تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سان٘پ کا سَر بھی کَبھی کام آتا ہے" کے متعقلہ نتائج

سان٘پ کا سَر بھی کَبھی کام آتا ہے

کوئی چیز ضائع نہیں کرنی چاہیے . کبھی نہ کبھی کام آجاتی ہے ، داشتہ آبد بکار ، گرچہ بود سرمار.

کھوٹا پَیسَہ کَبھی کام آتا ہے

رک : کھوٹا ، پیسہ بُرے وقت کے کام آتا ہے.

سَر کا بوجھ پان٘و پَر آتا ہے

ہر چیز اپنی اصل کی طرف پلٹی ہے ، اپنوں کا فکر اپنوں ہی کو ہوتا ہے

خُدا کام آتا ہے

خدا ہی مدد کرتا ہے.

آن٘کھ سی بھی کَبھی دیکھی ہے

تم اس چیز کی قدر کیا جا نو! تمھیں کبھی میسر بھی آئی ہے؟

قَضا بھی کَبھی ٹَلتی ہے

آدْمی کے کام آدْمی آتا ہے

ایک انسان دوسرے انسان کی مدد کرتا ہے

بِگْڑا بیٹا ، کھوٹا پَیسہ کَبھی نَہ کَبھی کام آ ہی جاتا ہے

اپنی چیز کیسی ہی خراب ہوکسی نہ کسی وقت ضرورت میں کادے جاتی ہے

راجا کا پَرْچانا اَور سان٘پ کا کِھلانا بَرابَر ہے

بادشاہوں اور حُکمرانوں کی مصاحبت میں ہر وقت خطرہ ہوتا ہے

وَقت پَر گانٹھ کا پَیسا ہی کام آتا ہے

انسان کو فضول خرچی نہیں کرنی چاہیے بلکہ روپیہ جمع کرنا چاہیے

گِرہَستی کا کام ران٘ڈ کا چَرخا ہے

گرہستی کا دھند ختم نہیں ہوتا.

گان٘ڈُو کا حِمایَتی بھی ہارا ہے

(فحش بازاری) کم حوصلہ اور نامرد کا طرف دار بھی زک اٹھاتا ہے ، بودے کا ساتھی بھی شرمندگی اٹھاتا ہے ، نالائق اور کمینے کا ساتھ دینا داخل حماقت ہے.

چان٘د کا تُھوکا مُن٘ھ پَر آتا ہے

رک : چان٘د بر تُھوکا مُن٘ھ پَر آتا ہے.

مان کا پان بھی بَہُت ہے

عزّت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہے ، عزت کی تھوڑی چیز بھی اہم ہے.

حَجَام کا اُسْتُرَہ میرے سَر پَر بھی پِھرتا ہے ، تُمھارے سَر پَر بھی

میں اور تم ایک جیسے ہیں ، سب لوگ ایک جیسے ہیں ، یکساں برتاؤ کے موقع پر مستعمل.

سان٘پ بھی مَرے اَور لاٹھی نَہ ٹُوٹے

کام ہوجائے اور الزام بھی نہ آئے یا نقصان بھی نہ ہو.

رُوپے کا کام رُوپے سے چَلْتا ہے

کاروبار روپے سے ہوتا ہے .

کھوٹا پَیسَہ کھوٹا بیٹا وَقْت پر کام آتا ہے

رک : کھوٹا پیسا بُرے وقت کے کام آتا ہے.

چِیُوْن٘ٹی کو مَوت کا ریلا بھی بَہُت ہے

تھوڑی آفت بھی غریب کو برباد کر دیتی ہے.

مان کا پان بھی غَنِیمَت ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

کَبھی کُچھ ہے کَبھی کُچھ ہے

زمانہ بدلتا رہتا ہے ، کبھی تولہ کبھی ماشہ

مان کا پان بھی بَہُت ہوتا ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

چُون کا حاکِم بھی بُرا ہوتا ہے

ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے.

شَیطان کا کام وَرْغَلانا ہے

شیطان دھوکہ دے کر گُناہ کراتا ہے

کُچْھ آتا ہے نَہ جاتا ہے

نالائق ہے ؛ نکمّا ہے ؛ کسی کام کا نہیں

باپ کا کیا بیٹے کے آگے آتا ہے

باپ کے اعمال بد کا خمیازہ بیٹے کو بھگتنا پڑتا ہے.

آدْمی کا آدْمی سے کام نِکَلْتا ہے

آدمی ضرورت کے وقت آدمی ہی سے رجوع کرتا ہے

سان٘پ کا لَہْرانا

سانپ کا خمیدہ ہو کر رِینگتا یا پائی میں لہر کی شکل میں آگے بڑھنا.

تِنکے کا اِحسان بھی بَہُت ہوتا ہے

۔احسان کی تعریف میں کہتے ہیں۔ یعنی تھوڑا سا احسان بھی قابل شکر کر گزاری کے ہے۔

ڈولا آتا ہے اور جَنازَہ جاتا ہے

شریف زادی عِزّت و احترام سے بیاہ کر گھر میں آتی ہے اور مر کر نکلتی ہے

سان٘پ کا راسْتَہ کاٹْنا

شگونِ بد.

کَبھی تو ہَمارے بھی کوئی تھے

پرانا تعلق بھلا دیا

صُبْح کا نِکلا شام کو آتا ہے

بہت آوارہ ہے

مَرا ہاتھی بھی سَوا لاکھ کا ہوتا ہے

کارآمد اور قیمتی چیز کی نسبت کہتے ہیں، اچھی اور مفید چیز کی قدر ہمیشہ رہتی ہے

رِیچھ کا ایک بال بھی غَنِیمَت ہے

کنجوس آدمی سے جو کُچھ ہاتھ لگے وہی غنیمت ہے

خاوِند چون کا بھی بُرا ہوتا ہے

مالک اگر آٹے کا بنا ہوا بھی ہو تو برا ہوتا ہے مطلب یہ ہے کہ چاہے مالک کتنا سیدھا اور نیک ہو مگر خدمت گار کو ہمیشہ بُرا لگتا ہے .

کوئی پان٘و سے آتا ہے وہ سَر کے بَل آئے

عجز و انکسار کے اظہار کے لیے کہتے ہیں ، اپنے کو بطور عاجز کم تر اور گھٹا کر پیش کرنا.

کام کو کام سِکھاتا ہے

کام کرنے ہی سے آتا ہے، مشق سے مہارت پیدا ہوتی ہے، انسان تجربے سے سیکھتا ہے

کام سے کام ہے

۔اپنے مطلب سے غرض ہے اور کسی بات کی پرواہ نہیں۔ ؎

اَمِیر کا پاد بھی خُوشبُودار ہوتا ہے

دولت جملہ عیوب کی پردہ پوشی کرتی ہے

گَیا ہے سان٘پ نِکَل اَب لکیر پیٹا کر

موقع نکل گیا اب پچھتانے سے کچھ حاصل نہیں

کَبُوتَر خانے کا سا حال ہے، ایک آتا ہے، ایک جاتا ہے

وہاں کہتے ہیں جہاں بہت سے نوکر ہوں

سان٘پ کا سَر ہی کُچْلا کَرْتے ہیں

مُوذی کو ضرور سزا دینی چاہیے.

کام کا نَہ رَکھنا

۔بیکار کردینا۔ مصرف کے لائق نہ رکھنا۔ ؎

کام اپنا ہی کام ہے

جو کام خود کیا جائے وہی اچھا ہوتا ہے

وہ آتا ہے

ہنسانے یا ڈرانے کے لیے بچوں سے کہتے ہیں نیز کسی کی آمد پر توجہ دلانے کے لیے

سَر کا بال گَھر کی کھیتی ہے

جب چاہا بڑھ لیا جب چاہا کاٹ دیا

سَپیرا سان٘پ ہی خَرِیدْتا ہے

ہر شخص مطلب کی شے لیتا ہے

قاضی کی مُون٘چھ ہے بیگار کا کام

یہ مثل نامنصف قاضیوں کی نسبت کہا کرتے ہیں کہ وہ مدّعی اور مدّعا علیہ سے بیگار لیکا کرتے ہیں.

کَبھی گُھورے کے دِن بھی پِھرْتے ہیں

زمانہ بدلتا رہتا ہے، کبھی غریبوں اور کمزورں کا زمانہ بھی بدل جاتا ہے، ان کے بھی اچّھے دن آ جاتے ہیں، غریب اور کمزور ہمیشہ غریب و کمزور نہیں رہتے، بارہ برس میں گھورے کے بھی دن پھر جاتے ہیں

ہات کام کا نَہ ہونا

بس میں نہ ہونا ، بے بس ہونا.

مُرغی کے لِیے تَکلے کا زَخم بھی بَہُت ہوتا ہے

رک : مرغی کو تکلے کا گھاؤ بس الخ ۔

سان٘پ کا مُہْرَہ

زبرجد کی کان سے نِکلنے والا پتّھر، بعض ناگوں کے سر کے پچھلے حصّے سے نکلتا ہے. تازہ نرم ہوتا ہے ہوا لگنے سے سخت ہوجاتا ہے. سان٘پ کے کاٹے ہوئے عضو پر لگا دینے سے چپک جاتا ہے اور زہر چُوس کر خود بخود گر جاتا ہے، ہر قسم کے سان٘پ کا کاٹے کو مفید

کِسی کام کا نَہ ہونا

محض نکما اور بے کار ہونا ، عضوِ معطل ہونا.

لاکھ ہاتھی لُٹے پِھر بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا ہے

امیر کبیر آدمی کِتنا ہی برباد ہو جائے پھر بھی اس کی امارت کی خُو اور قدر و منزلت باقتی رہتی ہے .

پَرائی نَوکَری کَرنا سان٘پ کِھلانا بَرابَر ہے

(مراداً) نوکری خراب کام ہے.

خُدا کام آتا ہے

۔خدا مدد کرتا ہے۔ ع

ہاتھی ہَزار لُٹے تو بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا ہوتا ہے

امیر آدمی کیسا ہی غریب کیوں نہ ہو جائے پھر بھی اس کی قدر رہتی ہے (مالدار کے مفلس ہو جانے کے موقعے پر مستعمل ہے) ۔

دِل بَھرا آتا ہے

رقت ہوتی ہے، آنکھوں میں آنسو چلے آتے ہیں

کام پیارا ہے، چام پیارا نَہیں

انسان کی قدر کام سے ہوتی ہے، شکل و صورت سے نہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں سان٘پ کا سَر بھی کَبھی کام آتا ہے کے معانیدیکھیے

سان٘پ کا سَر بھی کَبھی کام آتا ہے

saa.np kaa sar bhii kabhii kaam aataa haiसाँप का सर भी कभी काम आता है

ضرب المثل

سان٘پ کا سَر بھی کَبھی کام آتا ہے کے اردو معانی

  • کوئی چیز ضائع نہیں کرنی چاہیے . کبھی نہ کبھی کام آجاتی ہے ، داشتہ آبد بکار ، گرچہ بود سرمار.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

साँप का सर भी कभी काम आता है के हिंदी अर्थ

  • कोई चीज़ ज़ाए नहीं करनी चाहिए . कभी ना कभी काम आजाती है, दाश्ता आबिद बिकार, गरचा बूद सर मार

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سان٘پ کا سَر بھی کَبھی کام آتا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

سان٘پ کا سَر بھی کَبھی کام آتا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words