تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تیرے فَرِش٘توں کو مَع٘لُوم نَہِیں" کے متعقلہ نتائج

تیرے فَرِش٘توں کو مَع٘لُوم نَہِیں

تجھے کچھ خبر نہیں.

تیرے پِدَر کو خَبر نَہِیں

تجھے کچھ پته نہیں.

سُون٘گْھنے کو نَہِیں

بالکل نہیں ، نام کو بھی نہیں ؛ کسی چیز کے بالکل ختم ہو جانے کے موقع پر بولتے ہیں.

تیرے قُر٘بان

(عو) رک : تیرے صدقے.

تیرے صَد٘قے

(عو) میں تجھ پر نچھاور ہوجاؤں نیز چاپلوسی کے لیے بھی کہتے ہیں.

آگے تیرے گَن٘گا پِیچھے تیرے گَیّا

تجھے قسم ہے کہ سچ سچ بولیو یا تجھے قسم ہے کہ جھوٹ نہ بولیو

دیکْھنے کو نَہِیں

کمیاب ہے ، نایاب ہے.

پَتَّھر کو جُون٘ک نَہِیں لَگْتی

(مجازاً) سنگ دل کو رحم نہیں آتا، بد کو نصیحت کا اثر نہیں ہوتا، کنجوس فیاضی نہیں کرسکتا، بخیل پیسہ نہیں خرچ کرتا

گُھن لَگانے کو نَہِیں

نام کو بھی نہیں .

ہَت تیرے کی

رک : ہت تری / ترے کی ۔

تیرے ہاتھ ٹُوٹیں

(عو) (ایک طرح کا کوسنا) ماررنے والے کو کہتی ہیں که جن ہاتھوں سے تو ما ر اہا ہے یه ٹوٹ جائیں.

تیرے میرے پَر رَک٘ھنا

بظاپر دوسروں کو برا کہنا لیکن روےۘ سخن مخاطب کی طرف ہونا.

کَفَن کو تار نَہِیں

رک: کفن کو کوڑی نہیں جو زیادہ مستعمل ہے.

دِل کو نَہِیں لَگْتی

یقین نہیں آتا

زَبان کو لَگام نَہِیں

مُنھ پھٹ ہے، جو مُنھ میں آیا بک دِیا، گفتگو میں کوئی پاس لحاظ نہیں

صُبْح کو نام نَہِیں لیتے

صبح کو نہار منھ کسی کنجوس کا نام لینا برا سمجھا جاتا ہے.

تیرے ہی تَلے گَن٘گا بَہ٘تی ہے

(طنزاََ) تما م روےۘ زمین تمہارے تصرف میں ہے ، تو ہی تو بڑا زور حکومت والا یا مالدار ہے.

تیرے ہوتے

تیری موجودگی میں ، تیرے موجود ہوتے ہوئے.

تیرے بَیگن میری چَھاچ٘ھ

اس کے متعلق کہتے ہیں جو خود تھوڑا دے اور دوسرے زیازہ مان٘گے.

تیرے صَد٘قے میں

تمہارے طفیل ، تمھاری وجه ؛ تم پر تصدق ہو کر.

آن٘کھ میں لَگانے کو نَہِیں

(یہ چیز) اتنی بھی نہیں کہ آن٘کھ میں سرمے کی ہرح لگائی جاسکے ، ذرہ بھر نہیں

بھین٘س کو اَپْنے سِین٘گ بھاری نَہِیں ہوتے

جو اصل بات ہوتی ہے وہ بری نہیں لگتی .

ڈُوبی کَن٘تھ بھَروسے تیرے

تیرے اعتماد پر کام خراب کر لیا

بَہُت دِن تیرے ہَیں

ابھی بہت زمانہ باقی ہے، ابھی کافی لمبا وقت پڑا ہے

تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا

انتہائی تحقیر و تنفر کا اظہار ہے.

کِسی کی کِسی کو خَبَر نَہِیں

کسی گروہ یا جماعت پر بے ہوشی اور غفلت کا عالم طاری ہونے پر بولتے ہیں.

رونا گانا کِس کو نَہِیں آتا

تھوڑا بہت سب گا لیتے ہیں ، اس وقت مُستعمل جب کو ئی کسی سے گانے کی فرمائش کرے .

کُتّے کو کِھیر نَہِیں پَچْتی

کم ظرف کو کوئی اچھی چیز مل جائے تو وہ اسے سنبھال نہیں سکتا.

حاضِر کو حُجَّت نَہِیں

تیرے باپ کا کیا اِجارَہ ہے

تو کیوں دخل دیتا ہے ، تو دخل دینے والا کون؟

تیرے میرے کَہْنے میں آنا

دوسرں کی باتوں میں آجانا ، کچے کانوں کا ہونا .

تیرے ہاتھوں

تیری وجه سے، تیرے ذریعے

سانْچ کو آنْچ نَہِیں

تیرے مُن٘ھ میں خاک

بد دعا کا اتا ر، خدا کرے ایسا نه ہو، ایسے محل پر بولتے ہیں جب کسی کے من٘ھ کے لیے فال بد نکلے.

ہات تیرے کی

رک : ہات تمھارے کی ۔

دانَہ کو دان نَہِیں، بِھکاری کو بِھیک نَہِیں

بخیل کی نسبت کہتے ہیں.

چِیُوْن٘ٹی کا بِل چُھپْنے کو نَہِیں مِلْتا

کسی کی مدد کی امید نہیں، سر چھپانے کو جگہ نہیں ملتی

تیرے مُن٘ھ میں کے دان٘ت

تو کسی حال میں ہے ؛ تیری کیا حیثیت ہے.

خُدا کِسی کو لاٹھی سے نَہِیں مارْتا

اللہ تعالیٰ کو اگر کسی کو سزا دیتی ہو تو مصیبت بھیج دیتا ہے.

وہ بات کِسی کو بھی نَصِیب نَہِیں

یہ قدر و منزلت کسی کو بھی نصیب نہیں ؛ یہ خوبی کسی میں بھی نہیں

شَیطان کو آتے دیر نَہِیں لَگْتی

جھگڑا کھڑا ہوتے یا غَصہ آتے عرصہ نہیں لگتا

تُو میرے بالے کو چاہے تو میں تیرے بُوڑھے کو چاہُوں

اگر تم میری خیر خواہی کرو گے تو میں تمھاری خیر خواہی کروں گا

مُن٘ہ کو

منھ کے لیے ، خاطر سے ، لحاظ سے ، سبب سے ، باعث ۔

مِیاں گَھر نَہِیں، بِیوی کو ڈَر نَہِیں

خاوند گھر موجود نہ ہو اور بیوی کھل کھیلے توکہا جاتا ہے

اُون٘گْھتے کو سو جاتے کُچْھ دیر نَہِیں

جس بات کے اسباب موجود ہیں اس کو وجود میں آتے کیا دیر لگتی ہے.

کَہْنے کو

بظاہر، دیکھنے میں برائے نام، قول کی حد تک، عرفِ عام میں مشہور، محض نام کا، نام کو

ہَم کو

ہمیں ۔

گائے کو اَپْنے سِینْگ بھاری نَہِیں ہوتے

انسان کو اپنے اہل و عیال بوجھ محسوس نہیں ہوتے

عَبَث کو

بیکار میں، فضول میں

اَپْنی چھاچھ کو کوئی کَھٹّا نَہِیں بَتاتا

اپنی چیر کو سب اچھا بتاتے ہیں ؛ اپنی چیز کی خوبی کے بارے میں کسی کا اپنا قول معتبر نہیں ہوتا.

اَپنی چھاچْھ کو کوئی کَھٹّا نَہِیں کَہْتا

اِخ٘تِتام کو پَہُن٘چنا

پورا ہونا ، ختم یا مکمل ہوجانا.

نِہایَت کو

انتہائی ، بہت زیادہ ، نہایت درجے کا

اِنْتِہا کو

حد درجہ ، بے حد بہت زیادہ.

بُھوکَہ کو کِھلا اَور نَن٘گے کو پَہْنا

دونوں ثواب کے کام ہیں .

کھانے کو پَہلے نَہانے کو پِیچھے

محنت سے پہلے مزدوری مان٘گنا .

کَہْنے کو آن٘دھی، کَرنے کو خاک

بے عمل باتونی ، جو باتیں بنائے اور کچھ بھی نہ کرے دھرے ، نکمّا ، زبانی جمع خرچ کرنے والا.

دَروغ کو فَروغ نَہِیں

جھوٹ کامیاب نہیں ہوتا، جھوٹ میں کامیابی نہیں ہوتی، جھوٹ پھلتا پُھولتا نہیں

نَہِیں

۱۔ (انکار کا کلمہ) ، امتناع ؛ نہ ، نا ، نفی ، مت ۔

ہَمِیں کو

ہم ہی کو ، صرف ہمیں ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں تیرے فَرِش٘توں کو مَع٘لُوم نَہِیں کے معانیدیکھیے

تیرے فَرِش٘توں کو مَع٘لُوم نَہِیں

tere farishto.n ko maa'luum nahii.nतेरे फ़रिशतों को मा'लूम नहीं

عبارت

تیرے فَرِش٘توں کو مَع٘لُوم نَہِیں کے اردو معانی

 

  • تجھے کچھ خبر نہیں.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تیرے فَرِش٘توں کو مَع٘لُوم نَہِیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

تیرے فَرِش٘توں کو مَع٘لُوم نَہِیں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔