تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"واؤ مَعدُولَہ" کے متعقلہ نتائج

واؤ مَعدُولَہ

وہ واو جو لکھنے میں تو آئے مگر پڑھا نہ جائے جیسے خود اور خوب وغیرہ میں (خصوصاً فارسی زبان میں) واو غیر ملفوظی، واو اشمام ضمہ

اردو، انگلش اور ہندی میں واؤ مَعدُولَہ کے معانیدیکھیے

واؤ مَعدُولَہ

vaav maa'duulaवाव मा'दूला

اصل: عربی

  • Roman
  • Urdu

واؤ مَعدُولَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • وہ واو جو لکھنے میں تو آئے مگر پڑھا نہ جائے جیسے خود اور خوب وغیرہ میں (خصوصاً فارسی زبان میں) واو غیر ملفوظی، واو اشمام ضمہ

Urdu meaning of vaav maa'duula

  • Roman
  • Urdu

  • vo vaa.i jo likhne me.n to aa.e magar pa.Dhaa na jaaye jaise Khud aur Khuub vaGaira me.n (Khusuusan faarsii zabaan men) vaa.i Gair malfuuzii, vaa.i ishmaam zimma

English meaning of vaav maa'duula

Noun, Masculine

  • silent 'w' after 'KH', as in 'khwab'

वाव मा'दूला के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • वह वाव जो लिखने में तो आए किन्तु पढ़ा न जाए जैसे ख़ुद (उर्दू) एवं ख़ाब (उर्दू शब्द) आदि में (विशेष रूप से फ़ारसी भाषा में) वावा ग़ैर मल्फ़ूज़ी, वाव इश्मामे ज़म्मा (वह वाव जो लिखा जाता है किन्तु पूरी तरह अच्चारण में नहीं आता है)

واؤ مَعدُولَہ سے متعلق دلچسپ معلومات

واؤ معدولہ اردو میں مستعمل بہت سے فارسی اور ترکی لفظوں میں حرف واؤ کو لکھتے، یعنی مکتوب کرتے ہیں، لیکن اسے پڑھتے نہیں، یعنی ملفوظ نہیں کرتے۔ مثلاً:خواب، خوار، خواہش، خورد، خوش، یورش۔ ان سب الفاظ میں واؤ نہیں پڑھی جاتی اور نہ تقطیع میں آتی ہے۔ ایسی واؤ کو’’معدولہ‘‘ کہتے ہیں، یعنی ایسی واؤ جسے دبا کر برابر کردیا گیا ہو۔ لیکن بعض لوگ مندرجہ بالا الفاظ اور ان کی طرح کے الفاظ میں، اگر واؤ کے بعد الف ہو، واؤ کا ہلکا سا تلفظ کرتے ہیں۔ یہ واؤ تقطیع میں اب بھی نہیں آتی، لیکن سننے والے/بولنے والے واؤ کی تھوڑی سی ’’مہک‘‘ [اشمام (اول مکسور)، بمعنی ’’سونگھنا‘‘] محسوس کرتے ہیں۔ اسی لئے ایسی واؤ کو ’’واؤ اشمام‘‘ کہا جاتا ہے۔ واؤ معدولہ اور واؤ اشمام میں کوئی اصولی فرق نہیں، عروضی اعتبار سے دونوں بے وجود ہیں، بس تلفظ کا ذرا سا فرق ہے جسے علاقائی سمجھنا چاہئے۔ جہاں تک سوال لکھنے کا ہے، واؤ معدولہ (یا واؤ اشمام) لکھنے میں ضرور آئے گی۔ یہ نہ خیال کرنا چاہئے کہ جب بولنے میں نہیں ہے تو لکھنے میں کیوں ہو؟ لکھنا اور شے ہے، بولنا اور شے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

واؤ مَعدُولَہ

وہ واو جو لکھنے میں تو آئے مگر پڑھا نہ جائے جیسے خود اور خوب وغیرہ میں (خصوصاً فارسی زبان میں) واو غیر ملفوظی، واو اشمام ضمہ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (واؤ مَعدُولَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

واؤ مَعدُولَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone