تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ٹھاٹ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں ٹھاٹ کے معانیدیکھیے
ٹھاٹ کے اردو معانی
اسم، مذکر
- بانس وغیرہ کا چوکھٹا، ڈھانچا، ٹھاٹھر جس کو منڈھ کر چھت یا چھپر یا دیوار بنائی جائے
- طور طریق، ناز و انداز، سج دھج
- ڈھنگ، طریقہ
- آرائش، زیب و زینت، شان وشکوہ
- (سپاہ گری) لکڑی پھین٘کنے والوں کا لکڑی پھین٘کتے وقت ایک خاص وضع سے کھڑا ہونا، پین٘ترا، مقابلے کے وقت حریف کے سامنے کھڑے ہونے کا اُستادان فن کا مقرر کیا ہوا ڈھنگ، ٹھاٹ کا عام طریقہ یہ ہے کہ بایاں پیر آگے بڑھا کر تھوڑا خم دیتے ہیں اور اسی پر جسم کا وزن تول کر سینہ سپر تلوار یا لکڑی کندھے پر تانے ہوے حریف پر وار کرنے کی گھات میں کھڑے ہوتے ہیں
- جلوس، سامان سواری، دھوم دھام
- کبوتروں کا خوشی میں پر جھڑ جھڑانا، مرغ کا پر جھاڑ کر اذاں دینا
- وہ انداز جو مرغ کا مرغ سے لڑنے کو بڑھتے وقت ہوتا ہے
- ستار سارنگی وغیرہ کی کھون٘ٹی درست کرکے اس کی آواز کا اتار چڑھاو ٹھیک کرنا، لے، دھن، طرز، گانے کا انداز
- مشترک سروں کی اساس پر راگوں کی درجہ بندی
- اسباب، لوازم خصوصی
- (مجازاً) مال و متاع، پون٘جی، دھن دولت، جائداد، ساز و سامان
- تدبیر، انتظام
- مفصل بیان، منظر وغیرہ
شعر
دیوانہ گل قیدئ زنجیر ہیں اور تم
کیا ٹھاٹ سے گلشن کی ہوا کھائے چلو ہو
گر لاٹری اٹھ جائے تو کیا ٹھاٹ سے گزرے
یہ خواب ہے اندھوں کا جو پورا نہیں ہوتا
آدمی تو فقیر ہی سا ہے
ٹھاٹ ہیں شادؔ کے مگر شاہی
English meaning of ThaaT
Noun, Masculine
- splendour, magnificence, decoration, pomp, elegance
- fashion, mould
- style, attitude
- any one of the seven families of ragas of Pakistani and Indian classical music
- framework on which the roof of a house is thatched
- requisites, effects, goods
- money, riches, luxury
ठाट के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- ठाठ
- ऐश, आराम, भड़क, तौर तरीक़ा
- सजधज, शान
- रोक या रक्षा के काम आने वाला बाँस का ढाँचा
- सितार का तार
ٹھاٹ کے قافیہ الفاظ
ٹھاٹ کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (ٹھاٹ)
ٹھاٹ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔