تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تجھ" کے متعقلہ نتائج

تجھ

تو، تیرا

تُجھے

تجھ کو، تیرا

تجھی

تجھ ہی، تجھے ہی

تُجھ کو

تُجھ سا

تُجھ کو اَور نَہ مُجْھ کو ٹھوڑ

تجھے دوسرا نہیں ملتا ، مجھے دوسری جگہ نہیں ملتی مجبوراً یکجا ہونے کے موقع پر بولتے ہیں.

تُجھے کیا

تجھ کو کیا غرض.

تُجھ بِن

تیرے سوا، تیرے علاوہ، تیرے بغیر

تُجھ سے خُدا ہی سَمْجھے

بے بسی کا اظہار، خدا ہی تجھ کو سزا دے گا

تُجھ مُجْھ

۔(عو) اپنا بیگانہ۔ ہر کس و ناکس۔ ہر ایک۔

تُجھ بَدَل

تیرے بغیر ، تیرے لیے

تُجھ سے پِھرے تو وہ خُدا سے پِھرے

قسم یا عہد کے موقع پر بولتے ہیں یعنی تیرے خلاف کروں تو گویا اپنے خدا کے خلاف کروں.

تُجھ پاس

تجھ سے ، تیرے پاس.

تُجھ باج

تیرے سوا

تُجھے گَہْری گور میں توپُوں

(عو) کوسنا ، تو مر جائے

تِجھا

رک : تیسرا ، تیجا.

تُجھے اور کی کیا پَڑی، اَپْنی سَن٘بھال

دوسروں کی فکر اپنے سے فارغ ہو کر کرنی چاہیے، اپنی گزر ہوتی نہیں اور کا بوجھ کیا اٹھاؤ گے

تُجھ پڑَے جو حادْثَہ دِل میں مَت گَھبْرا جَب سائیں کی ہو دَیا کام تُرَت بَن جا

اگر مصیبت پڑے تو گھبرانا نہیں چاہیے خدا کی مہربانی ہو تو سب کام درست ہوجائیں گے

تُجھ سا کافِر مُجْھ سا مُسَلْمان

طنزاً تیرا جیسا ہے دین میرا جیسا دیندار.

تُجھ سے پِھرے تو خُدا سے پِھرے

۔مقولہ۔ یہ فقرہ قَسَم یا عہد کے موقع پر مستعمل ہے۔ یعنی تجھ سے وفا نہ کرے تو کافر ہو۔ ؎ تجھ کی جگہ۔ اُس۔ تم۔ بھی کہتے ہیں۔

تُجھے مُجھے کَرْنا

اِس کا اُس کا یا ایرے غیرے کا نام لینا

مُجھ، تُجھ

نِجھ تِجھ

رک : نج تج ، صحت ، درستی ، معقولیت ، معیار کے مطابق ہونا ۔

شاباش تُجھ کو، تُو نے موہ لِیا مُجھ کو

طنزاً کہتے ہیں جب کوئی اپنے آپ کو بہت بانکا سمجھنے لگے .

ٹھیکا لے اُس کام کا جو تُجھ سے ہووے ٹِھیک

جس کام کو آدمی اچھی طرح کرسکتا ہے اس کا ٹھیکا یا ذمہ لینا چاہئے

تیری باتیں تُجْھ ہی کو ہَن آئیں

تو بڑا چالاک ہے ، مکرو فریب کی باتیں تو آپ ہی سمجھتا ہے.

شاباش بُوا تُجھ کو، تُو نے موہ لِیا مُجھ کو

طنزاً کہتے ہیں جب کوئی اپنے آپ کو بہت بانکا سمجھنے لگے .

شاباش مِیاں تُجھ کو، تُو نے موہ لِیا مُجھ کو

طنزاً کہتے ہیں جب کوئی اپنے آپ کو بہت بانکا سمجھنے لگے

دِھی رِی مَیں تُجھ کو کَہُوں بَہُوری تُو کان دَھر

بیٹی کو نصیحت کی جاتی ہے براہ راست بہو سے نہیں کہا جاتا ، کسی کو سُنانے کے لئے دوسروں کو نصیحت کرنے کے موقع پر مستعمل .

سائیں تجھ بِن کون ہے جو کرے نَیّا پار، تو ہی آوَت ہے نظر چہوں اور کرتار

اے خدا تیرے سِوا کون ہے جو بیڑا پار کرے، جدھر دیکھتا ہوں تو ہی نظر آتا ہے

تو مجھ کو تو میں تجھ کو

تو میرا ساتھ دے گا تو میں تیرا ساتھ دوں گا، تو مجھ سے محبت کرے گا تو میں تجھ سے محبت کروں گی

تُو مُجھ پَرمیں تُجھ پَر

ایک پر ایک، ایک دوسرے پر گرتے پڑتے؛ بدحواسی سے.

دِھر یاری میں تُجھ سے کَہُوں بَہُور یاری تُو کان کَر

(دِھریا - بیٹی - بَہوریا - بہو)

مَیں تُجھ پَر اَور تُو مُجھ پَر

بہت زیادہ بھیڑ ہو تو کہتے ہیں ۔

شَیطان طُوفان ، اَللہ نِگَہْبان ، تُجھ پَر ٹُوٹ نَہ پڑے آسمان

جھوٹی تہمت سے خدا کی پناہ ، جب کوئی کسی پر تہمت دھرے تو کہتے ہیں.

بُرے تُجھ سے کیا ڈَریے، تیری برائی سے ڈریے

برے آدمی سے خوف نہیں ڈر یہ ہے کہ وہ برا سلوک کرے گا

مَیں تو ڈُوبا مَگَر تُجھ کو بھی لے ڈُوبُوں گا

مجھ پر تو آفت آئی ہے تجھ کو بھی سلامت نہ چھوڑوں گا

تِرْیا تُجھ سے جو کَہے مول نَہ تُو وُہ مان، تِرْیا مَت پَر جو چَلیں وہ نَر ہیں نِرگََیان

عورت کے کہنے پر نہیں چلنا چاہیے جو ان کے کہنے پرچلے وہ بیوقوف ہے

تِرْیا تُجھ میں تِین گُن اوگُن ہیں لَکھ چار، مَنْگََل گاوے سل رچے اور کوکَن اپُچیں لال

عورتوں میں تین خوبیاں اور لاکھوں نقص ہیں، خوبیاں یہ ہیں کہ گاتی ہیں، ستی ہوتی ہیں اور بیٹے جنتی ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں تجھ کے معانیدیکھیے

تجھ

tujhतुझ

اصل: سنسکرت

وزن : 2

تجھ کے اردو معانی

ضمیر

  • تو، تیرا
  • تجھ میں، تجھ سے، تجھ کو، تجھ تک، تجھ پر

شعر

English meaning of tujh

Pronoun

  • thee, you

तुझ के हिंदी अर्थ

सर्वनाम

  • 'तू' का वह रूप जो कर्ता तथा संबंधकारक के सिवा अन्य कारक लगने से पूर्व प्राप्त होता है, जैसे- तुझसे, तुझको, तुझमें आदि।

تجھ کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تجھ)

نام

ای-میل

تبصرہ

تجھ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone