تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"رات کو نام نَہیں لیتے ہیں" کے متعقلہ نتائج

رات کو نام نَہیں لیتے ہیں

ایک تو ہم ہے کہ سانپ کا نام رات کو لیا جائے تو وہ نکل آتا ہے (اس لیے رسّی کہہ دیتے ہیں)

صُبْح کو نام نَہِیں لیتے

صبح کو نہار منھ کسی کنجوس کا نام لینا برا سمجھا جاتا ہے.

نام کو نَہیں ہے

برائے نام نہیں ہے ، نام گنانے تک کو نہیں ہے ، بالکل نہیں ہے ، مطلق نہیں ہے

نام کو نَہیں

بالکل نہیں ، ذرا بھی نہیں ،کچھ نہیں ، انکار میں بولتے ہیں

دِن کو دِن رات کو رات نہ سَمَجْھنا

ہروقت محنت کرنا ، خدمت یا محنت میں اپنے آرام یا تکلیف کی پروا نہ کرنا ، دن رات کام کرنا .

رات کو رات دِن کو دِن نَہ سَمَجْھنا

سخت محنت کرنا ، بہت سعی و کوشش کرنا .

دِن کو دِن اَور رات کو رات نَہ سَمَجْھنا

رات کو رات دِن کو دِن نَہ جانْنا

سخت محنت کرنا ، بہت سعی و کوشش کرنا .

دِن کو دِن رات کو رات نَہ جاننا

ہروقت محنت کرنا ، خدمت یا محنت میں اپنے آرام یا تکلیف کی پروا نہ کرنا ، دن رات کام کرنا .

صُبْح کا نام نَہِیں لیتے

کنجوس کے متعلق کہتے ہیں کہ نام لینے سے کھانا نہیں ملتا

نام کو نَہ ہونا

بالکل نہ ہونا ، ذرا نہ ہونا ، مطلق نہ ہونا ۔

نام کو نہ رہنا

۔بالکل نہ رہنا۔ ذرا نہ رہنا۔ خاتمہ ہوجانا۔

نام کو نہ ملنا

۔ بالکل نہ ملنا۔ بالکل نہ پانا۔

دِن کو اُونی اُونی، رات کو چَرخہ پُونی

بے موقع کام کرنا، دن میں سست رہنا اور رات کو کام کرنے بیٹھنا

نام کو بَٹَّہ لَگانا

رک : نام پر بٹا لگانا ، بے عزت کرنا ۔

نَہ دِن کو دِن سَمجھا ، نَہ رات کو رات

بہت زیادہ محنت کرنے کے موقعے پر مستعمل

نام نَہیں

۔ پتا نہیں ، سراغ نہیں ، بے نشاں ہے ، لامکاں ہے ۔

نام کو دَھبَّہ لَگانا

نام کو بھی نَہ ہونا

بالکل نہ ہونا ، ذرا بھی نہ ہونا ۔

تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا

انتہائی تحقیر و تنفر کا اظہار ہے.

دِیوالی کی رات کو بُون٘ٹی پُکارْتی ہے

ہندؤں میں خیال ہے کہ دیوالی کی رات کو پودے بھی بولتے ہیں

ذَرا نام کو نَہ تَھمْنا

کچھ بھی باقی نہ رہنا

وَقت پَر گَدھے کو باپ بَنا لیتے ہیں

مصیبت یا ضرورت پر بے وقوف سے بے وقوف کی خوشامد کرنی پڑتی ہے ، ضرورت کے موقعے پر ادنیٰ کی بھی خوشامد کرنی پڑتی ہے

اَنْدھے کو دِن رات بَرابَر ہے

نافہم جاہل یا معذور برے بھلے میں تمیز نہیں کرسکتا

کھانے کو نَہ مِلے خالی، نام کو بَخْت بَلی

نام بڑا درشن چھوٹے ، نام حالات کے برعکس .

کھانے کو نَہ مِلے کَھلی، نام کو بَخْت بَلی

نام بڑا درشن چھوٹے ، نام حالات کے برعکس .

دِن کو رات کَہنا

اُلٹی بات کہنا، یقینی بات میں شبہہ کرنا

نام کو نہ چھوڑنا

۱ ۔ بالکل نہ چھوڑنا ، ذرا باقی نہ رکھنا ، ناپید کر دینا ، خاتمہ کر دینا ۔

دِن بَھر اُونی اُونی ، رات کو چَرخَہ پُونی

بے وقت کام کرنا ، دن رائیگاں کھونا اور رات کو کام کرنے بیٹھنا .

دِن کو پُوچھنا رات کَہنا

اُلٹی بات کہنا ، جان بوجھ کر غلط جواب دینا .

رات کو جھاڑُو دینا مَنْحُوس ہے

رات کو جھاڑو نہیں دینا چاہیے ایک عوامی توہّم

دیکھنے کو نَہیں مِلتا

آئی تھی آگ کو رَہ گَئی رات کو

بے غیرت ہے، بدچلن ہے، بدچلنی کے لئے ذرا سا بہانہ کافی ہے

کَفَن کو کَوڑی نَہیں

۔نہیت مفلس قلّاش ہے۔ ؎

دَبتے کو دَباتے ہیں

کمزور یا غریب کو سب پریشان کرتے ہیں، غریب کو سب لوٹتے ہیں

کُتّے کو گھی نَہیں پَچتا

جسے حیثیت سے زیادہ مل جائے وہ چھچھورپن کی باتیں کرنے لگتا ہے ، کم ظرف میں حوصلہ نہیں ہوتا.

کھان٘ڈ اَور ران٘ڈ کا جوبَن رات کو

میٹھی چیز کا لطف رات کے کھانے کے بعد ہوتا ہے اور رانڈ اگر بدچلن ہو تو رات کو بناؤ سنگار کرتی ہے .

مُجھ کو پاتا ہے تو ہَتِھیار کو نَہیں پاتا

جان کا دشمن ہے ؛ کیا کرے کچھ بس نہیں چلتا یعنی جب تک خدا نہ چاہے کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔

ہاتھ کو ہاتھ نَہیں سُوجْھتا

اندھیرا گھپ ہے۔(فقرہ) وہ اندھیرا ہے کہ ہاتھ کو ہاتھ نہیں سجھائی دیتا۔؎

اِس کو کیا کَہْتے ہیں

عجیب بات ہے (اظہار حیرت کے موقع پر مستعمل).

مُجھ کو پاتا ہے تو چُھری کو نَہیں پاتا

جان کا دشمن ہے ؛ کیا کرے کچھ بس نہیں چلتا یعنی جب تک خدا نہ چاہے کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔

دَبتے کو سَب دَباتے ہیں

غریب کو سب لوٹتے ہیں

دِن کو اُون٘ٹ نَہیں نَظَر آتا

(عورت) بالکل اندھا ہے، کم عقل ہے

آپ بھی کِتْنا بات کو پَہُن٘چتے ہیں

رک : آپ بھی ایسی ہی باتوں سے الخ

رات پَڑی بُون٘د نام رَکھا مَحْمُود

کام مشکل سے شروع ہوا اور خوشی ابھی سے شروع کردی ، یعنی کام ختم نہیں ہوا خوشی شروع ہوگئی .

گَھر آئی کُتِیا کو بھی نَہیں نِکالْتے

رک : گھر آئے کُتے کو بھی الخ

کِتْنا بات کو پَہُنچتے ہیں

نہایت احمق ہیں ، کم عقل ہیں.

چِکْنے مُن٘ھ کو سَب چُومْتے ہیں

اچھے کی خاطر مدارات سب جگہ ہوتی ہے .

بُھوت کو پَتّھر کی چوٹ نَہیں لَگْتی

چونکہ بھوت کا جسم نہیں ہوتا اسے چوٹ نہیں لگتی، جس پر بھوت سوار ہواسے مارنا نہیں چاہیے

دِن کا بُھولا رات کو گَھر آیا تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے

غلطی کا جلد تدراک کر لیا جائے تو قابل معافی ہے ، جلد اصلاح کر لینا قابل مزمت نہیں .

رات ہی رات

رات کے پردے میں ، شب کے اندھیرے میں ، دن نکلنے سے پہلے

سُہاگ رات

شبِ زفاف، بیاہ کی پہلی رات، شبِ عروسی

گود لیتے گِرا پَڑْتا ہے

خاطر داری کے باوجود سیدھا نہیں ہوتا

ضَرُورَت کے وَقت گَدھے کو بھی باپ بَنا لیتے ہیں

کُتّے کو گھی نَہیں ہَضْم ہوتا

جسے حیثیت سے زیادہ مل جائے وہ چھچھورپن کی باتیں کرنے لگتا ہے ، کم ظرف میں حوصلہ نہیں ہوتا.

ہَم روٹی نَہیں کھاتے روٹی ہَم کو کھاتی ہےہ

بڑی تنگی سے بسر ہوتی ہے ، کھانے کی محنت اور تکلیف زیادہ تنگ کرتی ہے

مُج کو پاتا ہے تو تَلْوار نَہیں پاتا

(چھری کو نہیں پاتا زیادہ بولتے ہیں) دشمن جان ہے کیا کرے کہ بس نہیں چلتا

رات کو جَمائی آئے، دِن کو مُنْہ پَھیلائے

کام میں سستی کرنے والا ہے

رات کو جَمائی آئے، دِن کو مُنْہ پُھلائے

کام میں سستی کرنے والا ہے

گَھر آئے کُتّے کو بھی نَہیں نِکالتے

گھر پر آئے ہوئے شخص کی توہین نہیں کرنی چاہئے، جو شخص گھر آجائے اس کے ساتھ برا برتاؤ نہیں کرتے خواہ دشمن بھی ہو

اردو، انگلش اور ہندی میں رات کو نام نَہیں لیتے ہیں کے معانیدیکھیے

رات کو نام نَہیں لیتے ہیں

raat ko naam nahii.n lete hai.nरात को नाम नहीं लेते हैं

رات کو نام نَہیں لیتے ہیں کے اردو معانی

قول

  • ایک تو ہم ہے کہ سانپ کا نام رات کو لیا جائے تو وہ نکل آتا ہے (اس لیے رسّی کہہ دیتے ہیں)
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (رات کو نام نَہیں لیتے ہیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

رات کو نام نَہیں لیتے ہیں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words