تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ناراضگی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں ناراضگی کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
ناراضگی کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- ناراض ہونا، ناخوشی، خفگی، برہمی
شعر
جیا ہوں عمر بھر میں بھی اکیلا
اسے بھی کیا ملا ناراضگی سے
دنیا نہ جیت پاؤ تو ہارو نہ آپ کو
تھوڑی بہت تو ذہن میں ناراضگی رہے
Urdu meaning of naaraazgii
- Roman
- Urdu
- naaraaz honaa, naaKhushii, Khafgii, brahmii
English meaning of naaraazgii
Noun, Feminine
- dissatisfaction
नाराज़गी के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- नाराज़ होना, अप्रसन्नता, रोष, क्रोध
ناراضگی کے مترادفات
ناراضگی کے متضادات
ناراضگی کے مرکب الفاظ
ناراضگی سے متعلق دلچسپ معلومات
ناراضگی بعض لوگوں کے خیال میں عربی لفظ ’’ناراض‘‘ پر فارسی علامت فاعلی’’گی‘‘ لگانا ٹھیک نہیں۔ صحیح لفظ ’’ناراضی‘‘ ہے۔ لیکن اس حساب سے تو’’ناراض‘‘ خود غلط ہے، کہ’’نا‘‘ فارسی میں علامت نفی ہے، عربی میں نہیں۔ پھرعربی’’راض‘‘ پر فارسی ’’نا‘‘ کہاں سے آئی؟ اس پر مزید یہ کہ عربی کے لحاظ سے’’راض‘‘ کوئی لفظ نہیں۔ یا ’’راضٍ‘‘ ہوگا، یا ’’راضی‘‘ ہوگا۔ جب یہ معاملہ ہے تو پھر’’ناراض‘‘ اتنا ہی ’’غلط‘‘ ہے جتنا ’’ناراضگی‘‘ ہے۔ غیر زبان کے قاعدے اپنی زبان پر منطبق کرنے کا یہی انجام ہوتا ہے۔ بنیادی بات یہ ہے کہ کوئی لفظ یا استعمال کسی غیر زبان میں غلط ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اردو میں بھی غلط ٹھہرایا جائے۔غلط سلط یا غیر ضروری الفاظ اوراستعمالات جو لاعلم یا لا پروا لوگ زبان میں ٹھونستے رہتے ہیں۔ ان کی مخالفت جم کر ہونی چاہئے۔ لیکن یہ بات بھی اپنی جگہ پر مستحکم ہے کہ جو لفظ یا استعمال زبان میں رائج ہو گیا، وہ رس بس کر ہمارا اور ہم جیسا بن گیا ہے۔ اس کو’’غلط‘‘ کہہ کر ذلیل نہ کیا جائے۔ ’’ناراضگی‘‘ اردو میں رائج ہوگیا ہے۔ اس لئے بالکل صحیح ہے۔ وحید قریشی کا کہنا ہے کہ ’’ناراض‘‘ کا آخری حرف ہائے مختفی بھی نہیں کہ ہائے ہوز کو قطع کرکے اور گاف و یائے تحتانی بڑھا کر اس کا اسم فاعل بنایا جائے۔ وہ پوچھتے ہیں، کیا ’’درستگی‘‘ بھی صحیح مانا جائے گا؟ لیکن یہ تو ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ قواعد اور لغت دونوں اعتبار سے ’’ناراضگی‘‘ غلط ہے۔ لیکن رواج عام کو ہرچیز پر تفوق ہے۔ ’’ناراضگی‘‘ بہرحال رائج ہوگیا ہے۔ ’’درستگی‘‘ بعض لوگ لکھتے ضرور ہیں، لیکن وہ ابھی رائج نہیں ہوا، لہٰذا غلط ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
تَپْ
(س) مونث: گرمی، حرارت، بُخار مذکر (ہندو) دھوٗنی رما کر دھیان کرنا، پرستش۔ (ف) مونث۔ حُمّٰی، گرمی کا بُخار، وہ حرارت جو مادّے کی عفونت سے جسم میں پیدا ہو، فارسی میں بمعنی اضطراب وبے قراری وغلبۂ تب وگرمی قلب ہے
تَپْرِہاؤ
ٹیلوں کے درمیان وہ تقسیم شدہ قطعات زمین جو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاشت کئے جاتے ہیں اس کے پاس غیر مزروعہ (پنجر) زمین کے حصے ہوتے ہیں (پلیٹس) ؛ کھیت جن کے درمیان مین٘ڈیں بنی ہوں ، بنجر زمین کے درمیان کاشت شدہ ٹکڑے
تَپْڑا
تین مہینے کی بیل کے پان جن میں کچھا اور ہریالا پن باقی ہو کھانے میں بدمزہ اور جلد گل جانے والا ہوتا ہے اس کو کچا نواڑی بھی کہتے ہیں
تَپِ بَلْغَمِیَّہ
وہ بخار جس میں مادہ بلغمی کا تعفن داخل عروق ہوتاہے اور ہر وقت ہلکا ہلکا بخار رہتاہے .
تَپ کاہی
وہ بخار جو کوڑا کرکٹ خاک دھول پیٹ میں پہنچنے کی وجہ سے ہو اس میں سانس کی گھٹن اور کھانسی بھی ہوتی ہے
تَپِ سِیاہ
ایک قسم کا بخار جو آسام وغیرہ میں ہوتا ہے، تلی اور جگر بڑھ جاتے ہیں، اور مریض سال دو سال میں لاغر ہوکر مرجاتا ہے
تَپَنْچَہ
بندوق کی قسم کا ایک چھوٹا آتشیں ہتھیار جو جیب میں رکھا جاسکتا ہے (قدیم زمانے کے بنے ہوئے تپنچے نال میں گولی بارود بھر کر چلائے جاتے تھے، اس کے بعد کارتوسی بندوق کی طرح تپنچے بھی کارتوسی ایجاد ہوگئے جن میں کئی کارتوس بھر کر ان سے بیک وقت متعدد فایر کیے جاسکتے ہیں)، پستول، پسٹل روالور
تَپِشی کُرَّہ
رک: آگ کا کرَّہ ، کرَّۂ نار، فضا کے بعد کا وہ خلائی حصہ جو گرم تسلیم کیا جاتا ہے، انگ : Thermosphere.
تَپِ دِق
دق کے مرض کا بخار، (ٹی بی) جو اعضائے رئیسہ میں حرارت سرایت کر جانے کے سبب بدن کی رطوبت کو سکھا دیتا ہے
تَپِ گَرْم
ایک قسم کا بخار جس میں جوڑوں اور ہڈیوں میں سخت درد ہوتا ہے، اور جس میں بدن پر سرخ سرخ دھبّے پڑجاتے ہیں
تَپِ زَرْد
ایک قسم کا بخار جس کے ہمراہ یرقان ہوجاتا ہے، یہ افریقہ، جزائر غرب الہند اور جنوبی امریکہ میں ہوتا ہے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
musaavaat
मुसावात
.مُساوات
being equal (to), equality
[ Musawat ke zariya duniya mein amn qayam kiya jaa sakta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shariif
शरीफ़
.شَریف
of high rank or dignity, exalted, eminent
[ Rajput rajaon mein Mewad ka Rana sabse bada aur sharif samjha jata tha ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
muhaafiz
मुहाफ़िज़
.مُحافِظ
protector, guard, bodyguard
[ Hamare muhafizon ne Agra jate hue ek lalach diya tha ki Agra se jaldi wapasi karoge ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
vaa'iz
वा'इज़
.واعِظ
preacher
[ Maulana Azad mujahid-e-azadi (Freedom Fighter) ke sath-sath ek achhe waaiz bhi the ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qaum
क़ौम
.قَوْم
nation
[ Tarikh mukhtalif qaumon ke urooj-o-zawal ki kahani kahti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
saame'iin
सामे'ईन
.سامِعِین
audience, listeners
[ Jalse mein maujood sabhi saame'iin apne leader ki baaton ko badi tavajjoh aur khamoshi se sun rahe the ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
faateh
फ़ातेह
.فاتِح
conqueror
[ Changez Khan futuhat ke lihaz se duniya ka fateh-e-aazam hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shaa.iq
शाइक़
.شائِق
desirous, fond, ardent, longing for
[ Naushad adab ka bada sha.iq hai vo har nayi kitaab padhne ki koshish karta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
haazir
हाज़िर
.حاضِر
present, in attendance
[ Jashn-e-rekhta ke dauran Rekhta ke sabhi mulazimeen ka vahan haazir rahna zaroori aur lazmi hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
naaqid
नाक़िद
.ناقِد
critic, fault-finder
[ Naqid wahi behtar hai jo kisi ko sharminda karne ke bajaye uski islaah kare ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (ناراضگی)
ناراضگی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔