تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"رَہائِش" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں رَہائِش کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
رَہائِش کے اردو معانی
اسم، مؤنث
-
رہن سہن، بود و باش، قیام، سکونت
مثال • اون کا طرز خیال اور طریقہ رہائش ... ویسا ہی ہے جیسا کہ یورپ کے دوسرے شہنشاہوں کا ہوا کرتا ہے
- ضبط و برداشت
شعر
دے رہے ہیں اس لیے جنگل میں دھرنا جانور
ایک چوہے کو رہائش کے لیے بل چاہیئے
Urdu meaning of rahaa.ish
- Roman
- Urdu
- rahan sahn, buud-o-baash, qiyaam, sukuunat
- zabat-o-bardaasht
English meaning of rahaa.ish
रहाइश के हिंदी अर्थ
رَہائِش کے مترادفات
رَہائِش کے مرکب الفاظ
رَہائِش سے متعلق دلچسپ معلومات
رہائش ’’رہائش‘‘ اور’’رہائش گاہ‘‘ غلط تو ہیں ہی، بھونڈے بھی ہیں، اور ان سے کوئی مقصد ایسا نہیں حاصل ہوتا جو مکان، گھر، قیام گاہ، قیام، مستقر، جائے قیام، دولت کدہ، وغیرہ (ان معنی کو ادا کرنے کے لئے الفاظ ہمارے یہاں کثرت سے ہیں) سے نہ حاصل ہو سکتا ہو۔ لیکن جس کثرت سے یہ رواج پا رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے شایدکچھ مدت کے بعد اسے صحیح ماننا پڑجائے گا۔ کسی ثقہ بزرگ، مثلاً مسعود حسن رضوی ادیب،آل احمد سرور، سید احتشام حسین، کو’’رہائش‘‘ بولتے نہیں سنا گیا، لکھنا تو بڑی بات ہے۔ فارسی کا قاعدہ ہے کہ مصدر سے مضارع بناتے ہیں اور پھر مضارع کے آخری حرف یعنی دال، کو حذف کرکے اس پر’شین‘ مع کسرہ بڑھا دیتے ہیں۔ اس طرح جو اسم حاصل ہوتا ہے اسے حاصل مصدر کہتے ہیں۔ مثلاً: مصدر، آراستن، مضارع، آرائش، حاصل مصدر(’دال‘ کو حذف کرکے اوراس پر’شین‘ بڑھا کر)آرایش/آرائش مصدر، خواستن، مضارع، خواہد، حاصل مصدر، خواہش مصدر، رفتن، مضارع، رود، حاصل مصدر، روش اردو میں حاصل مصدر بنانے کا کوئی قاعدہ نہیں ہے لیکن ہم لوگوں نے بعض فارسی اردو مصدروں کے حاصل مصدر فارسی کے طرز پرخود بنا لئے ہیں۔ ان میں سے کچھ رائج بھی ہوگئے ہیں۔ مثلاً: اردومصدر، دبانا، حاصل مصدر(اردو)، دبش[ عامیانہ لفظ ہے، پڑھے لکھوں میں رائج نہیں ہوا۔] یہ بھی ممکن ہے کہ یہ فارسی لفظ ’’دَوِش‘‘ کی اردو شکل ہو۔ فارسی مصدر، زیبیدن، مضارع، زیبد، حاصل مصدر(اردو)، زیبائش [اردو میں رائج ہے۔ فارسی میں نہیں ہے۔ فارسی میں ہوتا توزیبش ہوتا۔] فارسی مصدر، فہمیدن، مضارع، فہمد، حاصل مصدر(اردو)، فہمائش [اردو میں رائج ہے۔ فارسی میں نہیں ہے۔ اوراردو میں بھی اس کے معنی وہ نہیں ہیں جو فہمیدن سے برآمد ہوتے۔] اردو مصدر، گرمانا، حاصل مصدر(اردو)، گرمائش [عامیانہ لفظ ہے۔ پڑھے لکھوں میں رائج نہیں ہوا۔] اسی طرح، کسی نے ’رہنا‘ سے ’رہائش‘ بنا لیا ہے۔ یہ لفظ بھونڈا تو ہے ہی، غلط اس لئے بھی ہے کہ اگر’رہنا‘ سے حاصل مصدر بقاعدۂ فارسی بنے گا تو ’رہش‘ ہوگا نہ کہ ’رہائش‘۔ اور’’رہش/ رہائش‘‘ میں جگہ کے معنی شامل ہیں، اس لئے ’’رہائش گاہ‘‘ تو بالکل ہی فضول ہے۔ غلط اور قبیح: آج کل آپ نے رہائش کہاں رکھی ہے؟ صحیح و فصیح: آج کل آپ کہاں قیام فرماتے ہیں/گھر کس جگہ رکھا ہے/کا دولت کدہ کس جگہ ہے/کس جگہ رہ رہے ہیں؟ وغیرہ۔ غلط اور قبیح: یہاں مدتوں میری رہائش رہی ہے۔ صحیح و فصیح: میں یہاں مدتوں رہا ہوں۔ غلط اور قبیح درقبیح: مکاناتِ رہائش۔ صحیح و فصیح: رہنے کے مکام/قیام کی جگہیں، وغیرہ۔ جناب عبد الرشید نے لکھا ہے کہ’’رہائش‘‘ کا اندراج ڈنکن فوربس، پلیٹس، ’’آصفیہ‘‘، اور’’نور‘‘ میں ہے، تو پھر اس لفظ کو فضول کیوں قراردیا جائے؟ یہاں پہلی بات تو یہ ہے کہ’’صفیہ‘‘ اور’’نور‘‘ دونوں نے اس لفظ کو ’’عوامی‘‘ کہا ہے، یعنی کسی ثقہ بولنے والے سے انھیں اس کی سند نہیں مل سکی۔ رہے انگریز لغت نگار، تویہاں انھیں کچھ ٹھیک سے معلوم نہیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔ پلیٹس کا قول ہے کہ’’ رہائش‘‘ کے معنی ہیں: Stay, delay, & c. پھر وہ درج کرتے ہیں، ’’رہائش اختیار کرنا‘‘، اور معنی لکھتے ہیں: To take in (one's) abode, to stay, tarry, delay ظاہر ہے کہ ان معنی سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ’’رہائش‘‘ کے معنی’’قیام گاہ، قیام‘‘، وغیرہ ہیں۔ ڈنکن فوربس لکھتا ہے کہ’’رہائس/رہائش‘‘ کے معنی ہیں: Stay; delay; halt; abode; residence اتنے مشکوک حالات میں لفظ ’’رہائش‘‘ کو قبول کرنا غیر مناسب ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
چَھلَک
لبالب بھری ہوئی سیال رقیق چیز کا (اپنے ظرف سے باہر) گرنے کا عمل و کیفیت، رقیق چیزکا لبالب ہو کر بہنا، کناروں پر سے ابل پڑنا، پانی کا لبالب ہوکر بہنا
چاک
کھریا، کھریا مٹی ؛ کھریا کی پنسل یا بتی جس سے تختہ سیاہ یا کسی اور شے پر لکھتے ہیں، نرم قسم کا کیلشیم کاربونیٹ۔
چِیلَک
نشان یا علامت جو کسی نام شعر یا لفظ پر محل نظر یا نا پسند ہونے کی وجہ سے لگایا جاتا ہے ، نظری کرنے کی علامت .
چِیلَڑ
(طب) ایک طرح کی جوں، جو سر کی جوؤں سے بڑی، رن٘گت میں سفید اور اکثر کپڑوں کے شکن دار مقامات میں رہتی ہے
مُوشَک چالاک
کیڑے کھانے والا ایک جانور جو عام چوہے سے مشابہ ہوتاہے مگر ناک بہت لمبی اور تیز ہوتی ہے ۔
چِلَک چھاپْنا
دو یا دو سے زیادہ نگوں کے درمیان کی لاک بھری ہوئی جگہ پر کندن من٘ڈھنا یا سونے کا ورق جمانا .
چِلْکا دُودی
(جن٘گلات) کَروا ، کروی ، درخت کی ایک قسم , جس کے پتے چوڑے ہوتے ہیں اصل شاخ معین ہوتی ہے لیکن پہلو سے بکثرت مگر چھوٹی ڈالیاں پیدا کرتے ہیں ، لاط : Saceopetaluma .
چِھلْکے اُدھیڑنا
پوست الگ کر دینا ،چھلکے اتارنا ، ننگا کر دینا ، بے نقاب کر دینا ، راز فاش کر دینا .
چِیل کَوّے چَھٹْوانا
بری صحبت یا مشوروں سے بچنا ، گمراہیوں سے نجات پانا ، بد حواسیوں کا شکار نہ رہنا ؛ بدحواسی دور کرنا ، ہوش ٹھکانے لگانا.
چِلَّڑ چُنْنے سے بَھگوا ہلکا ہووے
جُوئیں چُننے سے کُرتا ہلکا نہیں ہوتا، سخت کنجوسی سے بہت بچت نہیں ہوتی
چال کا فَتَر
(گھڑی سازی) گھنٹے یا گھڑی یا کسی مشین کی چابی لگانے کے لیے کام میں آنے والا فولادی پٹی کا کنڈلی نما بنا ہوا پرزہ جس کو چابی لگا کر پوری طرح کس دیتے ہیں اور اس کے مقررہ رفتار سے کھلنے کی قوت سے پرزے حرکت میں آت رہتے ہیں. اسی کو چال کا فنر کہتے ہیں گھڑیوں میں گھنٹے اور سیکنڈ کی سوئیوں کو بھی حرکت میں لاتا ہے.
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
hujjat
हुज्जत
.حُجَّت
disputation, contention, objection, plea
[ Har baat par hujjat karna mantiqi (Quarrelsome) logon ki aadat hoti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tasavvuraatii
तसव्वुराती
.تَصَوُّراتی
imaginary, fictitious
[ Dadi sote waqt pariyon ki tasavvurati kahaniyan sunati hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mulaazim
मुलाज़िम
.مُلازِم
servant, attendant
[ Khalid ek auto compny mein mulazim hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aadat
'आदत
.عادَت
habit, treatment, disposition
[ Adat kisi bhi chiz ki ho usako chhod pana bahut mushkil kam hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zikr
ज़िक्र
.ذِکْر
mention, reference
[ Jalpari ek tasawwurati jandar hai jiska zikr hamein kahaniyon mein milta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
munashshiyaat
मुनश्शियात
.مُنَشِّیات
Intoxicating drinks or drugs, intoxicants
[ Malesiyai police ne munashshiyat ka dhanda karne wale ek giroh ko pakda ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mallaah
मल्लाह
.مَلاّح
boatman, sailor, seaman
[ Mallah ki zindagi pani aur lahron ke bich guzarti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
dilbar
दिलबर
.دِلبر
lovely, beloved, sweetheart
[ Sachchi mohabbat mein dilbar ka chehra hi sab se hasin aur khubsoorat lagta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ruu-ba-ruu
रू-ब-रू
.رُوبَرُو
face to face, in front of
[ Mohabbat mein aksar dilon ka haal ruu-ba-ruu kahne ki himmat nahin hoti ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
bahrii
बहरी
.بَحْری
of or belonging to the sea, oceanic, marine
[ Bahri daak ke zariye saamaan ek mulk se dusre mulk bheja jata hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (رَہائِش)
رَہائِش
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔