تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَہ کوئی آتا تھا ، نَہ کوئی جاتا تھا ، نَہ کوئی گود میں لے کَر مُجھے سُلاتا تھا" کے متعقلہ نتائج

نَہ کوئی آتا تھا ، نَہ کوئی جاتا تھا ، نَہ کوئی گود میں لے کَر مُجھے سُلاتا تھا

ایسی بات کہنا جس سے ہر کوئی اپنی مرضی کا مطلب نکال سکے ؛ کہتے ہیں کہ ایک شخص سفر کو گیا ، اس کی غیرحاضری میں اس کی عورت کا ایک آشنا اس کے پاس آتا رہا ، اس کے چھوٹے بچے نے پوچھا یہ کون ہے تو عورت نے اس کا نام ’’ نہ کوئی ‘‘ بتایا ، سو باپ نے سفر سے واپس آکر بچے سے پوچھا کہ کون گھر پر آتا رہا تو بچے نے یہ جواب دیا اور اس کی تسلی ہوگئی

مَیں نَہ کَہتا تھا

میں جو کہتا تھا وہی ہوا ، میری بات دُرست تھی ۔

کوئی نَہ کوئی

ایک نہ ایک، کوئی سا یہ نہیں وہ

جو نَہ کَہنا تھا کَہا

گالیاں دیں، کوسنے دیئے، بدزبانی کی

جو کَبھی نَہ سُنا تھا سُنا

بد زبانی سنی، گالیاں سنی، بدزبانی کی برداشت کی

کوئی آگے نَہ کوئی پِیچھے

لاولد ، بے اولاد ، لاوارثا ، جس کا کوئی والی وارث نہو اس کی نسبت کہتے ہیں.

کوئی کَم نَہ سَمْجھے

ہجو ملیح ہے یعنی آپ پڑے بدذات ہیں، بڑے ہوشیار ہیں، بڑے چلتے ہوئے ہیں، دور کی کوڑی لاتے ہیں

کوئی آیا نَہ گَیا

۔ جب مال غائب ہوجاتا ہے اور چُرانے والےل کا پتہ نہیں لگتا تب یہ فقرہ کہتے ہیں۔ ؎

کوئی کَل نَہ بَیٹْھنا

کسی طرح چین نہ لینا

کوئی آیا نَہ گَیا

کسی غیر کو آتے جاتے نہیں دیکھا ، دو کے سوا تیسرا شخص آیا نہ گیا ، عموماً جب مال چوری ہو جائے اور چور کا پتہ نہ چلے تب یہ فقرہ کہتے ہیں.

کوئی بات اُٹھا نَہ رَکْھنا

کوئی کسر باقی نہ رکھنا، سب تدبیریں کرلینا

سَر پَر کوئی نَہ ہونا

کوئی پُرسانِ حال نہ ہونا ، کسی بُزرگ یا سرپرست کا زِندہ نہ ہونا.

نَہ کوئی والی ، نَہ وارِث

کوئی پوچھنے والا نہیں (رک : نہ ولی نہ وارث) ۔

ساتھ کوئی آیا نَہ کوئی جائے

نہ پیدائش کے وقت کوئی ساتھ ہوتا ہے نہ موت کے وقت.

وُہ بِھی کُچھ اَیسا تو نَہ تھا

وہ بھی مضبوط اور حو صلے والا تھا، وہ کوئی ایسا بُرا نہ تھا نیز اتنا اچھا تو نہ تھا

سَب گُن پُورے کوئی نَہ کَہے لَن٘ڈُورے

رک : سب گُن بھری میری لاڈو ، کون کہے لنڈُوری.

آپ کو کوئی کَم نَہ سَمْجھے

بڑے شریر ہو

سَب گُنوں پُوری کوئی نَہ کَہو لَن٘ڈُوری

چالاک اور عیّار عورت کے متعلق کہتے ہیں .

کوئی دِن جاتا ہے

عنقریب، بہت جلد، مستقبل قریب میں، کچھ دیر نہیں لگے گی

مُجھے کوئی نَہ مارے تو سارے جَہان کو مار آؤُں

(طنزا ً بزدل اور نامرد کو کہتے ہیں) بزدل آدمی خطرے سے ڈرتا ہے

ما کے پیٹ سے لے کر کوئی نَہِیں آتا

سیکھا سکھایا کوئی پیدا نہیں ہوتا (کم شوق کی توجّہ، دلچسپی اور حوصلہ افزائی کے لیے کہا جاتا ہے).

یِہ پاس تھا

اس بات کا لحاظ تھا ، اس بات کا خیال تھا ، یہ بات ذہن میں تھی۔

کوئی کور کَسَر باقی نَہ رَہی

کسی قسم کا تعلق نہ رہا

لُطْف یَہ تھا

خوبی یہ تھی / ہے ، (طنزاً) طرہ پہ تھا / ہے ، تعجب یہ تھا / ہے ، عجیب بات یہ تھی / ہے.

کوئی دِن جاتا ہے کہ

کوئی دَقِیقَہ اُٹھا نَہ رَکھنا

کیا تھا کیا ہُوا

۔بنا ہوا کام بگڑ گیا۔ انقلاب عظیم ہوگیا۔ ؎

کِس نے کہا تھا

ضروری نہیں؛ مت کیجئے، کس نے صلاح دی تھی

جانْوَر ہی تو تھا

جب کوئی حاکم زی اختیار کسی کی طرف داری میں انصاف کا خون کرے تو یہ مثل بولتے ہیں ، کم عقل .

سَب گَن اَدُھورے ، کوئی گُن نَہ پُورے

کسی میں کوئی خامی رہ جائے تو اس شخص کی بابت کہتے ہیں .

جو نَصِیب میں ہونا تھا سو ہُوا

قسمت کا لکھا پورا ہوا ، ہونے والی بات ہو کررہی.

جوبَن تھا جَب رُوپ تھا ، گاہَک تھا سَب کوئی ، جوبَن رَتَن گَنْوائے کے بات نَہ پُوچھے کوئی

جب خوبصورتی اور جوانی تھی ہر ایک چاہنے والا تھا جب یہ جاتی رہیں تو کوئی پوچھتا بھی نہیں.

یِہ تو ہونا ہی تھا

اس طرح تو ہونا ہی تھا، یہ طے تھا، ہم جانتے تھے اس طرح ہوگا، یہ تو ہونا ہی تھا آخر یہ شہر خالی بادشاہوں کی راجدھانی تو نہیں تھا

کوئی سُنے نَہ سُنے مَیں کَہتا ہوں

اس کے متعلق کہتے ہیں جو ہر وقت باتیں کرتا رہے، باتونی آدمی پر طنز کے لئے مستعمل

عَجَب وَقْت تھا

پُر لطف زمانہ تھا، حیرت انگیز وقت تھا

یِہ وَقْت آنا تھا

کسی خاص وقت کے لیے کہتے ہیں، ملنے یا رخصت ہونے پر

میرا ماتھا جَب ہی ٹَھنکا تھا

۔مجھے پہلے ہی اندیشہ ہوا تھا۔ میں پہلے ہی تاڑ گیا تھا۔

کیا تھا اَور کیا ہو گَیا

زمانہ دگر گوں ہو گیا ؛ بنا ہوا کام یا بات بگڑ گئی.

کُچْھ آتا ہے نَہ جاتا ہے

نالائق ہے ؛ نکمّا ہے ؛ کسی کام کا نہیں

ہَے کوئی

کسی کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے مستعمل ، کیا کوئی ہے؟ کوئی موجود ہے؟ نیز للکار یا مقابلے کی دعوت کے لیے مستعمل ۔

بَہُت کوئی

تخمیناً بہت سے بہت، ذیادہ سے ذیادہ.

کوئی لَمْحَہ

تھوڑی سی دیر

ہَر کوئی

ہر ایک شخص ، ہر ایک ۔

تُم بھی کَہوگی کہ مُجھے کوئی جورُو کَرے

یہ کہاوت اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو خود کو عقلمند سمجھے اور اسے اپنی لیاقت کا گھمنڈ ہو

یِہ کوئی

کون سا (عموماً حیرت اور استفسار کے موقع پر مستعمل) ۔

ہَوا اَور تھی پانی اَور تھا

دوسرا زمانہ تھا ، یہ صورت حال نہ تھی ، حالات اور انداز مختلف تھے ۔

وہ شاخ ہی نَہ رَہی جِس پَہ آشِیانَہ تھا

وہ چیز ہی باقی نہ رہی جس کے لیے سب ولولے تھے ، مایوسی کی حالت کا اظہار

صُبْح کِس کا مُن٘ہ دیکھا تھا

جب کوئی کام بگڑ جائے یا خلافِ مرضی ہو یا کوئی ناگہانی صدمہ پہنچے تو یہ فقرہ کہتے ہیں ، مطلب یہ ہوتا ہے کہ صبح جاگنے کے بعد سب سے پہلے کس منحوس کے چہرے پر نظر پڑی تھی جس کی نحوست کا یہ اثر ہوا ہے.

کوئی مَرْتَبَہ

متعدد بار ، کوئی دفعہ.

کوئی نَہیں

کوئی لَحْظَہ

تھوڑی سی دیر

واجِب تھا عَرض کِیا

صحیح اور دُرست ؛ عموماً لکھنے والا درخواست یا عرضداشت کے اختتام پر لکھتا ہے کہ میں نے جو بات کہی ہے یا جس کی طرف اشارہ کیا ہے وہ درست ہے

سَب گُنوں پُوری کوئی نَہ کَہو ادُھوری

چالاک اور عیّار عورت کے متعلق کہتے ہیں .

بَغَل تھا سِیارَہ، تو پُوت تھا ہَمارا، جَب کَمَر ہُوا کَٹارا، تو کَنْتھ ہُوا تُمہارا

کھانے پینے کو ہمارا تھا کمانے کو تمھارا ہو گیا بیٹے بہو کی طرف اشارہ ہے

کیا ہوا تھا

کس خیال میں تھا، عقل کہاں تھی، حواس کہاں تھے

کوئی سِتَم ہو

خوب آدمی ہو

ایک تو مُوا اَن بھایا تھا، دوسرے سَہی سانْجْھ آتا تھا

کسی بد چلن عورت کا اپنے شوہر یا کسی دوسرے عاشق کے متعلق کہنا کہ پہلے تو وہ مجھے پسند نہیں تھا اور پھر شام سے ہی آکر اڈا جماتا تھا

جوگی تھا سو اُٹھ گَیا، آسَن رَہی بَھبُھوت

وقت نکل گیا اب تدبیر لا حاصل ہے ، مکین کا یادگار مکان رہجاتا ہے.

تُو تو وَہِیں مَرا ہُوا تھا

(مراد) تو تو وہاں موجود تھا

اگر پانی سے گِھی نِکلے تو کوئی رُوکھی نَہ کھائے

اردو، انگلش اور ہندی میں نَہ کوئی آتا تھا ، نَہ کوئی جاتا تھا ، نَہ کوئی گود میں لے کَر مُجھے سُلاتا تھا کے معانیدیکھیے

نَہ کوئی آتا تھا ، نَہ کوئی جاتا تھا ، نَہ کوئی گود میں لے کَر مُجھے سُلاتا تھا

na ko.ii aataa thaa , na ko.ii jaataa thaa , na ko.ii god me.n le kar mujhe sulaataa thaaन कोई आता था , न कोई जाता था , न कोई गोद में ले कर मुझे सुलाता था

ضرب المثل

نَہ کوئی آتا تھا ، نَہ کوئی جاتا تھا ، نَہ کوئی گود میں لے کَر مُجھے سُلاتا تھا کے اردو معانی

 

  • ایسی بات کہنا جس سے ہر کوئی اپنی مرضی کا مطلب نکال سکے ؛ کہتے ہیں کہ ایک شخص سفر کو گیا ، اس کی غیرحاضری میں اس کی عورت کا ایک آشنا اس کے پاس آتا رہا ، اس کے چھوٹے بچے نے پوچھا یہ کون ہے تو عورت نے اس کا نام ’’ نہ کوئی ‘‘ بتایا ، سو باپ نے سفر سے واپس آکر بچے سے پوچھا کہ کون گھر پر آتا رہا تو بچے نے یہ جواب دیا اور اس کی تسلی ہوگئی
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

न कोई आता था , न कोई जाता था , न कोई गोद में ले कर मुझे सुलाता था के हिंदी अर्थ

 

  • ऐसी बात कहना जिस से हर कोई अपनी मर्ज़ी का मतलब निकाल सके , कहते हैं कि एक शख़्स सफ़र को गया, उस की गैरहाज़िरी में इस की औरत का एक आश्ना इस के पास आता रहा, इस के छोटे बच्चे ने पूछा ये कौन है तो औरत ने इस का नाम '' ना कोई '' बताया, सौ बाप ने सफ़र से वापिस आकर बच्चे से पूछा कि कौन घर पर आता रहा तो बच्चे ने ये जवाब दिया और इस की तसल्ली होगई

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَہ کوئی آتا تھا ، نَہ کوئی جاتا تھا ، نَہ کوئی گود میں لے کَر مُجھے سُلاتا تھا)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَہ کوئی آتا تھا ، نَہ کوئی جاتا تھا ، نَہ کوئی گود میں لے کَر مُجھے سُلاتا تھا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Logo

اردو الفاظ کا وسیع ذخیرہ جہاں لفظ اپنی خوش آہنگ آوازوں، مختلف زبانوں میں اپنے معنی اور متنوع لسانی خصوصیات کے ساتھ زندہ اور متحرک نظر آئیں گے۔ تو چلیے ریختہ ڈکشنری کے ساتھ علم افزائی کے تحیر انگیز سفر پر۔

ہماری ویب سائٹس

ہمارا تعاون کیجیے

عطیہ

موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کیجیے

rd-android-app rd-ios-app

© 2022 Rekhta™ Foundation. All Right Reserved.

Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi

GET YOUR FREE PASS

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words