تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"شَرْبَتِی" کے متعقلہ نتائج

شَرْبَتِی

گیہوں کی ایک عمدہ قسم جس کا دانہ بھورا اور آب دار ہوتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں شَرْبَتِی کے معانیدیکھیے

شَرْبَتِی

sharbatiiशरबती

وزن : 212

موضوعات: رنگ

اشتقاق: شَرِبَ

image-upload

وضاحتی تصویر

لفظ کے معنیٰ کی مزید وضاحت کے لیے یہاں تصویر اپلوڈ کیجیے

  • Roman
  • Urdu

شَرْبَتِی کے اردو معانی

عربی، ہندی - صفت

  • گیہوں کی ایک عمدہ قسم جس کا دانہ بھورا اور آب دار ہوتا ہے
  • شربت کے رنگ کا، ہلکا زرد رنگ جو کسی قدر سرخی مائل ہو یا اس رنگ کا، ہار سنگار اور شہاب ملایا ہوا رنگ
  • (آنکھوں کی صفت) شربت کے رن٘گ سے مشابہ
  • (کاغذ کی صفت) ایسے پیلے رنگ کا جو شربت کے رنگ سے مشابہ ہو
  • ململ کی قسم جو نہایت باریک اور مہین ہوتی ہے
  • عقیق کی ایک قسم جو شربت کے رنگ کا ہوتا ہے
  • جس میں میٹھا رس بھرا ہو، رسیلا
  • ایک قسم کا میٹھا لیموں جو میٹھا بھی کہلاتا ہے
  • ایک قسم کا چھوٹا، سیاہی مائل کھٹّا فالسہ جس کا لوگ آب شورہ بنا کر پیتے ہیں
  • ایک قسم کا کبوتر

شعر

Urdu meaning of sharbatii

  • Roman
  • Urdu

  • gehuu.n kii ek umdaa kism jis ka daana bhuura aur aab-e-daar hotaa hai
  • sharbat ke rang ka, halkaa zard rang jo kisii qadar surKhii maa.il ho ya is rang ka, haar singaar aur shahaab milaayaa hu.a rang
  • (aa.nkho.n kii sifat) sharbat ke rang se mushaabeh
  • (kaaGaz kii sifat) a.ise piile rang ka jo sharbat ke rang se mushaabeh ho
  • malmal kii qasam jo nihaayat baariik aur muhiin hotii hai
  • aqiiq kii ek qism jo sharbat ke rang ka hotaa hai
  • jis me.n miiThaa ras bhara ho, rasiilaa
  • ek kism ka miiThaa lemuu.n jo miiThaa bhii kahlaataa hai
  • ek kism ka chhoTaa, syaahii maa.il khaTTaa faalsaa jis ka log aab shoraa banaa kar piite hai.n
  • ek kism ka kabuutar

English meaning of sharbatii

Arabic, Hindi - Adjective

  • juicy
  • light reddish-orange-coloured
  • of the colour of sherbet (applied to things of an orange or pale yellow colour), juicy

Noun, Masculine

  • a kind of fine muslin
  • a species of lemon
  • light orange colour

शरबती के हिंदी अर्थ

अरबी, हिंदी - विशेषण

  • उक्त के आधार पर रसपूर्ण, मधर तथा प्रिय, जैसे-शरबती आँखें
  • शरबत की तरह मीठा या तरल। जैसे शरबती तरकारी
  • एक रंग जो हलका गुलाबी होता है

संज्ञा, पुल्लिंग

  • हलका पीला व हरा मिश्रित रंग
  • कबूतर की एक प्रजाति
  • मीठे नीबू का एक प्रकार; चकोतरा नीबू
  • एक प्रकार का आम
  • पीलापन लिए हुए लाल रंग का नगीना

شَرْبَتِی کے قافیہ الفاظ

شَرْبَتِی کے مرکب الفاظ

شَرْبَتِی سے متعلق دلچسپ معلومات

شربتی رنگ کا نام۔ لیکن بظاہر دو مختلف رنگوں کو’’شربتی‘‘ کہتے ہیں۔ عام طور پر لغات میں اسے ’’ہلکا زرد، سرخی مائل ‘‘ بتایا گیا ہے، یعنی ایک طرح کا نارنجی۔ ضمیر اختر نقوی نے اپنی کتاب ’’میر انیس کی شاعری میں رنگوں کا استعمال‘‘ میں’’شربتی‘‘ رنگ کی تعریف حسب ذیل لکھی ہے: ’’نارنجی رنگ، زرد دھیما رنگ، فالسئی دودھیا مائل‘‘۔ پلیٹس نے اسے Orange or pale yellow colour بتایا ہے۔’’نوراللغات‘‘ میں اسے ’’ہلکا زرد کسی قدر سرخی لئے ہوئے رنگ، ہار، سنگھاراور شہاب ملا کر بنایا ہوا رنگ‘‘ لکھا ہے۔ ’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ میں یہی لفظ دہرا دئے گئے ہیں، لیکن آگے عجیب عبارت لکھی ہے: ’’(آنکھوں کی صفت) شربت کے رنگ سے مشابہ‘‘۔ ظاہرہے کہ یہ تعریف دوری (circular) ہے، کیوں کہ’’شربت‘‘ کس رنگ کاہوتا ہے، بیان نہیں کیا گیا۔ سند میں واجد علی شاہ کا ایک شعر لکھا ہے جس سے بات کچھ واضح ہوتی ہے ؎ کون ان کو سیاہ کہتا ہے واہ ہر آنکھ شربتی ہی تو ہے اس سے متبادر ہوتا ہے کہ’’شربتی‘‘ رنگ کچھ سیاہی مائل ہوتا ہوگا۔ اس کی تصدیق شان الحق حقی کی ’’ فرہنگ تلفظ‘‘ سے ہوتی ہے جس میں’’شربتی‘‘ کے معنی’’گڑ کے شربت کا رنگ کا‘‘ درج ہیں۔ یہ معنی آنکھ کے رنگ کے لئے بہت مناسب ہیں، اور واجد علی شاہ کا شعر بھی ان کی تصدیق کرتا ہے، کہ گڑ کے شربت کا رنگ کچھ سرخی مائل سیاہ ہوتا ہے۔’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ میں عبد الحلیم شرر کا بھی ایک فقرہ درج ہے: ’’گھنی داڑھی، چھوٹی چھوٹی اور شربتی آنکھیں‘‘۔ ’’نوراللغات‘‘ نے اپنی تعریف پوری کی پوری ’’فرہنگ آصفیہ‘‘ سے اخذ کی ہے۔ ’’آصفیہ‘‘ میں (اور اس کے تتبع میں ’’نور‘‘ میں) مؤلفین نے یہاں ایک غیر متعلق عبارت ’’شکری فالسے‘‘ کے بارے میں لکھ کر بحر لکھنوی کا حسب ذیل شعر نقل کیا ہے ؎ یہ آب آب خال رخ یار سے ہوئے شکری جو تھے وہ شربتی اب فالسے ہوئے لیکن اس شعر سے’’شربتی‘‘ کے معنی’’سرخی مائل سیاہ رنگ‘‘ بالکل صاف ہو جاتے ہیں۔ بڑے فالسوں کو’’شکری‘‘ کہتے ہیں، اور فالسے کا رنگ سرخی مائل سیاہ، یعنی’’شربتی‘‘ ہوتا ہے، اور یہی رنگ ’’خال‘‘ کا بھی ہوتا ہے۔ بحر کا شعر کمال کا ہے، کہ ’’شکری‘‘ اور’’شربتی‘‘ دونوں میں تعلیل نہایت خوب ہے اورایہام بھی ہے ۔ لہٰذا ’’شربتی‘‘ رنگ دو طرح کے رنگوں کو کہتے ہیں۔ ایک تو سرخی مائل ہلکا زرد یا نارنجی رنگ (ان معنی میں فارسی میں’’شکری‘‘ ہے)، اور دوسرا گڑ کے شربت کے رنگ کا، یعنی سرخی مائل سیاہ رنگ۔ ان معنی میں’’تیلیاں‘‘ رنگ اس کی بالکل ضد ہوا، یعنی سیاہی مائل سرخ رنگ۔ دیکھئے،’’تیلیاں‘‘۔ ملحوظ رہے کہ اردو میں’’شکری‘‘ کوئی رنگ نہیں ہے، اور فارسی میں’’شربتی‘‘ اور’’شکری‘‘ البتہ رنگ ہیں ۔ اردو فارسی میں بعض پھلوں اور پتھروں کو’’شربتی‘‘ اور’’شکری‘‘ کہتے ہیں، لیکن ان معنی سے فی الحال بحث نہیں۔ میر کے یہاں’’شربتی‘‘ بمعنی ’’میٹھا‘‘، یا ’’سرخی مائل سیاہ، جیسا کہ مسی لگا ہوا ہونٹ ہوتا ہے‘‘ضرور ہے ؎ ہائے اس شربتی لب سے جدا کچھ بتاشا سا گھلا جاتا ہے جی

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

شَرْبَتِی

گیہوں کی ایک عمدہ قسم جس کا دانہ بھورا اور آب دار ہوتا ہے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (شَرْبَتِی)

نام

ای-میل

تبصرہ

شَرْبَتِی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone