تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سَرْطان" کے متعقلہ نتائج

کیکْڑا

ایک آبی کیڑا جس کے دس پیر ہوتے ہیں عام طور پر سمندروں میں پایا جاتا ہے، صاف پانی اور بعض حالت میں خشکی پر بھی ملتا ہے، (عموماً) کتھئی اور نیلے رنگ کا کیکڑا پایا جاتا ہے

کینکْڑا

رک : کیکڑا .

کیکْڑا مَنْڈَل

خط سرطان

کَکْڑی

ایک قسم کی لمبی اور پتلی ترکاری‏، جسے کچّا اور پکا کر دونوں طرح سے کھاتے ہیں، اس کے بیج دوا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں، خیار

کَکوڑا

ایک روئیدگی کا پھل جو کریلے کی طرح مگر اس سے چھوٹا ہوتا ہے اور اس پر باریک کانٹے ہوتے ہیں، اس میں بیج بہت ہوتے ہیں، اس کے پتّے ککڑی کے پتّوں کی طرح ہوتے ہیں، اس کی ترکاری مزے کی ہوتی ہے

کُکْڑا

سان٘پ کی ایک قسم جس کا پھن کالا اور سر سرخی مائل ہوتا ہے اس کے تمام جسم پر سوائے گردن کے گل ہوتے ہیں یہ نہایت زہریلا ہوتا ہے اس کا کاٹا ہوا بیس دم سے زیادہ زندہ نہیں رہتا.

کُوکْڑی

رک : کُکڑ ، جس کی یہ تانیث ہے ، کُکڑی.

کاکْڑا

سخت یا مضبوط چمڑا ‘ چمڑے کی پٹّی یا تسمہ ‘ ایک بڑی یا سخت بتّی ، فتیلہ ‘ چمڑا (چابک کا) .

کُکْڑی

مرغی.

کاکْڑی

ایک قسم کا کھیرا جوعام کھیرے سے لمبا موٹا اور بہت ملائم اور شیریں ہوتا ہے، بالم کھیرا

کاکْڑے

دھجّیاں ، پرخچے .

کُوکْڑا

(مرغبانی) مرغیوں کی ایک بیماری، جس میں مرغ اور مرغیاں من٘ھ کھول کر سان٘س لیتے ہیں اور مُنھ سے لیس دار مادہ رال کی طرح ٹپکتا ہے، بیٹ نرم بدبودار اور سبزی مائل ہوتی ہے، رانی کھیت

کیکْڑَہ

رک : کیکڑا.

کَنکْڑی

ایک قسم کی ترکاری جو سبز رنگ کی لمبی ہوتی ہے، عموماً کچی کھائی جاتی ہے ، سبزی کی طرح پکا کر بھی کھاتے ہیں

کانکْڑا

بُلبل کے نسل کی ایک خوبصورت چڑیا جس کی دُم کے نیچے سُرخ پر اور سر پر کلغی ہوتی ہے، گُلْدم

کَنْکَڑی

ذرہ، پتھر کا چھوٹا ٹکڑا، سنگ ریزہ، چھوٹا کنکڑ یا کنکر، چھری، روڑی

طَبَلْچی کیکْڑا

(حیوانیات) ایک کیکڑا (لاط : Fiddler Crab).

نَہری کیکڑا

نہروں میں پایا جانے والا کیکڑا یہ بہت تیز چلتا ہے ، بڑی مکڑی کی طرح معلوم ہوتا ہے ، یہ دو قسم کا ہوتا ہے ، نہری اور بحری

کَکْڑی کی پونگی بَجی بَجی ، نَہِیں توڑ کھائی

کام میں کچھ برائی نہیں یوں ہوا تو ہوا نہیں تو اور سہی، یہ کام طریقے سے آسان ہی آسان ہے.

کَکڑی کا چور بانْدھا جانا

۔ادنیٰ قصور پر بڑی سزا ملنا۔ اندھیر ہونا۔ ؎

کَکْڑی کے چور کی گَرْدَن نَہِیں مارْتے

کسی ادنیٰ قصور یا جرم پر بڑی سزا نہیں دیںی چاہیے

کَکْڑی کا چور باندھا یا مارا جاتا ہے

بے انصافی اور نا پُرسان حالی کے سبب ادنیٰ قصور پر بڑی سزا ملنا، اندھیر نگری چوپٹ راج ہونا.

کَکْڑی کے چور کو گَرْدَن مارْنا

معمولی غلطی یا ادنیٰ قصور پر زیادہ سزا ملنا، اندھیر ہونا

کَکْڑی ہونا

کَکڑی کا چور

ادنیٰ چور، اُچکّا، چھوٹی چیزوں کا چور

کَکڑی ہوجانا

سکڑ کر یا اینٹھ کر ذرا سا ہو جانا

کَکْڑی کِھیرا کَرْنا

حقیر سمجھنا، ذلیل کرنا، کم تر خیال کرنا، نہایت بے قدر سمجھ کر کوسنا

ککڑی کا کھیرا کرنا

بے قدر سمجھ کر کوسنا

جَل کَکْڑا

بد مزاج، غصیلا، حاسد

کِھیرا کَکْڑی کَڑْنا

بے دردی سے کوسنا ، کھیرے ککڑی سے بھی کم تر سمجھ کر کسی کی موت چاہنا .

ماہ میں کَکوڑے

بے وقت اور بے موسم کوئی چیز نہیں ملتی.

کِھیرے کَکْڑی کی طَرح اُڑ جانا

آسانی سے کٹ جانا .

باندَر کَکْڑی

املتاس، خیار شن٘بر

عَورَت اَور کَکڑِی کی بیل جَلدی بَڑھے

ککڑی کی بیل کی طرح عورت بھی جلد جوان ہو جاتی ہے، لڑکیاں جلدی جوان ہو جاتی ہیں

نِکَوڑِیا گَیا ہاٹ، کَکڑی دیکھ جِیرا پھاٹ

غریب آدمی ہمیشہ ترستا رہتا ہے

بانجھ کَکوڑا

کڑوے پتوں کی ایک روئیدگی جس میں پھل نہیں لگتا، ایک مصفی اور دافع زہر دوا

بانجھ کَکوڑی

لاڈ میں آوے کَکْڑی بَل بَل جاوے کَوّا

رک: جیسی روح سیسے فرشتے.

اَڑھائی ہاتھ کی کَکڑی نَو ہاتھ کا بِیج

بچہ تیزی اور شرارت میں ماں باپ سے بھی بڑھا ہوا ہے

کھیرا ککڑی کی طرح کاٹنا

جلدی جلدی کاٹنا

کِھیرے کَکْڑی کی طَرْح کَٹْنا

کھیرے ککڑی کی طرح کاتنا (رک) کا لازم .

کِھیرے کَکْڑی کی طَرْح کاٹْنا

بے حقیقت سمجھ کر کاٹنا ، جلد جلد کاٹنا .

لاڈ میں آئے کَکْڑی بَل بَل جائے کَوّا

رک: جیسی روح سیسے فرشتے.

پَگْڑی کا چور باندھا جاوے اور کَکْڑی کا چور مارا جاوے

نا انصافی کے فیصلے پر کہتے ہیں جب بڑی خطا کی معمولی سزا اور چھوٹی خطا کی سخت سزا کسی کو دی جائے .

کِھیرا کَکْڑی کَرنا

۔(عو) بے دردی سے کوسنا۔ ؎

جَل کُکْڑی

أ(ھ) صفت۔ مونث۔ ؎

لاکْڑا کاکْڑا

سوکھے کی بیماری جس میں انسان بہت دبلا ہوجاتا ہے عموماً چھوٹے بچوں کو یہ بیماری ہوتی ہے

پَن کُکْڑی

جل مرغی، ایک قسم کی مرغی جو جھیل میں ہوتی ہے لاط: Pophyris poliocaphalus.

تِرَن کُکْڑی

مرغ آبی ،جل پنچھی ۔لاط : Gallinula chloropus

لَڑْکی کی بیل اور کَکڑی کی بیل بَرابَر ہوتی ہے

لرکی (لڑکے کے مقابلے میں) بہت جلد بڑھتی اور جوان ہوتی ہے ، جس طرھ سے ککڑی کی بیل جلدی بڑھ کر پھیل جاتی ہے اسی طرح لڑکیاں دیکھتے دیکھتے بڑھ کر جوان ہوجاتی ہیں

کِھیرا کَکْڑی سَمَجْھنا

چوروا کے مَن بَسے کَکڑی کا کھیت

چور کو ہر وقت چوری کا ہی خیال رہتا ہے

سَن کُکْڑا

سن کے پودے کا پھل (جو ترکاری کے طور پر کھایا جاتا ہے) .

بیٹی اَور کَکْڑی کی بیل برابر ہوتی ہے

دونوں بہت بڑھتی ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں سَرْطان کے معانیدیکھیے

سَرْطان

sartaanसर्तान

اصل: عربی

وزن : 221

موضوعات: کنایۃً

سَرْطان کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • جسمِ انسانی کی ایک بیماری جس میں خلیوں میں بگاڑ پیدا ہوکر خُون کے سُرخ سفید ذرّات کا توازن بِگڑ جاتا ہے ، اس کی متعدد قسمیں ہیں خون کا سرطان، ہڈی کا سرطان وغیرہ. اس مرض کے حتمی علاج اور سببِ دریافت کرنے کے لئے دُنیائے طِب و سائنس سر گرداں ہے
  • (کنایۃً) پریشان کُن ، جان لیوا ، مُصیبت میں ڈالنے والا
  • چوتھے برج فلکی کا نام جو بہت سے ستارے مِلنے سے کیکڑے کی شکل کا بن جاتا ہے
  • کیکڑا ، ایک آبی کیڑا جو عام مین٘ڈک سے چھوٹا مکڑی یا بچھو سے مُشابہ ہوتا ہے، خرچنگ، پنج پایہ، ہشت پا
  • . انسانی جسم میں پیدا ہونے والا پھوڑا جس کا سبب اکثر مرضِ ذیابیطس ہوتا ہے، اس میں کیکڑے کے ہاتھ پان٘و کی طرح رگ و ریشے پھیلتے چلے جاتے ہیں، راج پھوڑا، اڈیٹھ Carbuncle

English meaning of sartaan

Noun, Masculine

  • cancer (disease), the fourth sign of the zodiac
  • a great trouble, misery, something that undermines the well-being (of), cause of harm
  • crab

सर्तान के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • कैन्सर
  • कर्क, कर्कट, केकड़ा, घिघचा, कर्कराशि, बुर्जे सर्तान

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سَرْطان)

نام

ای-میل

تبصرہ

سَرْطان

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone