تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ٹکا ہو جس کے ہاتھ میں وہ بڑا ہے ذات میں" کے متعقلہ نتائج

ٹکا ہو جس کے ہاتھ میں وہ بڑا ہے ذات میں

دولت مندی انسان کو بڑی ذات کا بنا دیتی ہے، پیسے والے کی ہی عزت ہر جگہ ہوتی ہے

جِس کے تَن کو لَگی ہو وہ جانے یار

جس کو تکلیف پہن٘چتی ہے وہی جانتا ہے ، بے درد کی بلا جانے

خُدا کے ہاتھ میں ہے

رک : خُدا کے ہاتھ.

ذات کی بیٹی ذات ہی میں جاتی ہے

شریف کا رشتہ شریف میں ہی ہوتا ہے، شریف کی شادی شریف کے ساتھ ہی ہوتی ہے

بُھوت کے ہاتھ میں نارِیَل دینا

نا اہل کو ذمہ داری سپرد کرنا

ہاتھ بیچا ہے ذات نَہیں بیچی

ہاتھ مُن٘ھ میں سُلُوک ہے

آپس میں مل کر کھاتے ہیں ، مل کر کھاتے کماتے ہیں ؛ آپس میں اچھا برتاؤ رکھتے ہیں

ہاتھ بیچا ہے ، ذات نَہِیں بیچی ہے

(خدمت گاروں کا مقولہ) نوکری کی ہے لیکن بے عزتی برداشت نہیں کریں گے ، کام کریں گے مگر گالی نہیں کھائیں گے ۔

ہاتھ پَیر میں سَنِیچَر ہے

منحوس ہے ، بہت نحس ہے

وہ کِتنے پانی میں ہے

ذات میں بَٹَّہ لَگانا

ذات میں بَٹَّہ لَگْنا

گھرانے یا خاندان کی قدر و حیثیت گھٹ جانا ، بدنامی ہونا ، شان یا ساکھ میں فرق آنا ؛ نسل میں عیب پیدا ہوجانا ؛ ایسی بُرائی پیدا ہونا جس سے خاندان پراثر پڑے.

ہاتھ میں چَکّی کا پاٹ ہے

حماقت کی بات ہے (ایک شہزادے کے قصے میں مذکور ہے کہ بادشاہ نے انگوٹھی مٹھی میں بند کر کے اشارے دیے اور پوچھا کہ بتاؤ مٹھی میں کیا ہے تو اس نے کہا چکی کا پاٹ ہے) ۔

چور کے ہاتھ میں دِیا

ایک تو جرم کرنا دوسرے اعلانیہ

کالے کے مُن٘ہ میں ہاتھ دینا

ایسا کام کرنا جس میں جان کا خطرہ ہو، جان بوجھ کرخطرہ مول لینا .

یِہ بات وہ بات ٹَکا دھر میرے ہاتھ

۔اُس خود غرض کی نسبت بولتے ہیں جو اِدھر اُدھر کی باتیں کرکے اپنا مطلب نکالنا چاہے۔

ذات میں اَنْجُمَن ہونا

گونا گوں صفات و فضائل کا مالک ہونا.

سان٘پ کے بِل میں ہاتھ ڈالْنا

خطرہ کو دعوت دینا.

جُھوٹے کے مُن٘ھ میں بُو آتی ہے

جھوٹا خود بخود پہچان لیا جاتا ہے ، جھوٹ کی مذمّت میں کہتے ہیں.

گَرْدَن میں ہاتھ دے کے نِکالْنا

گردن پکڑ کر نکال دینا ، نہایت بےعزتی سے نکال دینا .

جِس کے کارَن جوگ لِیا وہ نَہ مِلا

جس کے لیے اتنی محنت کی وہی نہ مل سکا

حاضِری کے میلے میں کوئی ہو

وہاں سب برابر ہیں.

جیب میں ہاتْھ ڈالْنے کے قابِل ہونا

جیب میں پیہ ہونا ، دولت حاصل ہونا ، صحب حیثیت ہونا.

سونے میں ہاتھ ڈالو تو مِٹّی ہو

کمال نحوست ، بہت بڑی بد بختی ، قسمت کی بُرائی ، اَدبار.

ہاتھ میں ہاتھ رَہنا

ساتھ ساتھ پھرنا ، باہم نہایت محبت اور الفت ہونا۔

ہاتھ میں ہاتھ مِلانا

رک : ہاتھ ملانا ۔

ہاتھ میں ہاتھ ڈالْنا

ہاتھ پکڑنا ، مل کر چلنا ؛ مصافحہ کرنا ۔

ہاتھ میں ہاتھ لینا

ہاتھ پکڑنا ؛ ایک دوسرے کا ساتھی بننا نیز شریکِ حیات بنانا۔

ہاتھ ہاتھ میں آ جانا

(کسی کا) ساتھ میسر آنا ، رفاقت نصیب ہونا ۔

ہاتھ میں ہاتھ ہونا

مراد : ساتھ ہونا، ارتباط ہونا، ہم آہنگی ہونا

خُدا کے گَھر میں کیا کَمِی ہے

خدا کے پاس سب کچھ ہے، خدا سب کچھ دے سکتا ہے

ہاتھ ہاتھ میں تھام لینا

کسی کا ہاتھ پکڑنا ؛ ہم سفر بننا ، ساتھ دینا ۔

ہاتھ نَہ گلے ناک میں پیاز کے ڈَلے

۔مثل۔(عو) کم ظرف اورذرا سی چیز پر اترانے والی کی نسبت بولتی ہیں۔

جو ہو وہ تھوڑا ہے

جس قدر گت بنے اس کے قابل ہو.

ہاتھ میں آ جانا

حاصل ہونا ، ملنا ، ہاتھ لگنا ، قابو میں آنا ، قبضے میں آنا (رک : ہاتھ آنا) ۔

حَرام میں بَڑا مَزَہ ہے

ممنوع بات کے کرنے میں بہت لطف آتا ہے ، چوری کا گڑ میٹھا (رک) .

شیر کے مُن٘ہ میں ہاتھ دینا

اپنی جان خطرے میں ڈالنا .

ٹَکا گِرَہ میں ہونا

رک : ٹکا گان٘ٹھ میں ہونا.

ہونی ہو کے ٹَلْتی ہے

قسمت کا لکھا ہو کر رہتا ہے ، جو نصیب میں ہو وہ ضرور ہوتا ہے

ہاتھ پاؤں میں سَنِیچَر ہے

پانو میں چکر ہے ؛ نحوست ہے

ٹَکا گانٹھ میں نَہ ہونا

ہاتھ میں ہُنَر ہونا

ہاتھ میں جوہر ہونا، ہنر مند ہونا، کسی پیشے یا دست کاری وغیرہ سے واقف ہونا

ہاتھ میں کِھلَونا ہونا

حکم پر عمل کے لیے مجبور ہونا ، کسی کے اشاروں پر چلنا ۔

ہاتھ میں کَل ہونا

کسی کا قابو میں ہونا

ہاتھ میں لَگام ہونا

گھوڑے کی لگام تھامے ہونا ؛ مراد : کسی پر قبضہ یا اختیار ہونا ۔

ہاتھ میں ٹِھیکرا لینا

بھیک مانگتے پھرنا ، فقیر ہوجانا ، مفلس ہوجانا ، غریب و محتاج ہونا .

ہاتھ میں باگ آنا

حکومت ملنا ، اقتدار حاصل ہونا ، قبضہ ملنا ، اختیارات حاصل ہونا ۔

ہاتھ میں کُھجلی ہونا

مارنے کو دل چاہنا (رک : ہاتھ کھجلانا) ۔

ہاتھ میں ٹِھیکرا ہونا

رک : ہاتھ میں ٹھیکرا لینا ؛ بھیک مانگنے لگنا ، فقیر ہونا.

ہاتھ میں گِریبان ہونا

۔(کنایۃً) کسی کے ظلم کا فریادی ہونا۔ ظالم پر قابو پانے کا کنایہ ہے۔؎

ہاتھ میں جَوہَر ہونا

صاحب کمال ہونا ، ہنر مند ہونا .

ہاتھ میں لے لینا

کسی دوسرے سے انتظام یا ذمے داری لے لینا ، خود انتظام کرنا ؛ (عموماً اپنے کے ساتھ مستعمل)

ہاتھ میں کام رَہْنا

ہاتھ میں ہنر رہنا نیز کسی کام میں مصروف رہنا ۔

بَنْدَر کے ہاتھ میں نارِیَل

دِیوانے کے ہاتھ میں چُھری

نہایت خطرناک بات

بیٹی باپ کے گَھر میں ہے

ہاتھ اُوپَر کے تَلے ہو جانا

مجرموں کے دونوں ہاتھ ملا کر باندھے جانا، گرفتار کیا جانا، مشکیں کسی جانا

کولُھو کے بَیل کو گَھر ہی میں مَنْزِل ہے

غریب مزدور کو گھر میں مصیبت رہتی اور نصیب کی گردش سے غریب حیراب و سرگرداں رہتا ہے ، مصیبت کے مارے کو گھر میں بھی آرام نہیں مِلتا.

ہاتھ میں پُتلی بَننا

دوسروں کے اشاروں پر چلنا ، بے اختیار ہو کر زندگی گزارنا ۔

ہاتھ میں ٹِھیکرا دینا

مفلس بنا دینا، بھیک منگوا دینا، گدا بنا دینا

اردو، انگلش اور ہندی میں ٹکا ہو جس کے ہاتھ میں وہ بڑا ہے ذات میں کے معانیدیکھیے

ٹکا ہو جس کے ہاتھ میں وہ بڑا ہے ذات میں

Takaa ho jis ke haath me.n vo ba.Daa hai zaat me.nटका हो जिस के हाथ में वो बड़ा है ज़ात में

ضرب المثل

ٹکا ہو جس کے ہاتھ میں وہ بڑا ہے ذات میں کے اردو معانی

  • دولت مندی انسان کو بڑی ذات کا بنا دیتی ہے، پیسے والے کی ہی عزت ہر جگہ ہوتی ہے
  • جس کے پاس دولت ہے وہی ذات میں بھی اونچا ہے یعنی نیچے درجے کا آدمی بھی روپے پیسے کے زور سے اونچا بن جاتا ہے یا سمجھا جاتا ہے
  • دولت کی وجہ سے جب کسی کو زیادہ عزت دی جائے تب کہتے ہیں
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

टका हो जिस के हाथ में वो बड़ा है ज़ात में के हिंदी अर्थ

  • मालदारी आदमी को बड़ी जाति का बना देती है, पैसे वाले का ही सम्मान सब जगह होता है
  • जिसके पास धन है वही जाति में भी श्रेष्ठ है अर्थात नीचे दर्जे का मनुष्य भी रूपये-पैसे के ज़ोर से ऊँचा बन जाता है या समझा जाता है
  • धन की बदौलत जब किसी को अधिक सम्मान दिया जाए तब कहते हैं

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ٹکا ہو جس کے ہاتھ میں وہ بڑا ہے ذات میں)

نام

ای-میل

تبصرہ

ٹکا ہو جس کے ہاتھ میں وہ بڑا ہے ذات میں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words