تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"یوون" کے متعقلہ نتائج

یوون

youthfulness

اردو، انگلش اور ہندی میں یوون کے معانیدیکھیے

یوون

yauvanयौवन

وزن : 22

image-upload

وضاحتی تصویر

لفظ کے معنیٰ کی مزید وضاحت کے لیے یہاں تصویر اپلوڈ کیجیے

Urdu meaning of yauvan

  • Roman
  • Urdu

English meaning of yauvan

Noun, Masculine

  • youthfulness

यौवन के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • अवस्था का वह मध्य भाग जो बाल्यावस्था के उपरान्त आरम्भ होता है, और जिसकी समाप्ति पर वृद्धावस्था आती है। जवानी।
  • युवा या युवती होने की अवस्था या भाव।

یوون سے متعلق دلچسپ معلومات

یوون اول سوم مفتوح، بمعنی’’جوبن‘‘، ہندی میں ہے۔ اردو میں صرف ’’جوبن‘‘ ہے (اول سوم مفتوح)۔ لیکن بعض لوگ ’’خالص‘‘ زبان کے چکر میں، یا ہندی کے زیر اثر اردو میں بھی’’یوون‘‘ لکھنے لگے ہیں۔اردو میں ’’یوون‘‘ غلط ہے۔ لیکن یہ لفظ اس لئے دلچسپ ہے کہ اس میں اصل سنسکرت (تت سم) سے اردو (تدبھو) بنانے کے بارے میں دو اصولی باتیں معلوم ہوتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ تت سم کی ’’یائے‘‘، تدبھو (یعنی اردو) میں جیم بن جاتی ہے۔ دوسرا اصول یہ ہے کہ تت سم کی واؤ، تدبھو ( یعنی اردو ) میں ب بن جاتی ہے۔ چنانچہ ’’یوون‘‘ تت سم ہے، اس کا تدبھو’’جوبن‘‘۔ ’’یمنا‘‘ تت سم ہے، اس کا تدبھو’’جمنا‘‘ ہے۔ ’’ونش‘‘ تت سم ہے، ’’بنس‘‘ تد بھو ہے۔ ’’ویش‘‘ تت سم ہے، ’’بھیس‘‘ تدبھو ہے۔’’ایودھیا‘‘ تت سم ہے، ’’اجودھیا‘‘ تد بھو ہے۔ ’’ورشا‘‘ اور’’ورش‘‘ تت سم ہیں، ’’برکھا‘‘ اور’’برس‘‘ تد بھو ہیں۔’’خالص پسند ‘‘ لوگ تت سم کے دلدادہ ہوتے ہیں۔ لیکن جو لوگ زبان کی حرکی حقیقت سے واقف ہوتے ہیں، ان کی نظر میں تد بھو ہی زندہ لفظ ٹھہرتا ہے۔ اردو نے سنسکرت تت سم لفظوں کو اکثر تد بھو بنا لیا ہے یا تت سم کی شکل اپنی آسانی کے موافق کرلی ہے، جیسے’’کشیترا‘‘ کی جگہ ’’کھیت‘‘، ’’برکش‘‘ کی جگہ ’’برکھ‘‘، ’’مترا‘‘ کی جگہ ’’میت‘‘، اور کبھی کبھی تدبھو کو بالکل ترک کردیا ہے، جیسے’’مرگ‘‘ کی جگہ ’’ہرن/آہو‘‘ قبول کیا، لیکن ’’ہرن کی کھال کی بنی ہوئی چٹائی کے لئے ’’مرگ چھالا‘‘ بنا کر رائج کرلیا۔ مجموعی طور پر دیکھیں تو سنسکرت سے اردو کا استفادہ انتہائی تخلیقی رہا ہے اور سنسکرت تدبھو الفاظ ہماری زبان کی بڑی شانوں میں سے ایک شان ہیں۔ دیکھئے، ’’تت سم‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

یوون

youthfulness

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (یوون)

نام

ای-میل

تبصرہ

یوون

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone