تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُول سے باج پِیارا ہوتا ہے" کے متعقلہ نتائج

مُول سے باج پِیارا ہوتا ہے

اصل زر یا مال سے زیادہ اس کی آمدنی بھلی معلوم ہوتی ہے

مُول سے بِیاج پِیارا ہوتا ہے

اصل زر یا مال سے زیادہ اس کی آمدنی بھلی معلوم ہوتی ہے

مُول سے باج پِیارا ہونا

اصل سے زیادہ پیارا ہونا ، بیٹی دے کر داماد کی محبت زیادہ ہو جاتی ہے ۔

چام پِیارا نَہِیں کام پِیارا ہوتا ہے

آدْمی پِیارا نہیں کام پِیارا ہوتا ہے

نکمے آدمی کو کوئی پسند نہیں کرتا، کار گزار اور محنتی آدمی کی سب قدر کرتے ہیں

مُول سے بِیاز پِیارا ہونا

اصل سے زیادہ پیارا ہونا ، بیٹی دے کر داماد کی محبت زیادہ ہو جاتی ہے ۔

گَھر والی سے گَھر ہوتا ہے

عورت سے گھر بنتا ہے.

مارے سے ٹَکا پَیدا ہوتا ہے

محنت سے روپیہ حاصل ہوتا ہے

جان مارے سے ٹَکا پَیدا ہوتا ہے

محنت سے روپیہ حاصل ہوتا ہے .

کیا پانی مَتْھنے سے بھی گِھی پَیدا ہوتا ہے

فضول کام سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا ، بلاوجہ خوش فہمی میں مبتلا رہنا مناسب نہیں.

کَون ہوتا ہے

کیا تعلق ہے ، کیا رشتہ ہے.

آگ کا جَلا آگ سے اَچّھا ہوتا ہے

آگ سے جلی ہئی جگہ کو آگ سے سینکیں تو جلن کم ہو جاتی ہے، جس نے ایذا دی وہی تسکین پہنچاسکتا ہے.

چَراغ سے چَراغ روشَن ہوتا ہے

رک : چراغ سے چراغ جلتا ہے.

مَعْلُوم ہوتا ہے

۔خیال گزرتا ہے۔نظر آتا ہے۔دکھائی دیتا ہے۔

چام پِیارا نَہِیں کام پِیارا ہے

وقعت اور مقبولیت خدمت سے ہوتی ہے صورت سے نہیں ، خدمت سے عظمت ہے.

کَن٘جا بھاگْْوان ہوتا ہے

کرنجا یعنی نیلی آنکھوں والا خوش قسمت ہوتا ہے

کَن٘جا بَھگْوان ہوتا ہے

کرنجا یعنی نیلی آنکھوں والا خوش قسمت ہوتا ہے

اَب کیا ہوتا ہے

موقع ہاتھ سے جاتا رہا، تدارک ممکن نہیں

ہوتا چَلا آیا ہے

ہوتا آیا ہے ، زمانہء قدیم سے ایسا ہوا ہے ، ہمیشہ سے ایسا ہو رہا ہے ، رواج ہے ، دستور ہے۔

کُچْھ خَرْچ ہوتا ہے !

اختیار آنے نہ آنے میں ہے جبر اس میں نہیں کچھ خرچ ہوتا ہے ہاں منہ سے فرماتے ہوئے

یُوں بھی ہوتا ہے

یوں بھی ہے ، ایسے بھی ہوتا ہے ، اس طرح بھی ہوتا ہے ۔

دَرَخْت کا حال پَھلوں سے مَعْلُوم ہوتا ہے

درخت اپنے پَھل سے پہچانا جاتا ہے، انسان اپنے اعمال سے ہی بھلا یا بُرا ہوتا ہے، ہر چیز اس کے نتیجے سے معلوم ہوتی ہے

صُحْبَت کا اَثَر ہوتا ہے

پاس بیٹھنے سے کچھ نہ کچھ اثر ضرور ہوتا ہے ، جب کسی کا چال چلن کسی کے پاس بیٹھنے سے خراب ہو جائے تو کہتے ہیں.

رُوپے کا نَشَہ ہوتا ہے

دولت غافل اور متکبّر بنا دیتی ہے

کَہِیں ناخُن سے بھی گوشْت جُدا ہوتا ہے

اپنوں کو چھوڑنا مشکل ہے، رشتہ کسی طرح نہیں چھوٹتا، اپنوں سے اپنے نہیں چھوٹ سکتے

مان کا پان بَہُت ہوتا ہے

۔مثل۔عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتاہے۔

صَبْر کا پَھل مِیٹھا ہوتا ہے

صبر کا انجام اچھا ہوتا ہے.

چِیل کے گَھر پارَس ہوتا ہے

چالاکوں کے پاس مال ضرور ہوتا ہے ، یعنی قیمتی چیزیں ایسی جگہ سے نکل آتی ہیں جہاں بالکل امید نہیں ہوتی یا جو شخص اپنے آپ کو باوجود زردار ہونے کے زربیان کرے تو کہتے ہیں .

گَھر میں جورُو کا نام بَہُو بیگم رَکھ لینے سے کیا ہوتا ہے

اپنی عزّت اپنے مُن٘ھ سے نہیں ہوا کرتی

مَچھْلی کے بھی پِتّا ہوتا ہے

بے کس مظلوم کو بھی بعض وقت غصہ آجاتا ہے

چَھل کا پَھل بُرا ہوتا ہے

مکّاری اور فریب کا نتیجہ نقصان دہ ہوتا ہے

نَمَک کا سَہارا بَہُت ہوتا ہے

تھوڑا سا سہارا ، تھوڑی سی مدد یا چھوٹا سہارا بھی بہت ہوتاہے ؛ تھوڑا سا نمک پڑنے سے بھی کھانا لذیذ ہو جاتا ہے

مان کا پان بھی بَہُت ہوتا ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

چُون کا حاکِم بھی بُرا ہوتا ہے

ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے.

سونا چُھوئے مِٹی ہوتا ہے

نہایت بدبخت اور بد اقبال کی نِسبت بولتے ہیں بھلائی کرنے بُرائی گلے پڑتی ہے، ہر کام میں نُقصان ہوتا ہے

باج مان٘گْنا

باج طلب کرنا یا چاہنا ، ٹیکس لگانا .

ڈَر دو طَرَف ہوتا ہے

جب آدمی اپنے دشمن پر کسی طرح وار کرتا ہے تو اس کو بھی اپنی جان کا اندیشہ ہے کہ خدا جانے کس کا وار چل جائے

مَشْعَلْچی اَنْدھا ہوتا ہے

مشعل دکھانے والے کو اس کی قربت کے سبب نہیں دکھائی دیتا، دو سرے کے حق میں رہنما اپنے حق میں گمراہ

کَرْنا خُدا کا کِیا ہوتا ہے

کیا واقعہ پیش آتا ہے ، عجیب واقعہ پیش آتا ہے ، تسلسلِ کلام کے لیے مستعمل .

کیا ہوتا ہے

کچھ نہیں ہوتا ، کچھ فرق نہیں پڑتا ، کچھ نہیں بگڑتا.

ہوتا آیا ہے

زمانہء قدیم سے ایسا ہوا ہے ، ہمیشہ سے ایسا ہو رہا ہے ، رواج ہے ، دستور ہے ۔

باج خَواہ

خراج یا محصول لینے یا طلب کرنے والا.

تِنکے کا اِحسان بھی بَہُت ہوتا ہے

۔احسان کی تعریف میں کہتے ہیں۔ یعنی تھوڑا سا احسان بھی قابل شکر کر گزاری کے ہے۔

پَرْدیسی کا جی آدھا ہوتا ہے

پردیس میں انسان کا حوصلہ نہیں رہتا.

وَہی ہوتا ہے جو مَنْظُورِ خُدا ہوتا ہے

(مصرع بطور فقرہ مستعمل) قسمت کی بات ہر حال میں واقع ہوکر رہتی ہے، مقدر کا لکھا ٹلتا نہیں، جب کوئی آدمی کسی کے ساتھ برائی کرتا ہے اور دوسرا اس آنچ سے محفوظ رہتا ہے تو اس وقت بھی یہ مصرع پڑھتے ہیں.

کام پِیارا ہے چام پیارا نَہیں

انسان کی قدر کام سے ہوتی ہے، شکل و صورت سے نہیں .

دِہْلی کا باج

ستار میں لگا ہوا ایک قسم کا ساز جس کو شاہ سوارنگ نے ترتیب دیا.

آدمی اَپنے مَطلَب میں اَن٘دھا ہوتا ہے

آدمی کو اپنی غرض حاصل کرنے میں برے بھلے کی تمیز نہیں رہتی

گَدھا کُھرسا میں موٹا ہوتا ہے

بیوقوف کو رنج کے موقع پر خوشی اور خوشی میں رنج ہوتا ہے ، احمق مفلسی میں بھی دبلا نہیں ہوتا.

گَدھا کُھرسے میں موٹا ہوتا ہے

بیوقوف کو رنج کے موقع پر خوشی اور خوشی میں رنج ہوتا ہے ، احمق مفلسی میں بھی دبلا نہیں ہوتا.

آن٘کھوں پَر پَلْکوں کا بوجْھ کَب ہوتا ہے

جس سے محبت ہوتی ہے وہ دل پر گراں نہیں گزرتا ، جو اپنے تن بدن کا جزو ہو اسے سب چاہتے ہیں .

باج باج اَللہ مُحَمَّد کا راج

گھڑیال بجاتے وقت خدمتگاروں اور فراشوں وغیرہ کا نعرہ

ناخُن سے ماس جُدا نَہِیں ہوتا

رک : ناخن سے گوشت جدا نہیں ہوتا ، اپنے کسی حالت میں بھی غیر نہیں ہوتے

مَرا ہاتھی بھی سَوا لاکھ کا ہوتا ہے

کارآمد اور قیمتی چیز کی نسبت کہتے ہیں، اچھی اور مفید چیز کی قدر ہمیشہ رہتی ہے

ہوتا ہی کیا ہے

کچھ نہیں ہوتا ، بالکل گزارا نہیں ہوتا ۔

پَتَّھر اَپنی ہی جَگَہ بھاری ہوتا ہے

انسان کی وقعت اپنی جگہ یا مقام پر ہی ہوتی ہے .

گُڑ ہَر بار مِیٹھا ہوتا ہے

نیک کا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے.

دیکھو کیا ہوتا ہے

اچھا ہوتا ہے یا بُرا ، قسمت کیا دَکھائی ہے.

خاوِند چون کا بھی بُرا ہوتا ہے

مالک اگر آٹے کا بنا ہوا بھی ہو تو برا ہوتا ہے مطلب یہ ہے کہ چاہے مالک کتنا سیدھا اور نیک ہو مگر خدمت گار کو ہمیشہ بُرا لگتا ہے .

رُومال آدھا خِدْمَت گار ہوتا ہے

بڑے کام کی چیز ہے ، سودا سلف ، ہاتھ مُنْھ پوچھنا ، دوپٹہ یا چادر کا کام دینا ہے .

اردو، انگلش اور ہندی میں مُول سے باج پِیارا ہوتا ہے کے معانیدیکھیے

مُول سے باج پِیارا ہوتا ہے

muul se baaj pyaaraa hotaa haiमूल से बाज प्यारा होता है

مُول سے باج پِیارا ہوتا ہے کے اردو معانی

 

  • بیٹے سے بیٹے کی اولاد زیادہ پیاری ہوتی ہے ، اولاد سے پوتا پوتی زیادہ عزیز ہوتے ہیں ۔
  • بیٹی سے داماد زیادہ پیارا ہوتا ہے
  • اصل زر یا مال سے زیادہ اس کی آمدنی بھلی معلوم ہوتی ہے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

मूल से बाज प्यारा होता है के हिंदी अर्थ

 

  • बेटे से बेटे की औलाद ज़्यादा प्यारी होती है, औलाद से पोता पोती ज़्यादा अज़ीज़ होते हैं
  • बेटी से दामाद ज़्यादा प्यारा होता है
  • असल ज़र या माल से ज़्यादा उस की आमदनी भली मालूम होती है

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُول سے باج پِیارا ہوتا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُول سے باج پِیارا ہوتا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words