کاری) ترنج کی ڈنڈی کا پتّا

بے حُکْم پَتّا نَہِیں ہِلْتا

بغیر خدا کی مرضی کے کوئی کام نہیں ہوتا

کان کا پَتّا

کان کا ایک زیور ، جس میں چھوٹے چھوٹے پتے لٹکتے ہیں .

دو پَتِْیا پَتّا

دو پن٘کھڑی والا پتّا

تاش کا پَتّا

تاش کی گڈّی کا ایک کارڈ جس سے تاش کھیلتے ہیں ، تاش ۔

دو بِیج پَتّا

(نباتیات) دو دالا پودا مثلاً کنول ، سورج مُکّھی اور گلاب وغیرہ کے پودے.

چَو پَتْیا پَتّا

وہ پتا جس میں چار بڑے بڑے کنارے پتے کی شکل کے ہوں.

قَطْب نُما پَتّا

(باغ بانی) وہ پتّا جس کے بیچ (مرکز) میں ڈن٘ڈی ہوتی ہے جیسے: کنول کا

پَتْرا نُما پَتّا

دو دھاری شکل کا لمبا پتا، جیسے: سکھ داس، نرگس وغیرہ کا پتا

کَف دار مُرَکَّب پَتّا

(نباتیات) ایسا مرکب پتّا جس میں متعدد برگچے ڈنڈی کے سرے پر ایک ہی نقطہ سے جڑے ہوئے ہوں

تُلْسی کا پَتّا کَون چھوٹا کَون بَڑا

وہاں کہتے ہیں جہاں سب اعلیٰ درجے کے آدمی ہوں

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone