تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُردَہ" کے متعقلہ نتائج

مُردَہ

مرا ہوا، بے جان (زندہ کا نقیض)

مُردَہ ہے

بے جان ہے ، بے رونق ہے ، سرد ہے ۔

مُردَہ باد

تباہ ہونا، مردہ ہونا، ایک نعرہ نیز بد دعا، مرتا رہے، مر جائے

مُردَہ سَر

رک : ُمردہ دماغ ۔

مُردَہ گھر

مردہ خانہ

مُردَہ بوجھ

(معماری) فولاد کاری، گٹی، سیمنٹ سلیپروں وغیرہ کے وزن پر مشتمل پلوں کا مستقل تعمیر کا بوجھ

مُردَہ سَنگ

رک : مردا سنگ ۔

مُردَہ دیکھے

شدید قسم دلانے کے موقع پر مستعمل، مرا ہوا دیکھے، جنازہ دیکھے

مُردَہ دیکھو

رک : ُمردہ دیکھے جو عموماً زیادہ مستعمل ہے

مُردَہ نِکلے

(عور) مر جائے (شدید قسم کھانے کے کے موقع پر مستعمل) ۔

مُردَہ فَروش

وہ قوم جو ُمردوں کو اُٹھا کر لے جانے کا پیشہ کرتی ہے نیز اُس قوم کا فرد ، استعارے کے طور پر بھی مستعمل ہے

مُردَہ سا

مُردے کی طرح ؛ (مجازاً) بے حس و حرکت ، سست ؛ کمزور ، ناتواں ، ضعیف ، لاغر ۔

مُردَہ پَسَند

رک : ُمردہ پرست ۔

مُردَہ پَرَست

مرنے کے بعد آدمی کی قدر و منزلت کرنے والا، جیتے جی نظر انداز کر کے صرف موت کے بعد کسی کی بڑائی کو تسلیم کرنے والا

مُردَہ شُو

مردے کو غسل دینے والا، غسال، (کلمہ تحقیر و تنفر)

مُردَہ مال

وہ چیز جس کا کوئی وارث نہ ہو ، مفت کی چیز ، مفت کا مال ۔

مُردَہ گاہ

مُردے رکھنے کی جگہ، مرگھٹ

مُردَہ باش

(خرد حیاتیات) وہ جراثیم جو سڑے گلے پودوں یا مردہ جانوروں پر بسر کرتے ہیں (لاط : Saprophytes) ۔

مُردَہ ہونا

بہت کام کر کے تھک جانا ، کسی کام میں ازحد محنت کرنا

مُردَہ بھاپ

(طبیعیات) وہ بھاپ جو دباؤ اور درجہء حرارت میں کم ہونے کے باعث عملی طور سے ناکارہ ہو چکی ہوتی ہے ۔

مُردَہ جانا

جنازہ اُٹھنا ، میت کو تدفین کے لیے لے جایا جانا ۔

مُردَہ پِیٹے

ایک شدید قسم (عموماً ہمارا کے ساتھ مستعمل) ، مر جاؤں ، موت آ جائے ۔

مُردَہ گاڑی

وہ گاڑی جس میں میت کو تدفین کے لیے لے جاتے ہیں ، میت گاڑی ۔

مُردَہ شُوئی

ُ مردہ شو (رک) کا اسم کیفیت ، ُمردے کو غسل دینے کا کام یا پیشہ

مُردَہ کَرنا

مار ڈالنا ، ذبح کرنا ، حلال کرنا

مُردَہ اُٹھنا

جنازہ اُٹھنا، جنازے کو دفن کرنے کے لیے لے جایا جانا

مُردَہ کھانے

(عور) مردار خور (کوسنے کے طور پر مستعمل) ۔

مُردَہ زَمِین

ایسی زمیں جو کاشت کے لائق نہ ہو، بنجر زمین

مُردَہ زَبان

وہ زبان جو صرف قدیم تحریروں میں محفوظ ہو، وہ زبان جو بول چال کی حیثیت سے ختم ہوچکی ہو، زبان، جو اب نہ بولی جاتی ہو، وہ زبان جس کے بولنے اور سمجھنے والے بہت کم ہوں

مُردَہ خانَہ

وہ جگہ جہاں لاشیں رکھی جائیں (عموماً ہسپتال وغیرہ میں)

مُردَہ دِماغ

جس کا دماغ مر گیا ؛ (مجازاً) کم عقل ، بے وقوف ، جاہل ، ناسمجھ ۔

مُردَہ بَننا

مردے کا سا حال طاری کر لینا ، بے حس و حرکت ہو جانا ؛ مر جانا ، فوت ہو جانا

مُردَہ ضَمِیر

جس کا ضمیر مر چکا ہو ، بے ضمیر ، جو کسی بات کو خاطر میں نہ لائے ۔

مُردَہ سَحاب

وہ بادل جو برس نہ سکتا ہو ۔

مُردَہ خوار

مرے ہوئے جانور کھانے والا

مُردَہ شُونی

مُردہ شو (رک) کی تانیث ، وہ عورت جو ُمردہ عورتوں کو نہلانے کا پیشہ کرتی ہے

مُردَہ بَدَسْت زِندَہ

غریب اور کمزور ظالم کے ہاتھوں لاچار ہے

مُردَہ بَنانا

بے جان کر دینا (مردہ بن جانا (رک) کا تعدیہ)

مُردَہ پیٹنا

مُردے کو رونا، لاش پر بین کرنا، ماتم کرنا

مُردَہ دھاتی

مردہ دھات کا ، غیر متحرک چیز کا بنا ہوا (مادّہ)۔

مُردَہ ناخُن

وہ ناخن جو گوشت سے لگا ہوا نہ ہو ، پکا ناخن ، سخت ناخن ، ناخن (کچا یا زندہ ناخن کے مقابل)

مُردَہ ضَمِیری

مُردہ ضمیر ہونا ، بے ضمیری ۔

مُردَہ سے بَتَّر

جس کی حالت ُمردے سے بھی زیادہ خراب ہو ؛ (مجازاً) نہایت ناکارہ نیزنادان شخص کی نسبت تحقیراً بولتے ہیں ۔

مُردَہ دَر دَستِ زِندَہ

رک : ُمردہ بدست زندہ ۔

مُردَہ نِکلنا

جنازے کا باہر آنا یا کسی راستے سے گزرنا

مُردَہ اُٹھانا

جنارہ اُٹھانا، تجہیز و تکفین کرنا

مُردَہ پَرَستی

مرنے کے بعد کی قدر و منزلت، موت کے بعد بڑائی تسلیم کرنا

مُردَہ پَسَندی

مرنے کے بعد کی قدر و منزلت ۔

مُردَہ پَروَری

رک : ُمردہ پرستی ۔

مُردَہ پھُونْکنا

رک : ُمردہ جلانا ۔

مُردَہ شُو لے جائے

موت آئے ، دنیا سے جاتا رہے (کوسنے کے طور پر مستعمل) ۔

مُردَہ آئے گا تَکیے پَر

آدمی جائے گا کہاں ہر پھر کے یہیں آئے گا

مُردَہ کَر دینا

مار ڈالنا ، ذبح کرنا ، حلال کرنا

مُردَہ زِندہ ہونا

خوش بیانی کی طرف اشارہ ہے

مُردَہ خَراب کَرنا

مُردے کی مٹی پلید کرنا ، میت کا رُسوا کرنا ، رُسوائے خلق کرنا

مُردَہ بھاری ہونا

میت کا وزنی ہونا، لاش کا دوبھر ہونا، کہا جاتا ہے کہ گناہ گار کا جنازہ بوجھل ہو جاتا ہے

مُردَہ خَراب ہونا

مُردے کی مٹی پلید ہونا، میت کا رُسوا ہونا

مُردَہ بھاری کَرنا

لاش کا وزنی کرنا، بوجھل کرنا، لاش کا دوبھر کرنا، میت دشوار کرنا

مُردَہ آتِش فِشاں

(ارضیات) وہ آتش فشاں جو لاوا نہیں اُگلتے

مُردَہ پَر جَیسے سَو مَن مِٹّی، وَیسے ہزار مَن

جب مصیبت حد سے گزر جائے پھر سینکڑوں مصیبتیں کچھ معلوم نہیں ہوتیں ؛ مصیبت زدوں کو آنے والی مصیبتوں کا کیا ڈر ؛ مصیبت خواہ تھوڑی ہو یا بہت مصیبت ہی تو ہے

مُردَہ سے متعلق کہاوتیں

مُردَہ

اصل: فارسی

'مُردَہ' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone