تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَرنے کو بَیٹھا ہے" کے متعقلہ نتائج

مَرنے کو بَیٹھا ہے

بہت بوڑھا ہے ، گور میں پانو لٹکائے بیٹھا ہے

کال سَب کو کھائے بَیٹھا ہے

موت سب کو آ کر رہتی ہے، سب موت کے منہ میں جا چکے ہیں

مَرنے مارنے کو تَیّار ہونا

رک : مرنے مارنے پر تیار ہونا ۔

کِنارے بَیٹھا ہے

مرنےکے قریب ہے ، گور میں پان٘و لٹکا رکھے ہیں.

مَرنے کی جا ہے

مر جانے کا مقام ہے ؛ شرم کی بات ہے ۔

کَلیجا بَیٹھا جاتا ہے

۔دل بیٹھا جاتا ہے مضمحل ہوا جاتا ہے۔ خوف یا ناتوانی سے دل ڈُوبا جاتاہے۔ بھوک کے مارے کلیجا بیٹھا جاتا ہے۔

ہَم کو ہے ہے کَرے

رک : ہم کو پیٹے

ڈُوب مَرنے کا مَقام ہے

بڑے شرم کی بات ہے ، غیرت کا مقام ہے.

ہَمِیں کو ہے ہے کَرکَے پِیٹے

رک : ہمیں ہے ہے کرے ؛ ہمارا ماتم کرے ، ہمارا مردہ دیکھے ۔

ہوت کو جوت ہے

روپے کے ساتھ ساری رونق ہے ، روپیہ ہو تو جنگل میں منگل ہے.

بَیٹھا کا بَیٹھا رہنا

اچانک مرجانا، یکایک دفعتاً جان نکل جانا

مُجھ کو پاتا ہے تو ہَتِھیار کو نَہیں پاتا

جان کا دشمن ہے ؛ کیا کرے کچھ بس نہیں چلتا یعنی جب تک خدا نہ چاہے کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔

تُم کو قَسَم ہے

قسم دلاتے وقت بولتے ہیں، ضرور ایسا کرنا یا کہنا

ران٘گ ہِیرے کو کاٹْتا ہے

کبھی کمزور بھی قوی پر غالب آ جاتا ہے .

بَیْاہْنے کو بَیٹھی ہے

جوان ہوئی ، اس قابل ہے کہ بیاہ کردیا جائے.

مِحْنَت کو راحَت ہے

محنت کرنے سے آرام ملتا ہے ، بغیر محنت ترقی نہیں ہوتی

رُوپَیا کو رُوپَیَہ کِھین٘چْتا ہے

دولت مند کے پاس اور دولت آتی ہے پیسہ سے پیسہ کمایا جاتا ہے .

رُوپَیَہ کو رُوپَیَہ کِھین٘چْتا ہے

دولت مند کے پاس اور دولت آتی ہے پیسہ سے پیسہ کمایا جاتا ہے .

مُجھ کو پاتا ہے تو چُھری کو نَہیں پاتا

جان کا دشمن ہے ؛ کیا کرے کچھ بس نہیں چلتا یعنی جب تک خدا نہ چاہے کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔

مُجھ کو پاتا ہے تو تَلوار کو نَہِیں پاتا

جان کا دشمن ہے ؛ کیا کرے کچھ بس نہیں چلتا یعنی جب تک خدا نہ چاہے کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔

خاک کو خاک کِھین٘چْتی ہے

انسان مر کر زمین ہی میں دفن ہوتا ہے

بَیٹھا کا بَیٹھا رَہ جانا

ایک دم سے مرجانا ، یکایک آنکھیں بند ہوجانا.

مُن٘ہ کو سُور لَگا ہے

حرام کھانے کی عادت پڑنا ، رشوت خوری کے موقع پر کہتے ہیں ۔

ہونے کو ہے

پیش آنے والا ہے ۔

نام کو نَہیں ہے

برائے نام نہیں ہے ، نام گنانے تک کو نہیں ہے ، بالکل نہیں ہے ، مطلق نہیں ہے

آگ کو آگ مارتی ہے

شریرشریر ہی سے دبتا ہے.

ہاتھ کو ہاتھ پَہچانتا ہے

جس سے کچھ لیتے ہیں اسی کو دیتے ہیں، جس سے قرض لیا جاتا ہے اسی کو دیا جاتا ہے

ہِیرے کو جَوہَری پَرَکْھتا ہے

رک : ہیرے کی پرکھ (قدر) جوہری جانے ، ہنر مند کو قدردان ہی پہچانتا ہے.

لوہے کو لوہا کاٹْتا ہے

کسی زیر کرنے کے لیے اسی جیسا آدمی چاہیے ، طاقتور کو طاقتور مارتا ہے.

کام کو کام سِکھاتا ہے

کام کرنے ہی سے آتا ہے، مشق سے مہارت پیدا ہوتی ہے، انسان تجربے سے سیکھتا ہے

جان سَب کو پِیاری ہے

زندگی سے ہر شخص کو محبت ہوتی ہے ، کوئی مرنا گوارا نہیں کرتا.

پاپی ناو کو ڈَبوتا ہے

رک : ایک نحوست اور بد کرداری سب کو ذلیل کرتی ہے.

خُدا کو مُن٘ھ دِکھانا ہے

(ناروا بات پر دوسرے کو عبرت دلانے یا اپنی برائت دِکھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے) ، اللہ کے سامنے جانا ہے ، مرنا ہے ، اللہ سے ڈرو.

بَیٹھا رَہنا

ٹھہرنا، دیر تک بیٹھنا

سون٘ٹے کو سونا لَگاتا ہے

بد صورت کو اچھا لِباس پہنانے کے موقع پر بولتے ہیں.

وَلی کو وَلی پَہْچانْتا ہے

رک : ولی را ولی می شناسد ۔

حَقْ سَب کو پیارا ہے

سچائی اور انصاف کو سب پسند کرتے ہیں

گدھے کو گدھا کُھجاتا ہے

احمق کو احمق ہی سراہتا ہے

ہَماری جان کو جَلاد ہے

ہم پر ظلم کرتا ہے، ہمارے لئے جلاد کی مثل ہے

ہِیرے کی پَرَکْھ بادشاہ کو ہوتی ہے یا جَوہَری کو

رک : ہیرے کی پرکھ (قدر) جوہری جانے.

گَھر بار تُمھارا ہے کوٹھی کوٹْْھلے کو ہاتھ نَہ لَگانا

جھوٹی باتوں سے کسی کا دل خوش کرنا.

گَھر بار تُمھارا ہے کوٹھی کُٹْھلے کو ہاتھ نَہ لَگانا

جھوٹی باتوں سے کسی کا دل خوش کرنا.

میری دائی کو کوسْتی ہے

مجھے کوستی ہے

خُدا کو جان دینی ہے

اللہ کو مُنہ دِکھانا ہے ، مر کر اُسی کے حضور پہنچنا ہے.

خُدا کو جان دینا ہے

اللہ کو مُنہ دِکھانا ہے ، مر کر اُسی کے حضور پہنچنا ہے.

زَہْر کو زَہْر مارْتا ہے

زہر کا اثر زہر سے زائل کیا جاتا ہے، کوئی سرکش جب اپنے سے بڑی طاقت والے سے دب جاتا ہے تو کہتے ہیں

دائی کو مِیری کوسْتی ہے

(عور) مجھے بد دعا دیتی ہے، میرا بُرا چاہتی ہے.

چور کو چور ہی سُوجْھتا ہے

ہر شخص اپنے موافق دوسرے کو بھی سمجھتا ہے

آپ کو کِس نے بُلایا ہے

رک : آپ سے ہم نہیں بولتے

گان٘ڈُو ہاتھی اَپْنی فَوج کو مارْتا ہے

(فحش) اس کی نسبت کہتے ہیں جو مقابلے میں حریفوں کو پیٹھ دکھا کر بھاگ جائے اور اپنے ہی ساتھیوں کو نقصان پہنچائے.

کُتّے کو ہَڈّی بَھلی لَگتی ہے

جس کو جو چیز پسند ہو اسے وہی اچھی لگتی ہے، گندے کو گندی چیز ہی اچھی لگتی ہے

چِیُوْن٘ٹی کو مَوت کا ریلا بھی بَہُت ہے

تھوڑی آفت بھی غریب کو برباد کر دیتی ہے.

نَوکَر کو کیا عُذْر ہے

نوکر کو سوائے اطاعت کے کوئی عذر نہیں ؛ نوکر کوئی عذر نہیں کر سکتا اسے اطاعت کرنی پڑتی ہے (

خام کو کام سکھا لیتا ہے

جس کو کام نہیں آتا، کام پڑنے پرسیکھ جاتا ہے، تجربہ آدمی کو پکا بنا دیتا ہے، ناقص آدمی تجربے سے مشتاق ہوجاتا ہے

مُج کو پاتا ہے تو تَلْوار نَہیں پاتا

(چھری کو نہیں پاتا زیادہ بولتے ہیں) دشمن جان ہے کیا کرے کہ بس نہیں چلتا

خُدا بِھی بَھرے کو بَھرْتا ہے

جس کے پاس دولت ہوتی ہے اللہ اسے مزید دولت دیتا ہے، خدا دولت مند کو دیتا ہے

کِس دِن کو اُٹھا رَکھا ہے

کب کے لئے ملتوی کیا ہے۔ ابھی کیوں نہیں کرتے یا کہتے۔ ؎ ؎ دیکھو اُٹھا رکھنا۔

ایک پاپی ناؤ کو ڈُبوتا ہے

ایک کی بد چلنی سے گھر کا گھر تباہ ہو جاتا ہے، ایک کے برے کام کی سزا پورے سماج کو جھیلنی پڑتی ہے

سِدْھ کو سادَھک پُوجْتا ہے

لائق کی لائق قدر کرتا ہے.

کاٹے ہے گَرْم لوہے کو لوہا ہَمیشَہ سَرْد

حسنِ سلوک سے ہر مسئلہ حْ ہو جاتا ہے ، رواداری سے ہر زنجیر کٹ سکتی ہے .

اردو، انگلش اور ہندی میں مَرنے کو بَیٹھا ہے کے معانیدیکھیے

مَرنے کو بَیٹھا ہے

marne ko baiThaa haiमरने को बैठा है

عبارت

مَرنے کو بَیٹھا ہے کے اردو معانی

  • بہت بوڑھا ہے ، گور میں پانو لٹکائے بیٹھا ہے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of marne ko baiThaa hai

  • is very old, is near death

मरने को बैठा है के हिंदी अर्थ

  • बहुत बूढ़ा है, क़ब्र में पैर लटकाए बैठा है, मृत्यु के निकट है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَرنے کو بَیٹھا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَرنے کو بَیٹھا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words