تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُٹھ بھیڑ" کے متعقلہ نتائج

بِیڑ

اونچی اونچی گھاس یا جھاڑیوں کا جھنڈ

بِیڑی

ایک خاص قسم کے سوکھے پتے کی بنی ہوئی مخروطی بتّی جس کے اندر تمباکو ہوتا ہے اور اسے سلگا کر سگریٹ یا حقے کی جگہ پیتے ہیں

بِیڑا

(بنے ہوئے پان کی) گلوری، کتھا چونا لگا اور چھالیا وغیرہ پڑا ہوا پان میں مخروطی یا تکونی شکل میں لپیٹا گیا ہو

بِیڑا دینا

ناچنے اور گانے بجانے والوں کو سائی دینا

بِیڑا لَگَن

بیڑا کھلانے کی رسم کا نام

بِیڑا اُٹھانا

کسی مشکل کام کی انجام دہی کا ذمہ لینا، عزم بالجزم کرنا (ہندووں کی ایک رسم سے ماخوذ کہ جب وہ کسی مشکل مہم کو حل کرنے کی دعوت عام پر پان کا بیڑا اٹھا کرعہد کرتے ہیں تو ضرور پورا کر دکھاتے ہیں)

بِیڑا ڈالْنا

کسی مشکل کامکو حل کرنے کی دعوت عام دینا (ہنود کے دستور سے ماخوذ کہ جب کوئی مہم یا مشکل پیش آتی تو لوگوں کو بلا کر پان کے بیڑے ان کے سامنے رکھ دیتے تھے اور جو پیڑا اٹھالیتا وہ کام کی انجام دہی کا ذمہ دار ہوجاتا

بِیڑا لَگانا

پان میں کتھا چونا لگانا، کھانے کے لیے پان تیار کرنا

بِیڑا چھوٹنا

بیڑے کا پانی میں رواں ہونا

بِیڑا کھانا

پان کھانا، سات پانوں کا بیڑا کھانا

بِیڑا چُننا

شادی کے موقع پر دولھا کا دلھن کے جسم پر رکھے ہوئے پان اور مصری کو چن لینے کی رسم ادا کرنا

بِیڑا کِھلانا

منْگنی منظور کرنا، نسبت ٹھہرانا

بِیڑا چَبانا

پان کھانا

بِیڑھ لے جانا

مویشی گھیر کر لے جانا

بِیڑا سات پان کا

سات پانوں کا بیڑا بنا کر دولہن کا باپ دولہا کو بھیجتا ہے، جس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ نسبت پکی ہوگئی

اردو، انگلش اور ہندی میں مُٹھ بھیڑ کے معانیدیکھیے

مُٹھ بھیڑ

muTh-be.Dमुठ-भेड़

اصل: ہندی

وزن : 221

مُٹھ بھیڑ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ایک ایسی مبارزت جس میں دو شخص یا گروہ مٹھیوں سے باہم پیکار ہوتے ہیں، خصوصاً دو طبقات میں یعنی باہم دشمن طبقات میں تھوڑی دیر کے لیے لیکن زبردست ہونے والی لڑائی، آمنا سامنا، مقابلہ، جھڑپ، دوبدو لڑائی
  • اتفاقیہ ملاقات، سرراہ ملاقات
  • سامنے، نزدیک

فعل متعلق

  • آمنے سامنے، رو بہ رو

شعر

English meaning of muTh-be.D

Noun, Feminine

  • meeting of fists or hands, a meeting, encounter, collision, conflict
  • confrontation, chance meeting
  • opposite, near

Adverb

  • in front, face to face

मुठ-भेड़ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • ऐसी लड़ाई जिसमें दो व्यक्ति या दल परस्पर एक दूसरे पर मुट्ठियों से प्रहार करते हैं, दो पक्षों विशेषतः शत्रु पक्षों में थोड़ी देर के लिए परन्तु जमकर होने वाली लड़ाई, आमना-सामना, टक्कर, भिड़ंत, झड़प, मुक़ाबला
  • आकस्मिक मिलन, रास्ते में या रास्ता चलते मुलाक़ात
  • समने, निकट

क्रिया-विशेषण

  • सामना, भेंट

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُٹھ بھیڑ)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُٹھ بھیڑ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone