تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مُفَصَّل" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں مُفَصَّل کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
مُفَصَّل کے اردو معانی
صفت
- تفصیل و تشریح کے ساتھ بیان کیا ہوا، کھول کر بیان کیا گیا، واضح، غیرمبہم
- (مجازاً) مکمل، پورا، تفصیلی
- جداکیا گیا، تقسیم کیا ہوا
- کسی دیوار یا اوٹ کے ذریعہ الگ کیا ہوا (جیسے ہار وغیرہ میں ہر دو موتیوں کے بعد ایک مختلف اور بڑا موتی پرویا ہوا ہوتا ہے) بہت، وافر، کثیر
اسم، مذکر
- ۔ تشریح ، تفصیل۔
- ۔ (فقہ) فاصلہ رکھنے والے سورے ، سورئہ حجرات سے آخر قرآن تک کے سورے کہ ان سورتوں کے درمیان بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کا فاصلہ قریب قریب ہے ، ان کی تین قسمیں ہیں طوال ، اوساط اور قصار ۔
- ۔ (قواعد) تشبیہ کی ایک قسم جس میں وجہ شبہ کا ذکر کیا گیا ہو ؛ جیسے: حامد شجاعت میں شیر کی مثل ہے ۔
- (موسیقی) ایقاع (تال) کی ایک قسم جو ایسی ضروب پر مشتمل ہے جن کے وقفے غیرمساوی ہیں (موصل کی ضد)۔
- گاؤں،قصبہ، دیہی علاقہ
- ملک (قصبہ وغیرہ سے امتیاز کرنے کے لیے)
فعل متعلق
- بالتفصیل ، تفصیل وار ، کھول کر ، صاف صاف ۔
شعر
خوبی سے القاب لکھیں آداب بھی خوش آئینی سے
بعد اس کے ہم تحریر مفصل فرقت کے آلام کریں
جن کو اک عمر کا نذرانہ دیے بیٹھے ہیں
آج تک اس سے تعارف بھی مفصل نہ ہوا
بیان حال مفصل نہیں ہوا اب تک
جو مسئلہ تھا وہی حل نہیں ہوا اب تک
Urdu meaning of mufassal
- Roman
- Urdu
- tafsiil-o-tashriih ke saath byaan kyaa hu.a, khol kar byaan kiya gayaa, vaazih, Gair mubham
- (majaazan) mukammal, puura, tafsiilii
- judaa kiya gayaa, taqsiim kyaa hu.a
- kisii diivaar ya oT ke zariiyaa alag kyaa hu.a (jaise haar vaGaira me.n har do motiiyo.n ke baad ek muKhtlif aur ba.Daa motii piroyaa hu.a hotaa hai) bahut, vaafar, kasiir
- ۔ tashriih, tafsiil
- ۔ (fiqh) faasila rakhne vaale suurya, suura hajraat se aaKhir quraan tak ke suurya ki in suurto.n ke daramyaan bismillaah alarahmaan alarhiim ka faasila qariib qariib hai, in kii tiin kisme.n hai.n tavaal, avsaat aur qassaar
- ۔ (qavaa.id) tashbiiyaa kii ek qism jis me.n vajah shuba ka zikr kiya gayaa ho ; jaiseh haamid shujaaat me.n sher kii misal hai
- (muusiiqii) i.iqaa (taal) kii ek qism jo a.isii zarob par mushtamil hai jin ke vaqfe Gair musaavii hai.n (muusil kii zid)
- gaanv,dehii alaaqah
- mulak (qasba vaGaira se imatiyaaz karne ke li.e
- bittafsiil, tafsiil vaar, khol kar, saaf saaf
English meaning of mufassal
Adjective
- analysed (as speech), explained distinctly or in detail, clear, plain, division of a district, full, detailed
मुफ़स्सल के हिंदी अर्थ
विशेषण
- तफसील अर्थात् ब्योरे के रूप हुआ। २ स्पष्ट। पुं० किसी बड़े नगर के आस-पास के प्रदेश या स्थान। किसी बड़े शहर के आस-पास की छोटी बस्तियाँ।
- विस्तारपूर्ण, सविस्तार, विस्तृत, स्पष्ट, वाजेह, मुशर्रह।
مُفَصَّل کے مترادفات
مُفَصَّل کے متضادات
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
گاؤں خَرْچ
(کاشت کاری) گان٘و کے عام اور مشترک اخراجات مثلاً مہمان نوازی ، خیرات ، چوکی داری وغیرہ کی مشترک رقم جو ایک آنہ فی روپیہ یا ایک سیر فی من کے حساب سے جمع کی جاتی ہے.
گاؤں کا اُٹھاو
رک : گان٘و خرچ ، وہ خرچ جو نمبردار کو مال گزاری تحصیل کرنے یا کسی اور وجہ سے گان٘و کے متعلق کرنا پڑتا ہے.
گاؤں کا جوگی جوگنا اَن گاؤں کا سِدھ
وطن میں کوئی کیسا ہی ہنر پیدا کرے عزّت نہیں ہوتی ، وطن میں انسان کی قدر نہیں ہوتی ، باہر ہوتی ہے ، اپنی چیز کی قدر نہیں ہوتی ، پرائی چیز کی قدر ہوتی ہے.
گاؤں میں دھوبی کا چھیل
گاؤں میں دھوبی کا لڑکا ہی شوقین بنا پھرتا ہے، کیونکہ اس کا باپ شہر والوں کے جو کپڑے دھونے کے لئے لاتا ہے، وہ انہیں پہنتا ہے، جو گاؤں والوں کو دیکھنے کو نہیں ملتے، دھوبی کا لڑکا گاؤں میں خوش پوش ہوتا ہے، کیونکہ اس کے اپنے کپڑے اجلے ہوتے ہیں
گاؤں بسنتے بھوتلے، شہر بسنتے دیو
گاؤں میں بھتنے بستے ہیں اور شہر میں دیوتا، دیہاتیوں کی شرارتوں اور جھگڑوں پر طنز ہے
گاؤں میں دھوبی کا لَڑکا چھیل
گاؤں میں دھوبی کا لڑکا ہی شوقین بنا پھرتا ہے، کیونکہ اس کا باپ شہر والوں کے جو کپڑے دھونے کے لئے لاتا ہے، وہ انہیں پہنتا ہے، جو گاؤں والوں کو دیکھنے کو نہیں ملتے، دھوبی کا لڑکا گاؤں میں خوش پوش ہوتا ہے، کیونکہ اس کے اپنے کپڑے اجلے ہوتے ہیں
گاؤں بَسْتے بُھوتْنے شَہر بَسْتے دیو
گانو میں بُھتنے بستے ہیں اور شہر میں دیو ، دیہاتیوں کی شرارتوں اور جھگڑوں پر طنز ہے گنْوار لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں مگر شہر والے تحمل سے رہتے ہیں.
گاؤں ڈُوبا جائے سَوانے کی لَڑائی
زمینْدار معمولی جھگڑوں میں بہت سا روپیہ لگادیتے ہیں ، زمیندار فضول جھگڑوں میں پڑے رہتے ہیں اور گانْو برباد ہوتا ہے.
گاؤں میں پَڑی مَری ، اَپْنی اَپْنی سَب کو پَڑی
مصیبت کے وقت کوئی کسی کی مدد نہیں کرتا ، سب کو اپنی اپنی پڑی ہوتی ہے.
گاؤں مَرا بَلا سے ، ہاتھی تو دیکھا
ذرا سے نفع یا شوق کے لیے بڑے نقصان کی پروا نہیں ہے ، ذرا سے نفع کے واسطے بہت سا نقصان برداشت کرنا.
گاؤں گَیا سوتا جاگے
جس طرح سوئے ہوئے کا پتہ نہیں کب جاگے گا اسی طرح مسافر کے واپس آنے کا کوئی پتہ نہیں ہوتا
گاؤں بھاگے پَگھیا لاگے
فصل پکّی ہے اور گانْو والے غیر حاضر ہیں ، ضرورت کے وقت کوئی موجود نہیں ؛ زمینداروں کی لاپروائی کے لیے طنزاً کہتے ہیں.
گَھر گانو
وہ گان٘و جو دیس مکھوں یا دیس پان٘ڈوں کو شاہانِ سلف سے بطور معافی عطا ہوا جس میں وہ اپنا گھر بناکر رہتے ہیں
نام میرا، گاؤں تیرا
کوئی کمائے کوئی اُڑائے، خود مال مارنا اور دوسرے کو دھوکے میں رکھنا، دوسروں کی ملکیت سے فائدہ اٹھانا
ہاتھی پِھرے گاؤں گاؤں جِس کا ہاتھی اُس کا ناؤں
ہاتھی کہیں بھی جائے لوگ یہی کہیں گے کہ فلاں کا ہاتھی ہے۔ یعنی جس کی چیز ہو اسی کا نام ہوتا ہے، اصل شے مالک ہی کی ہوا کرتی ہے
چھوڑے گاؤں کا ناتا کیا
جس جگہ یا کام کو ترک کر دیا اس سے کیا واسطہ، جس سے کوئی تعلق نہیں رہا اس کا ذکر کرنا فضول ہے
چھوڑے گاؤں کا نام کیا
جس جگہ یا کام کو ترک کر دیا اس سے کیا واسطہ، جس سے کوئی تعلق نہیں رہا اس کا ذکر کرنا فضول ہے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
marGuub
मर्ग़ूब
.مَرْغُوب
favourite, preferred
[ Ladkiyon ko aam ka achar bahut marghub hota hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mansuuba
मंसूबा
.مَنصُوبَہ
plan, scheme, project
[ Hukumat ne ek panch formulai mansuba shuru kiya hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
daastaan
दास्तान
.داسْتان
tale, story, fable
[ Bahut sare shairon ne Radha aur Krishna ke mohabbat ki dastanein bayan ki hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
amraaz
अमराज़
.اَمْراض
diseases, ailments, sicknesses
[ Isabgol kai jismani amraz ko dur karta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
saliiqa
सलीक़ा
.سَلِیقَہ
method, knack, way, good disposition
[ Mehmanon ki khatirdari karne ka saliqa kuch hi logon ko ata hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
muta'addid
मुत'अद्दिद
.مُتَعَدِّد
many, several
[ Mutaaddid baar samjhane ke bavajood bhi Ali ko imtihan ke sawal ka jawab samajh nahin aya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
muta.assir
मुतअस्सिर
.مُتَأثِّر
affected
[ Imran ki imaandari ne office ke mulazimin ko bahut mutaassir kiya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
hasrat
हसरत
.حَسْرَت
desire, longing, wish
[ Har budhe maan baap ki hasrat hoti hai ki un ki aulad budhape mein un ka khayal rakhe ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
dil-kash
दिलकश
.دِلکَش
something that draws or attracts heart, pleasant, lovely
[ Barf se dhake huye pahad bahut khubsoorat aur nihaayat dil-kash nazar a rahe the ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'uyuub
'उयूब
.عُیُوب
defects, faults
[ Insaan ko dusron ke uyoob talash karne ke bajaye apne uyoob par ghaur karna chahiye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (مُفَصَّل)
مُفَصَّل
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
تازہ ترین بلاگ
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔