تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ناراضگی" کے متعقلہ نتائج

پَہُنچ

رسائی، باریابی

پَہُنچا

کلائی اور پنجے کا درمیانی جوڑ ، ساعد ، بند دست (مجازاً) کلائی .

پَہُنچْنا

۱. رک : پہن٘چنا .

پَہُنچانا

بخشنا ، ثواب بھیجنا .

پَہُنچ سے دَور

پَہُنچ سے باہَر

پَہُنچا ہُوا

۱. خدا رسیدہ ، برگزیدہ .

پَہُنچانْہار

پہن٘چانے والا .

پَہُنچا لَچَکْنا

نزاکت کے باعث ہاتھ کا بار نہ سہارنا ، کلائی کا جوڑ ہل جانا .

پَہُنچا پکڑنا

(کشتی) ایک قسم کی زور آزمائی جس میں ایک آدمی دوسرے کی کلائی دونوں ہاتھوں سے مضبوط پکڑتا ہے اور دوسرا چھڑاتا ہے اگر وہ چھڑالے تو جیت جاتا ہے ورنہ ہار جاتا ہے، کلائی کو گرفت میں لینا

پَہُنچا دیتے ہی ہاتھ پَکَڑْنا

کسی کے رعائتی برتاؤ سے غلط فائدہ اٹھانا .

نَوبَت پَہُنچ جانا

حالت کو پہنچنا ، صورت ِحال درپیش ہونا ، عالم ہونا ، کیفیت ہونا

مِعْراج کو پَہُنچ جانا

نہایت بلند مرتبہ ہو جانا ، انتہائی ترقی پر ہونا ۔

گود میں پَہُنچ جانا

نہایت فریب ہوجانا ، کسی کا پروردہ بن جانا ، حاشیہ بردار بن جانا.

دُھر دَرگاہوں پَہُنچ گَیا

جہاں جانا تھا جا پہنچا، جو کرنا تھا وہ کرلیا .

ہَوا تَک نَہ پَہُنچ سَکنا

بالکل رسائی نہ ہو سکنا ۔

ہَفْت آسْمان پَر پَہُنچ جانا

انتہائی بلندیوں پر پہنچ جانا ، عروج پر ہونا ۔

دِماغ آسْمان پَر پَہُنچ جانا

مغرور ہو جانا، خود پسند ہو جانا، بِگڑ جانا.

دھار میں پَہُنچ کَر ڈُوب جانا

بہت کر کے پست ہمت ہو جانا (محاوراتِ ہندوستان).

پُوچْھتے پُوچْھتے دِلّی پَہُنچ جاتے ہیں

جستجو سے مقصد حاصل ہوتا ہے .

اردو، انگلش اور ہندی میں ناراضگی کے معانیدیکھیے

ناراضگی

naaraazgiiनाराज़गी

اصل: عربی

وزن : 2212

اشتقاق: رضِی

Roman

ناراضگی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ناراض ہونا، ناخوشی، خفگی، برہمی

شعر

Urdu meaning of naaraazgii

  • naaraaz honaa, naaKhushii, Khafgii, brahmii

English meaning of naaraazgii

Noun, Feminine

  • dissatisfaction

नाराज़गी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • नाराज़ होना, अप्रसन्नता, रोष, क्रोध

ناراضگی کے مرکب الفاظ

ناراضگی سے متعلق دلچسپ معلومات

ناراضگی بعض لوگوں کے خیال میں عربی لفظ ’’ناراض‘‘ پر فارسی علامت فاعلی’’گی‘‘ لگانا ٹھیک نہیں۔ صحیح لفظ ’’ناراضی‘‘ ہے۔ لیکن اس حساب سے تو’’ناراض‘‘ خود غلط ہے، کہ’’نا‘‘ فارسی میں علامت نفی ہے، عربی میں نہیں۔ پھرعربی’’راض‘‘ پر فارسی ’’نا‘‘ کہاں سے آئی؟ اس پر مزید یہ کہ عربی کے لحاظ سے’’راض‘‘ کوئی لفظ نہیں۔ یا ’’راضٍ‘‘ ہوگا، یا ’’راضی‘‘ ہوگا۔ جب یہ معاملہ ہے تو پھر’’ناراض‘‘ اتنا ہی ’’غلط‘‘ ہے جتنا ’’ناراضگی‘‘ ہے۔ غیر زبان کے قاعدے اپنی زبان پر منطبق کرنے کا یہی انجام ہوتا ہے۔ بنیادی بات یہ ہے کہ کوئی لفظ یا استعمال کسی غیر زبان میں غلط ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اردو میں بھی غلط ٹھہرایا جائے۔غلط سلط یا غیر ضروری الفاظ اوراستعمالات جو لاعلم یا لا پروا لوگ زبان میں ٹھونستے رہتے ہیں۔ ان کی مخالفت جم کر ہونی چاہئے۔ لیکن یہ بات بھی اپنی جگہ پر مستحکم ہے کہ جو لفظ یا استعمال زبان میں رائج ہو گیا، وہ رس بس کر ہمارا اور ہم جیسا بن گیا ہے۔ اس کو’’غلط‘‘ کہہ کر ذلیل نہ کیا جائے۔ ’’ناراضگی‘‘ اردو میں رائج ہوگیا ہے۔ اس لئے بالکل صحیح ہے۔ وحید قریشی کا کہنا ہے کہ ’’ناراض‘‘ کا آخری حرف ہائے مختفی بھی نہیں کہ ہائے ہوز کو قطع کرکے اور گاف و یائے تحتانی بڑھا کر اس کا اسم فاعل بنایا جائے۔ وہ پوچھتے ہیں، کیا ’’درستگی‘‘ بھی صحیح مانا جائے گا؟ لیکن یہ تو ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ قواعد اور لغت دونوں اعتبار سے ’’ناراضگی‘‘ غلط ہے۔ لیکن رواج عام کو ہرچیز پر تفوق ہے۔ ’’ناراضگی‘‘ بہرحال رائج ہوگیا ہے۔ ’’درستگی‘‘ بعض لوگ لکھتے ضرور ہیں، لیکن وہ ابھی رائج نہیں ہوا، لہٰذا غلط ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

پَہُنچ

رسائی، باریابی

پَہُنچا

کلائی اور پنجے کا درمیانی جوڑ ، ساعد ، بند دست (مجازاً) کلائی .

پَہُنچْنا

۱. رک : پہن٘چنا .

پَہُنچانا

بخشنا ، ثواب بھیجنا .

پَہُنچ سے دَور

پَہُنچ سے باہَر

پَہُنچا ہُوا

۱. خدا رسیدہ ، برگزیدہ .

پَہُنچانْہار

پہن٘چانے والا .

پَہُنچا لَچَکْنا

نزاکت کے باعث ہاتھ کا بار نہ سہارنا ، کلائی کا جوڑ ہل جانا .

پَہُنچا پکڑنا

(کشتی) ایک قسم کی زور آزمائی جس میں ایک آدمی دوسرے کی کلائی دونوں ہاتھوں سے مضبوط پکڑتا ہے اور دوسرا چھڑاتا ہے اگر وہ چھڑالے تو جیت جاتا ہے ورنہ ہار جاتا ہے، کلائی کو گرفت میں لینا

پَہُنچا دیتے ہی ہاتھ پَکَڑْنا

کسی کے رعائتی برتاؤ سے غلط فائدہ اٹھانا .

نَوبَت پَہُنچ جانا

حالت کو پہنچنا ، صورت ِحال درپیش ہونا ، عالم ہونا ، کیفیت ہونا

مِعْراج کو پَہُنچ جانا

نہایت بلند مرتبہ ہو جانا ، انتہائی ترقی پر ہونا ۔

گود میں پَہُنچ جانا

نہایت فریب ہوجانا ، کسی کا پروردہ بن جانا ، حاشیہ بردار بن جانا.

دُھر دَرگاہوں پَہُنچ گَیا

جہاں جانا تھا جا پہنچا، جو کرنا تھا وہ کرلیا .

ہَوا تَک نَہ پَہُنچ سَکنا

بالکل رسائی نہ ہو سکنا ۔

ہَفْت آسْمان پَر پَہُنچ جانا

انتہائی بلندیوں پر پہنچ جانا ، عروج پر ہونا ۔

دِماغ آسْمان پَر پَہُنچ جانا

مغرور ہو جانا، خود پسند ہو جانا، بِگڑ جانا.

دھار میں پَہُنچ کَر ڈُوب جانا

بہت کر کے پست ہمت ہو جانا (محاوراتِ ہندوستان).

پُوچْھتے پُوچْھتے دِلّی پَہُنچ جاتے ہیں

جستجو سے مقصد حاصل ہوتا ہے .

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ناراضگی)

نام

ای-میل

تبصرہ

ناراضگی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone